All posts by Khabrain News

یونان کشتی حادثہ: گجرات پولیس کا اہلکار بھی زندہ بچ جانے والوں میں شامل

لاہور: (ویب ڈیسک) یونان کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والے 12 پاکستانیوں میں سے ایک گجرات پولیس کا اہلکار نکلا۔ گجرات پولیس کا ملازم عثمان صدیق پنجاب پولیس سے چھٹی لے کر اٹلی جانے کے لیے لیبیا روانہ ہوا، عثمان صدیق نے غیرقانونی طریقہ سے اٹلی جانے کے لیے ایجنٹ کو لاکھوں روپے ادا کئے۔ عثمان صدیق لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی حادثہ میں زندہ بچنے والے خوش نصیبوں میں شامل ہے۔ یونانی حکام نے اپنی تفتیش مکمل کرنے کے بعد عثمان صدیق کو کیمپ سے جانے کی اجازت دے دی۔

4 سال میں بنائے گئے ذہن طاقت سے ٹھیک نہیں کر سکتے، جاوید لطیف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے ان ذہنوں کو ٹھیک نہیں کرسکتے جو پچھلے 4 سال میں بنائے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ جیسے حالات ہیں ان میں جیسا بجٹ پیش ہوا وہ درست ہے، دعا کریں آئندہ سال جو ریلیف کا اعلان کیا ہے وہ دے سکیں، کل میثاق معیشت ہوا اس پر قوم خوش ہے، کسی نے میثاق معیشت پر قدم تو اٹھایا، اس وقت کے سہولت کاروں نے بھی آواز نہیں سنی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جہاں عدل کا نظام مضبوط ہوتا ہے وہ ریاستیں تباہ نہیں ہوتیں، پچھلے تئیس سال سے وقت کا قاضی فیصلے دے رہا ہے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا دی جائے، نو مئی کو جو چنگاریاں لگی تھیں ابھی بجھی نہیں ہیں۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مرشد کا شوہر 60 ارب کھا گیا، اس کو ضمانتیں مل رہی ہیں، عدل کا نظام کہاں ہے، پرویز الہٰی اربوں کھا گیا، اس کو ضمانتیں مل رہی ہیں، آصف سعید کھوسہ اور ثاقب نثار کو گرفتار نہیں کریں گے تو انصاف کیسے ملے گا۔

سعودی ایئرلائن کی ریاض سے کراچی کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار

کراچی: (ویب ڈیسک) سعودی ایئرلائن کی ریاض سے کراچی کیلئے پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 708 تاحال ریاض سے کراچی کیلئے اڑان نہ بھر سکی، کراچی آنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد ریاض ایئر پورٹ پر خوار ہورہی ہے۔
پرواز کو صبح 7 بجے ریاض سے کراچی کیلئے روانہ ہونا تھا، پرواز کا وقت اب سعودی مقامی وقت شام 5 بجے کر دیا گیا، مجموعی طور پر 300 سے زائد پاکستانی مسافر ہیں۔

میئر کراچی کے الیکشن کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

کراچی: (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے ڈپٹی میئر کے امیدوار سیف الدین نے بھی میئر کراچی کے الیکشن کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
میئر کراچی کے الیکشن کیخلاف درخواست جماعت اسلامی کے ڈپٹی میئر کے امیدوار سیف الدین نے دائر کی، درخواست میں حکومت سندھ، الیکشن کمیشن، مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست کے متن کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا میئر کی نشست پر منتخب ہونا آئین و قانون کے خلاف ہے، غیر منتخب افراد کو میئر یا چیئرمین منتخب کروانا آئین کے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی ہے۔
بلدیاتی الیکشن کے پہلے دو مرحلے بلدیاتی ایکٹ 2013ء کے تحت مکمل ہوئے، اس ایکٹ کے تحت غیر منتخب افراد کو چیئرمین یا میئر منتخب نہیں کیا جا سکتا، 24 مئی 2023ء کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔

صدر مملکت نے جسٹس فائزعیسٰی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ۔
صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی ، اس تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 ء سے جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا ۔
موجود چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس عمر عطا بندیال ، آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023ء کو ریٹائرمنٹ کی عمر حاصل کرلیں گے۔
موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس عمر عطا بندیال، آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023ءکو ریٹائرمنٹ کی عمر حاصل کرلیں گے
صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی
صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 ء کو عہدے کا حلف لیں گے
صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 ء کو عہدے کا حلف لیں گے۔

