All posts by Muhammad Saqib

علما کرام سے زیادہ شدت پسندی سیاستدانوں میں نظر آتی ہے، طاہر اشرفی

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سیاست دانوں میں علما کرام سے زیادہ شدت پسندی نظر آتی ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات ماضی کی حکومتوں میں بھی ہوتے رہے ہیں، ہمیں ایسے عناصر کیخلاف ہمیشہ متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں میں علما کرام سے زیادہ شدت پسندی نظر اتی ہے، علما کرام تو شدت پسندی کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں، سیاستدان بھی اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں، تمام مکاتب فکر کے علما شدت پسندی کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شدت پسندی تو میڈیا اور سیاسی لوگوں میں زیادہ ہے، بہنے والے خون سے زیادہ سیاست کو اہم تصور کیا جاتا ہے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ پشاور کے مظلومین کے ساتھ رابطے میں ہیں، شعیہ علما کونسل کے ساجد نقوی کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں، وزیراعظم خود سارے عمل کی نگرانی کررہے ہیں، واقعے میں ملوث مجرموں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اجتماعی بات کرنی چاہیے، دہشت گردی زرداری گیلانی نوازشریف دور میں ہوتے رہے، حالیہ واقعے میں کسی کی کوتاہی ہوگی تو ایکشن ہوگا۔

آصف زرداری مسلم لیگ ن کا کاندھا استعمال کر کے 2023 کی انتخابی مہم چلارہے ہیں، حسان خاور

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا دعویٰ ہے کہ آصف علی زرداری ن لیگ کا کاندھا استعمال کر کہ 2023ء کے انتخابات کی مہم چلا رہے ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابی مہم مکمل کر جائے گی اور ن لیگ کی پنجاب میں مئی پلید ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو لانگ مارچ کا حق ہے، پیپلزپارٹی کے لاہور میں داخل ہونے پر کسی قسم کی ہابندی نہیں ہے، خدشات کے باجود پی پی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔
ایک سوال پر حسان خاور نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی ٹیپ پھنس چکی ہے یہ 1980 کی ٹیپ ہے جو دہرائی جا رہی ہے، پنجاب میں عدم اعتماد کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارا نمبر گیم پورا ہے اس لیے ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے تاہم سیاسی ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں اور وزیر اعظم اپنے اتحادیوں سے ملتے رہتے ہیں۔

معاملات طے، ندیم افضل چن پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے لیے تیار

منڈی بہاؤ الدین: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے اثرات سامنے آنے لگے، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دینے کو تیار ہیں، سینئر رہنما ندیم افضل چن کے پیپلز پارٹی سے معاملات طے ہوگئے، بلاول کل ندیم افضل چن سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ جہاں پر ندیم افضل چن کل پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد ندیم افضل چن پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کنٹینر پر سوار ہوجائیں گے، وہ کچھ عرصہ قبل حکومتی عہدوں سے الگ ہو گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی بھی خواہش تھی ندیم افضل چن انکی جماعت میں شمولیت اختیار کریں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے سابق ترجمان نے تمام صورتحال کو جائزہ لینے کے بعد واپس پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، ندیم افضل چن پہلے بھی پیپلز پارٹی میں رہ چکے ہیں۔

عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کے15 سے زائد ممبر غائب ہونگے، پرویز خٹک کا دعویٰ

نوشہرہ: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہےکہ اپوزیشن جتنے چاہے جلسے جلوس،لانگ مارچ کرے ہمیں کوئی پرواہ نہیں، اپوزیشن کو عدم اعتماد پیش کرنے پر شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تین چار دن میں اپوزیشن کے کئی ممبران اپنے ساتھ ملالیے ہیں، یہ ہم سے 10 ممبر لےگئے ہم نے ان کے 15 ممبر توڑ دیے، اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لائے گی تو ان کے اپنے 15 سے زائد ممبر غائب ہوں گے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خوف سے اپوزیشن اکھٹی ہوئی ہے، اپوزیشن کے پاس حکومت کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں، مولانا فضل الرحمان،آصف علی زرداری اور نواز شریف حکومت نہیں گراسکتے، صرف اللہ ہی عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہے۔
وزیر دفاع پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم غریب عوام کے لیے مزید اعلانات کریں گے۔

