All posts by Khabrain News

سیمی فائنل میں پہنچنے پر مراکش میں جشن، عوام سڑکوں پر نکل آئی

رباط: (ویب ڈیسک) فٹبال ورلڈکپ میں جیت پر مراکش میں عوام سڑکوں پر نکل آئی اور فتح کا جشن منایا۔
فیفاورلڈکپ کےکوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
مراکش ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب، پہلی افریقی اور اسلامی ملک کی دوسری ٹیم ہے۔
سیمی فائنل میں پہنچنے پر مراکش میں جشن منایا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مراکش کے دارالحکومت رباط سمیت دیگر شہروں میں عوام کی بڑی تعداد جیت کا جشن منانے سڑکوں پرنکل آئی۔
رپورٹس کے مطابق رباط میں نوجوان مراکشی اور فلسطینی پرچم اٹھائے سڑکوں پر گشت کرتے رہے اور کئی مقامات پر خوشی میں آتشبازی بھی کی گئی

عمران خان کو فوج سے ہمارے اپنےاندر کے لوگوں نے لڑوایا، سردار تنویر الیاس

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس نے کہا ہے کہ عمران خان کو فوج سے ہمارے اپنےاندر کے لوگوں نے لڑوایا ہے۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ عمران خان کے بہت بڑے محسن تھے۔ الیکشن سے پہلے اور بعد میں جنرل باجوہ نے عمران خان کو سپورٹ کیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ،ہماری پارٹی پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں نے باجوہ کیخلاف زبان استعمال کر کے زیادتی کی ہے۔

4 سال کی معاشی تباہی 6 ماہ میں ختم نہیں ہوسکتی، مسلم لیگ ن

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا کہنا کہ 4 سال میں لائی جانیوالی معاشی تباہی 6 ماہ ختم نہیں ہوسکتی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیلاب اور بحالی کے کاموں سمیت ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مہنگائی، بے روزگاری،معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی حکومتی کوششوں پر غور کیا۔ ڈیلی میل کے معافی مانگنے پر قائد نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف اور شریف خاندان کو مبارک دی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کا وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار واضح ہوگیا کہ’ عمران خان اینڈ کمپنی‘ نے جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، پتہ چل گیا، کون ایمان دار، کون بے ایمان اور جھوٹا ہے،لیگی قیادت نے رانا ثناء اللہ خاں کے خلاف کیس میں بریت کا خیرمقدم کیا۔

اعظم سواتی کے فارم ہاؤس میں قائم غیرقانونی کار شیڈ اور کمرہ گرا دیا گیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے چک شہزاد میں سینیٹر اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر قائم تجاوزات کےخلاف آپریشن کیا ہے۔
سی ڈی اے نے فارم ہاؤس میں قائم غیرقانونی کار شیڈگرادیا، اعظم سواتی کے فارم پر مین گیٹ پر قائم کمرہ بھی گرادیاگیا ہے۔
اس کے علاوہ بیسمنٹ اورگراؤنڈ فلور غیرقانونی تجاوزات پرمکمل سیل کردیاگیا۔
سی ڈی اے نے گزشتہ ماہ اعظم سواتی کی اہلیہ کو نوٹس بھیجا تھا اور کہا تھاکہ فارم ہاؤس میں 2 بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور گارڈز روم غیر قانونی طور پر بنائے گئے ہیں۔

فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مراکشی ٹیم سجدے میں گرگئی

دوحہ: (ویب ڈیسک) فیفاورلڈکپ کےکوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنالی جس کے بعد ٹیم کے کھلاڑی گراؤنڈ میں سجدہ ریز ہوگئے۔
قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے کوارٹر فائنل میں مراکش رونالڈو کی پرتگال کو ہرا کرپہلی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
مراکش کی جانب سے پہلے ہاف میں کیےگئےگول کو پرتگال مقررہ وقت میں برابر نہ کرسکا۔
خیال رہے کہ مراکش کی ٹیم فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔
مراکش اب تک فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والا دوسرا مسلم ملک ہے، اس سے قبل 2002 کے ورلڈکپ میں ترکی سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔

مراکش سے شکست، رونالڈو میچ ختم ہوتے ہی روتے ہوئے گراؤنڈ چھوڑ گئے

دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر میں جاری ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دی۔ مراکش کے یوسف نصیری نے 42 ویں منٹ میں گول اسکور کیا جبکہ پرتگال کی ٹیم نے کئی گول مس کیے۔
رونالڈو میچ کے دوسرے ہاف میں میدان میں آئے اور گول کیلئے کئی کوششیں کی تاہم وہ رائیگاں گئیں۔
رونالڈو میچ ختم ہوتےہی روتے ہوئے گراؤنڈ سے روانہ ہوئے۔ رونالڈو کی رونے کی ویڈیو نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے رونالڈ کے رونے پر طرح طرح کے تبصرے کیے ہیں۔