آئین و قانون کی بالادستی، جمہوری اداروں کی مضبوطی بینظیر کا مشن تھا، بلاول بھٹو

کراچی: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید بینظیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین نمونہ ان کی سوچ اور فلسفے کی پیروی کرنا ہے، بینظیر کا مشن پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی ہے۔
شہید بینظیر بھٹو کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پارٹی شہید بینظیر کے فلسفے پر سختی سے کاربند رہے گی، آئین و پارلیمان کی بالادستی، جمہوری اداروں کی مضبوطی کے بینظیر بھٹو کے فلسفے کی پیروی کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو اندھیروں میں گھری قوم کیلئے روشنی کی کرن تھیں، آج شہید بینظیر بھٹو کی سوچ و فلسفہ مشکل حالات میں ملک کیلئے روشنی کا مینار ہیں، ماضی میں بھی پاکستان کو کئی بار مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا لیکن عوام کو یقین ہوتا تھا کہ چاہے حالات کتنے ہی کٹھن کیوں نہ ہوں، “بینظیر آئے گی، روزگار لائے گی”۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اگر آئندہ عام انتخابات میں عوام نے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا تو آنے والی عوامی حکومت بھی روزگار لائے گی، بینظیر ایک تاریخ ساز شخصیت اور انسان دوست تحریک کا نام ہیں، آج جمہوریت کے پودے کا پروان چڑھنا، شہید بینظیر بھٹو کی طویل و انتھک جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے۔

الیکشن کمیشن نے ملک میں جنرل الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں

کراچی: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں جنرل الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں۔
الیکشن کمیشن نےپوسٹل بیلٹ پیپرکی پرنٹنگ شروع کروا دی ، ملک بھرکے لیے 19 لاکھ 15ہزار پانچ سو پوسٹل بیلٹ پیپرپرنٹ کرنےکاحکم جاری کیا گیا ہے ۔
قومی اسمبلی کیلئے 10لاکھ 26ہزارپوسٹل بیلٹ پیپرپرنٹ ہونگے ، پنجاب اسمبلی کیلئے 4لاکھ 45ہزار 5سو جبکہ سندھ اسمبلی کیلئے ایک لاکھ 95ہزار پوسٹل بیلٹ پیپر پرنٹ ہونگے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے ایک لاکھ 72ہزار 5سو پوسٹل بیلٹ پیپر، بلوچستان اسمبلی کیلئے 76ہزار 5سو پوسٹل بیلٹ پیپر پرنٹ ہونگے۔
پوسٹل بیلٹ پیپرز سرحدوں پرتعینات پاک فوج کےجوانوں اور اپنےشہروں سےدورتعینات سرکاری افسران وملازمین کیلئے بھی پرنٹ ہورہےہیں ، یہ پوسٹل بیلٹ پیپر وہ معذورافرادبھی استعمال کرسکیں گےجواپنی معذوری سےالیکشن کمیشن کوآگاہ کرینگے ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کیے جانے کا امکان

لاہور: (ویب ڈیسک) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سول بیوروکریسی اور پنجاب پولیس کے تعاون نہ کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں، ڈاکٹر عثمان انور پر 9 مئی کو امن و امان میں غفلت برتنے کا بھی الزام ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی تبدیلی کی صورت میں محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

لاہور اور کراچی میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے درمیان طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری سے متعلق ایئر لائنز کی شکایات پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نئی ہدایات جاری کردیں۔
ذرائع کے مطابق سی اے اے کو لاہور فلائٹ ریجن کے 100 ناٹیکل میلز کے درمیان طیاروں کے جی پی ایس سگنل کا مسئلہ رپورٹ ہوا تھا، کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے کچھ حصوں میں بھی طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شکایات موصول ہونے پر تمام فضائی کمپنیوں کو اس حوالے سے نئی ہدایت جاری کردی ہیں۔
سی اے اے کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جی پی ایس سگنل میں دشواری پر تمام پائلٹ فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو رپورٹ کریں، جی پی ایس سگنل میں دشواری سے متعلق ایئر ٹریفک کنٹرول کو تفصیلات کے ساتھ فوری آگاہی دی جائے۔
واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل بھی کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے درمیان طیاروں کے جی پی ایس سگنل کا مسئلہ رپورٹ ہوا تھا۔

بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل عدالت پیش ہونے پر درخواست نمٹا دی گئی

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ و سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سابق خاتون اول کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی، تمام فریقین نے رپورٹس عدالت میں جمع کروا دیں۔
نیب رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ نیب میں سابق خاتون اول کیخلاف دو انکوائریز جاری ہیں، اینٹی کرپشن نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کے خلاف اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن میں مقدمہ درج ہے، پولیس کے مطابق ان کے پاس سابق خاتون اول کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔
بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کی رپورٹس کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست نمٹا دی۔