ڈیجیٹل معیشت کیلئے بنیادی اجزا کے بعد ڈیجیٹل انقلاب کیلئے تیار ہیں، رضا باقر

کراچی: (ویب ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ اہم ڈیجیٹل ذرائع اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے بنیادی اجزا کے حصول کے بعد بڑے ڈیجیٹل انقلاب کے لیے تیار ہے۔
عالمی سامعین کے لیے اسٹیٹ بینک کے تحت “ڈیجیٹل بینکوں کا وعدہ” کے موضوع پر منعقدہ ویبینار سے خطاب کے دوران کہی۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ڈیجیٹل بینکوں کے لیے اسٹیٹ بینک کے فریم ورک کے پس پشت کلیدی مقصد ملک میں مالی شمولیت اور جدت طرازی کو فروغ دینا اور ایک ایسا ایکوسسٹم فراہم کرنا ہے جس میں صارف اور صارف کی سہولت کو ترجیح حاصل ہو۔
انہوں نے موجودہ بینکاری ماحول میں چیلنجوں اور کوتاہیوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ اسٹیٹ بینک نے قانونی اور ضوابطی ماحول اور بنیادی انفراسٹرکچر فراہم کر کے ڈجیٹل مالی خدمات کی فراہمی کے لیے ٹھوس بنیادیں فراہم کر دی ہیں۔
ڈاکٹر رضا باقر نے مالی خدمات میں اختراع کو فروغ دینے کے لیے حال ہی میں اسٹیٹ بینک کے متعدد ایسے اقدامات کے بارے میں بتایا جن میں نان بینک اداروں اور فِن ٹیک اداروں کے داخلے کی رکاوٹیں دور کرنا، افراد کے لیے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے میں آسانی، صارفین کو ڈیجیٹل آن بورڈنگ میں سہولت دینے کی خاطر ان ایپ بایومیٹرک توثیق اور پاکستان کا فوری ادائیگی کا نظام راست شامل ہیں۔
ڈاکٹر باقر نے اس بات پر زور دیا کہ اپنے صارف کو جانیے‘(کے وائی سی)فریم ورک پر متعلقہ فریقوں سے اہم اقدامات پر بات چیت جاری ہے جس سے مالی ادارے صارف کی رضا مندی کے ساتھ کے وائی سی کی معلومات شیئر کرسکیں گے اور صارف کے ڈجیٹل سفر اور اوپن بینکاری میں بہتری آئے گی۔

5ہزار غیر ملکی یوکرینیوں کے ہاتھوں یرغمال، پاکستانی بھی شامل،روس کا دعویٰ

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرینی قوم پرستوں نے پانچ ہزار غیر ملکیوں کو یرغمال بنا لیا ہے، ان میں 16 پاکستانی طالبعلم بھی شامل ہیں۔
روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے قوم پرستوں ہزاروں غیر ملکیوں کو یرغمال بنا لیا ہے، سومی میں 16 پاکستانی طالبعلم، 576 بھارتی شہری موجود ہیں، چین کے 121، تنزانیہ 159، گھانا کے 100، مصر کے 60شہری موجود ہیں۔ خارکیف میں بھارت کے 1ہزار 500، مصر کے 200 طالب علم موجود ہیں۔
روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرینی قوم پرستوں نے سومی اور خارکیف میں انسانی راہداری کے قیام کی پیشکش مستردکردی ہے۔
دوسری طرف روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی یوکرینی فوج پر شہریوں کو انسانی ڈھال بنانے کا الزام لگادیا۔
ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران سرگئی لاوروف نے کہا کہ روسی فوج یوکرین میں صرف فوجی تنصیبات اور اہداف کو نشانہ بنارہی ہے۔ روس کی وزارتِ ہنگامی امور یوکرین میں پھنسے غیرملکی طلبا کی مدد کر رہی ہے، یوکرین سے غیرملکی طلبا کو نکالنے کے لیے 150 بسیں فراہم کیں۔ یوکرین غیرملکی طلبا کو انسانی ڈھال بنانے کے لیے یرغمال بنارہا ہے، یوکرینی فوج ماریوپل شہر کے رہائشیوں کو انخلا نہیں کرنے دے رہی۔ یوکرینی فوج شہریوں کو انسانی ڈھال بنارہی ہے، یوکرین کریمیا کو روسی علاقہ تسلیم کرے۔
سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ یوکرینی حکام مذاکرات کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں، یوکرینی ٹیم مذاکرات کے تیسرے دور کی تاریخ بتانے سے گریز کر رہی ہے۔ یوکرینی صدر کے اشتعال انگیز بیانات مذاکرات کے مستقبل کے لیے حوصلہ افزا نہیں، کیف حکومت حالات کشیدہ کر کے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈال رہی ہے۔

عدم اعتماد کا کچھ پتہ نہیں، فضل الرحمن، شہباز کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی: فواد چودھری