فیفاورلڈکپ: کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی

دوحہ: (ویب ڈیسک) فیفاورلڈکپ کےکوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے کوارٹر فائنل میں مراکش رونالڈو کی پرتگال کو ہرا کرپہلی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
مراکش کی جانب سے پہلے ہاف میں کیےگئےگول کو پرتگال مقررہ وقت میں برابر نہ کرسکا۔
مراکش کےگول کیپر نے اہم میچ میں کئی یقینی گول بچا کر جیت میں اہم کردارادا کیا۔
خیال رہے کہ مراکش کی ٹیم فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔
مراکش فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والا دوسرا مسلم ملک ہے، اس سے قبل 2002 کے ورلڈکپ میں ترکی سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔

پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں اسی ماہ تحلیل کروں گا: عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہےکہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کہتے تھے اگلی باری ن لیگ کی آرہی ہے، ان کو این آر او ون مشرف نے دیا تھا اور این آر او ٹو جنرل باجوہ نے دیا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کی باتوں کوکبھی سنجیدہ نہیں لیا، دسمبرمیں اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، معیشت اوپر اٹھانی ہے تو سیاسی استحکام ہونا چاہیے جس کے لیے انتخابات ضروری ہیں، یہ دس ماہ بعد الیکشن کرائیں یا ایک سال بعد کرائیں، یہ ہار جائیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی کا خیال ہےکہ حکومت تھوڑی اور چلنی چاہیے، پرویز الہٰی نے کہا ہے حکومت ختم کرنے کے حوالے سے جیسا میں کہوں گا ویسا وہ کریں گے، پرویز الہٰی نے دوبارہ وزیراعلیٰ بنانےکا کوئی مطالبہ نہیں رکھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ جویہ 7 ماہ میں ہوا اس میں جنرل (ر) باجوہ کی پالیسیاں رہیں، جنرل (ر) باجوہ نے کہا تھا کہ عثمان بزدارکو ہٹائیں، وہ علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانےکا کہتے تھے، ان کا بزدار کو ہٹانےکا مطالبہ عجیب تھا، علیم خان کا نام لیا گیا توپرویز الہٰی نےکہا کہ وہ اسے سپورٹ نہیں کریں گے، میں نےکہاعلیم خان پر بڑے الزامات ہیں اسے وزیراعلیٰ نہیں بناسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ حکومت تبدیل کرنے میں ملوث تھے وہ سب میر جعفر اور میرصادق ہیں، ہماری جب حکومت گئی توسب نے سوچا اب لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے، انہوں نے سوچا کہ حکومت ختم ہونے کے بعد میری سیاست ختم ہوگئی، جنرل (ر) باجوہ کہتے تھے پی ٹی آئی سے کوئی ٹکٹ نہیں لےگا اور اگلی باری ن لیگ کی آرہی ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی سب سے بڑی کوشش ہےکہ مجھے نااہل کرایا جائے، نواز شریف کی کوشش ہےکہ ان پرکیسز ختم ہوجائیں اور مجھے نااہل کیا جائے، ان کو این آر او ون مشرف نے دیا اور این آر او ٹو جنرل باجوہ نے دیا، جب تک کیسز ختم نہیں ہوں گے نواز شریف واپس نہیں آئیں گے، اگر نواز شریف پنجاب میں آئے تو انہیں گرفتار کیا جائےگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ لوٹے ہوئے،جنہوں نے غداری کی عوام نے ان کو الیکشن میں سزا دی، جنرل (ر) باجوہ شہبازشریف کو جینیئس سمجھتے تھے، نیب جنرل (ر) باجوہ کے نیچےتھی اور ان کے کنٹرول میں تھی اس لیے وہ فیصلہ کرتے تھےکس کو اندر جانا ہے کس کو باہر، نیب کے ذریعے کسی کو اندر کرنا یا باہر نکالنا ہمارے ہاتھ میں نہیں تھا، ہمارے پاس اختیار نہیں تھا جن کو اختیار تھا انہوں نے ان کو ریلیف دیا، ہمیں کہا جاتا تھا آپ معیشت دیکھیں احتساب کو چھوڑ دیں۔

عالمی مارکیٹ میں کمی، ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں قیمت آج پھر مزید بڑھ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالرز کم ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 1797 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گئی جبکہ مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 200 روپے اضافہ سے 1 لاکھ 67 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 171 روپے اضافہ سے 1 لاکھ 43 ہزار 432 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود چاندی کی فی تولہ قیمت 1890روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

بلوچستان کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی: آرمی چیف

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اپنے دو روزہ دورے پر بلوچستان پہنچے جہاں انہیں آئی جی ایف سی جنوبی بلوچستان نے سکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے روز آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل، ٹریننگ اور فارمیشن کے دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیل کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تربت کا بھی دورہ کیا، جہاں آرمی چیف نے نوجوان افسران اور انسٹرکٹرز سے بات چیت کی۔ اس کی علاوہ آرمی چیف کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس بھی گئے۔