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو خود ایک دوسرے پر اعتماد نہیں رہا، 48 گھنٹے گذرنے کے بعد 72 واں گھنٹہ شروع ہونے والا ہے لیکن اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا کچھ اتا پتہ نہیں، فضل الرحمان اور شہباز شریف کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مستحکم ہے، بلاول بھٹو کے لانگ مارچ کو راولپنڈی میں خوش آمدید کہیں گے، ان کا ساٹھ ستر بندوں کا مارچ میچ کے دوران بھی آ گیا تو کوئی مسئلہ نہیں ہم ان کو کیبن بھی دیں گے اور پی ٹی آئی کے فنڈ سے چائے بھی پلائیں گے۔ 22 مارچ کو او آئی سی وزرا خارجہ کانفرنس ہونے جا رہی ہے، پہلی مرتبہ پاکستان کی خارجہ پالیسی سو فیصد پاکستان کے اندر بن رہی ہے، یورپ اور امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، سانحہ پشاور پر بہت دکھ ہے، ہمارے دلوں پر قیامت گزری ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں چوبیس سال بعد کرکٹ بحال ہوئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن عالمی سطح پر اس طرح کے سگنل نہ دے جس سے کرکٹ متاثر ہو۔ بلاول بھٹو زرداری کے لانگ مارچ کو راولپنڈی میں ویلکم کہتے ہیں لیکن یہ میچ کے بعد راولپنڈی پہنچیں کیونکہ 24 سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی ہے، ویسے اگر یہ اپنا ساٹھ ستر بندوں کا مارچ میچ کے دوران بھی لے آئیں تو کوئی مسئلہ نہیں، ہم ان کو کیبن بھی دیں گے اور پی ٹی آئی کے فنڈ سے چائے بھی پلائیں گے۔ 48 گھنٹے کے بعد اب 72 واں گھنٹہ شروع ہونے والا ہے لیکن اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا کچھ پتہ نہیں ہے، میرا خیال ہے کہ تحریک عدم اعتماد ان کا وہ بچہ تھا جو گلی میں کہیں گم ہو گیا ہے، اب دیکھتے ہیں یہ اپنے اس گمشدہ بچے کو تلاش کرنے میں کتنا وقت لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا اترا چہرہ دیکھ کر شاکر شجاع آبادی کا یہ شعر ان پر فٹ آتا ہے کہ ”تو شاکر آپ سیانڑاں ایں ساڈا چہرا ویکھ حالات نہ پچھ”۔
انہوں نے کہا کہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مستحکم ہے، تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، حکومت ان چور لٹیروں اور عدم اعتماد کے ڈرامے سے کوئی خطرہ نہیں۔ عمران خان مسلم امہ اور پاکستان کے لیڈر ہیں، اس سال 22 مارچ کو او آئی سی وزرا خارجہ کانفرنس کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، اب تک 29 وزرائے خارجہ نے آنے کی تصدیق بھی کر دی ہے، اس مرتبہ 23 مارچ کے دن پوری مسلم امہ، یورپی ممالک سمیت اہم ممالک کے وزرا خارجہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
فواد چودھری نے کہا کہ ہم متوازن پالیسی پر یقین رکھتے ہیں، روس یوکرین تنازعہ پر ہمارا موقف واضح ہے، اس تاثر کو مسترد کرتے ہیں کہ ہمارے ویسٹرن بلاک سے تعلقات خراب ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے روسی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں اپنی پالیسی واضح کر دی تھی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیر اکرم نے بھی اپنی تقریر میں کہا کہ جنگ ختم ہونی چاہئے اور مذاکرات سے مسائل کا حل نکلنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ کا حامی نہیں، مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ پہلی مرتبہ پاکستان کی خارجہ پالیسی سو فیصد پاکستان کے اندر بن رہی ہے، طویل عرصے بعد ایسی حکومت اقتدار میں ہے جس کے پیچھے فوج، پورا ملک اور عام آدمی کھڑا ہے، ہماری پالیسیوں میں وزیراعظم کا ملک کیلئے احساس نظر آتا ہے، اپوزیشن خاص طور پر جن کا مے فیئر میں گھر ہے وہ بے ہوش گئے ہیں کہ وزیراعظم روس کیوں چلے گئے، یورپ اور امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، ہم چاہتے ہیں غریب ملکوں کا جو پیسہ بیرون ممالک منتقل ہوا ہے وہ واپس آئے، اس حوالے سے ہم تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ سانحہ پشاور پر بہت دکھ ہے، ہمارے دلوں پر قیامت گزری ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع ہوئی اس طرح کے سانحات ہوئے، پشاور سانحہ پر ہر ٹویٹ ہندوستان سے جنریٹ ہو رہی تھی جس میں آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی پر الزام نہیں لگا رہے لیکن بھارتی حکومت نے اپنے ان 65 فیصد لوگوں کو بھی یرغمال بنایا ہوا ہے جنہوں نے مودی کو ووٹ نہیں دیا۔ پاکستان امن کیلئے تیار ہے، مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین علیل ہیں اور وہ علاج کی غرض سے باہر گئے ہیں۔ جہانگیر ترین کی طبیعت اب بہتر ہے لیکن وہ فی الحال وطن واپس نہیں آرہے۔
ایک اور سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی چار ڈویژنوں کی پارٹیاں بن کر رہ گئی ہیں اور ان کا مقصد صرف اپنے لوٹی ہوئی دولت کو بچانا ہے۔ بلاول سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان کا وزیراعظم کا امیدوار کون ہے، ابھی تو ایسا لگ رہا ہے کہ آٹھ گھنٹے شہباز شریف، آٹھ گھنٹے مولانا فضل الرحمان اور آٹھ گھنٹے زرداری وزیراعظم ہوں گے، مریم اور بلاول چونکہ چھوٹے ہیں یہ چار چار گھنٹے کے وزیراعظم ہوں گے۔ پیپلز پارٹی حکومت کی تبدیلی کی بجائے زرداری فیملی سے پارٹی واپس لے۔
ایک اور سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سائبیریا میں جب بہت برف پڑتی ہے تو وہاں خوراک ختم ہو جاتی ہے، وہاں موجود بھیڑیئے ایک دوسرے پر نظر رکھتے ہیں کہ کوئی ان پر حملہ نہ کر دے، ہماری اپوزیشن کا حال بھی سائبیریا کے بھیڑیوں جیسا ہے ان میں سے کسی کو ایک دوسرے پر اعتبار نہیں ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پشاور واقعہ پربہت افسوس ہے،کچھ عناصر فرقہ واریت پھیلاناچاہتے ہیں، آصف زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی منڈی لگائی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں،اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، سب اتحادی ڈٹ کر وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں گے، صرف تحریک انصاف ہی ملک گیر سیاسی جماعت ہے جو عوامی مسائل کوحل کر سکتی ہے۔

کہیں ایسا نہ ہو بلاول اسلام آباد کے ہوجائیں اورسندھ کسی اور کا ہوجائے، شاہ محمود

حیدرآباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ کے سیاسی بند میں شگاف پڑھ گیا ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ بلاول تم اسلام آباد کے ہوجاؤ اور سندھ کسی اور کا نہ ہوجائے۔
حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میرا سیاسی تجربہ بتارہا ہے کہ سندھ افق پر تبدیلی کے بادل منڈلا رہے ہیں، ایک باوقار سندھ کی بارش مجھے ہوتے دکھائی دے رہی ہے، میری نگاہ دیکھ رہی ہے کہ سندھ کے سیاسی بند میں شگاف پڑھ گیا ہے، اگر میں بلاول ہوتا تو میرا سیاسی فیصلہ یہ ہوتا کہ میں لانگ مارچ ختم کرکے واپس سندھ لوٹ آتا، کہیں ایسا نہ ہو کہ بلاول تم اسلام آباد کے ہوجاؤ اور سندھ کسی اور کا نہ ہوجائے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ کے کچھ افراد کی تجوریاں بدل گئیں لیکن عام آدمی کی حالت نہیں بدلی، کوئی باہر سے آکر عوام کے حالات نہیں بدل سکتا، اگر عوام حالات اور تقدیر بدلنا چاہتے ہو تو عوام فیصلہ کرلیں کہ مزید اس طوفان بدتمیزی کو برداشت نہیں کریں گے، سندھ میں تبدیلی یہاں کے عوام ہی لاسکتے ہیں،2023 میں سندھ میں تبدیلی آئے گی، اگر پی ٹی آئی آئے گی تو تبدیلی آئے گی، کراچی کے بعد اسلام آباد جاکر اپنے سندھ کے تاثرات پیش کروں گا تاکہ باقی ڈیڑھ سال میں سندھ کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کرسکیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تم نے 15 سال مسلسل پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا،جب پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو حق نہیں مل رہا تو آپ کو کیسے ملے گا، سندھ کے لوگوں کو اگر حقوق ملے ہوتے تو پھر حقوق سندھ مارچ نہیں نکلتا، 15 سال پیپلزپارٹی کو آزمایا تو پانچ سال عمران خان کو موقع دیکر دیکھو کہ سندھ تبدیل ہوتا ہے یا نہیں۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد کچھ ہاتھ وفاق کے بندھ گئے ہیں، عمران خان صحت کارڈ دینا چاہتے ہیں لیکن سندھ حکومت رکاوٹ بنی ہوئی ہے، وزیراعظم حیدرآباد تا سکھر موٹروے وے کا تحفہ دینے حیدرآباد آرہے ہیں، سندھ کے عوام اپنی مجبوری سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو کہیں سندھ کی مجبوری ہے عمران خان ضروری ہے۔

دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں: کور کمانڈر پشاور

پشاور: (ویب ڈیسک) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ناسورکوختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیر اعلیٰ محمود خان، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قصہ خوانی بازار میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی مسجد کی جگہ کا دورہ کیا اور رہنماؤں سے تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اورقومی اتحاد واتفاق کو خراب کرنے کی کوشش ہے، اس طرح کے واقعات کے پیچھے دشمن کے مقاصد کو سمجھنا ہوگا، دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کےلئے اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہآج یہاں حاضر ہونے کا مقصد شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کرنا ہے، اس سانحے میں جو نقصان ہوا اس کا ازالہ نہیں ہوسکتا، واقعے کے مجرمان کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ یہ ایک مشکل جنگ ہے لیکن ہم مل جل کر لڑیں گے تو کامیاب ہونگے۔
کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ دہشتگردی کے اس ناسور کو ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں، تمام اداروں کےدرمیان کوآرڈینیشن مزید بہتربنائی جارہی ہے۔
بعد ازاں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور زیرعلاج زخمیوں کی عیادت کی۔
اس موقع پر کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ امن وامان کویقینی بنانے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیںگے۔

صرف تین دن باقی، عمران خان استعفیٰ دیں اور گھر جائیں: بلاول بھٹو زرداری

اوکاڑہ، رینالہ خورد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی کے پاس صرف تین دن باقی ہیں، عمران خان استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، یا ہمت ہے تو اسمبلیاں توڑیں اور میدان میں آئیں، سلیکٹڈ کو بھگائیں گے اور ملک میں عوامی حکومت لائیں گے۔
اوکاڑہ اور رینالہ خورد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری حملہ کر کے کٹھ پتلی حکومت کو گرائیں گے، اگر عوام ہمارے ساتھ ہیں تو اسلام آباد دور نہیں۔ عمران خان عوام کا نہیں کسی اور کا نمائندہ ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم اسمبلیاں توڑو اور میدان میں ہمارا مقابلہ کرو، سینیٹ الیکشن میں کٹھ پتلی کو زبردست شکست ہوئی۔
پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے کہتے ہیں آپ کے پاس 3دن ہیں خود مستعفی ہوجاو۔ ہم نے کٹھ پتلی کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑا، کہاگیا سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لیں۔ پیپلزپارٹی نے مشکل حالات میں کبھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا۔ پیپلزپارٹی کبھی لڑائی سے نہیں بھاگتی۔ ملکی دفاع اورقیادت کیلئےقائدکی ضرورت،کھلاڑی کی نہیں۔
بلاول کا کہنا تھا کہ عوام پرمسلط وزیراعظم نے جھوٹ بولا، تاریخ میں سب سے زیادہ یوٹرن عمران خان نے لیے، آج جتنی بھی کوشش کرلیں بے نظیر کا نام عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے، آج کسان مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہاہے۔ سلیکٹڈ ہر کام میں صرف یوٹرن لیتاہے۔ پنجاب میں بڑے منصوبے آصف زرداری کی وجہ سے سی پیک کے تحت بنے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سلیکٹڈ اور نااہل وزیراعظم کے خلاف احتجاج کررہی ہے، پیپلزپارٹی نے ملک میں 73کے آئین کوبحال کرایا، اوکاڑہ کے عوام نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا ثبوت پیش کر دیا۔ عوام نے ہرمشکل وقت میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے این ایف سی کے تحت صوبوں کو اپنا حق دلوایا۔ این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے صوبوں کو ان کے حقوق دیئے۔ حکومت نےزراعت کے شعبے کیلئے کچھ نہیں کیا، پیپلزپارٹی نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دیا، ہمارا مارچ بے روزگاری، مہنگائی اور غربت کیخلاف ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم کی وجہ سے دہشتگردی کی آگ پھر بھڑک اٹھی ہے، بلوچستان اورپشاورمیں بم دھماکےہوئے ہیں۔