All posts by Muhammad Saqib

دنیا میں گٹھیا کے 53 کروڑ مریض ہوچکے ہیں، تحقیق

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی طبّی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں گٹھیا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور آج یہ بیماری ایک عالمی مسئلے کے طور پر سنگین سے سنگین صورت اختیار کرتی جارہی ہے۔
گزشتہ تیس سال کے دوران دنیا بھر میں گٹھیا کے پھیلاؤ سے متعلق جاننے کےلیے انہوں نے ’’گلوبل برڈن آف ڈِزیز‘‘ نامی ایک مطالعے کے تحت 1990 سے 2019 تک جمع شدہ اعداد و شمار کا تجزیہ کیا۔
یہ مختلف بیماریوں کے معاشی اور معاشرتی بوجھ کے بارے میں سب سے بڑا عالمی مطالعہ بھی ہے جس میں 156 ملکوں اور علاقوں کے 7,000 سے زیادہ طبّی ماہرین شریک ہیں۔
جب اس مطالعے کے اعداد و شمار کو بطورِ خاص گٹھیا کے حوالے سے جانچا گیا تو معلوم ہوا کہ 1990 میں گٹھیا کے مریضوں کی عالمی تعداد 24 کروڑ 75 لاکھ تھی جو اگلے 30 سال میں، یعنی 2019 کے اختتام تک، بڑھ کر 52 کروڑ 78 لاکھ ہوچکی تھی۔
اگر گٹھیا کے پھیلاؤ میں اضافے کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو خدشہ ہے کہ 2050 تک اس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہوجائے گی جبکہ اس پر آنے والے اخراجات بھی آج کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ جائیں گے۔
’’اس بیماری کا معاشی اور معاشرتی دباؤ نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،‘‘ ڈاکٹر جیانہاؤ لِن نے کہا جو اس مطالعے کے مرکزی مصنف اور پیکنگ یونیورسٹی کے پیپلز ہاسپٹل میں جوڑوں کے امراض کے ماہر ہیں۔
’’آبادی، عمر رسیدہ افراد کی تعداد اور موٹاپے میں تیز رفتار عالمی اضافے کی بنا پر مستقبل قریب میں اس بیماری (گٹھیا) کا دباؤ بھی یقینی طور پر بڑھے گا،‘‘ انہوں نے کہا۔
ترقی یافتہ اور امیر ممالک کے لوگ گٹھیا میں زیادہ مبتلا دیکھے گئے جبکہ مردوں کی نسبت خواتین کی زیادہ تعداد میں گٹھیا کا مشاہدہ ہوا۔
گھٹنے، کولہے اور دوسرے جوڑوں کی گٹھیا میں اضافہ ہوا جبکہ ہاتھوں کی گٹھیا میں کمی واقع ہوئی۔
ریسرچ جرنل ’’آرتھرائٹس اینڈ رہیومیٹولوجی‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی اس ریسرچ رپورٹ کے مصنفین نے کہا ہے کہ گٹھیا سے بچنے کےلیے زیادہ چلنے پھرنے اور جسمانی مشقت کرتے رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم موٹاپے کا، اور اس کے نتیجے میں گٹھیا کا شکار نہ ہوں۔
اس کے علاوہ، جسمانی ورزش بھی گٹھیا سے چھٹکارا پانے میں ہماری بہت مدد کرسکتی ہے۔

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قدر کو بریک لگ گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 177 روپے 83 پیسے سے کم ہو کر 177 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

نادرا افسران بادشاہ ہیں جسے چاہا کارڈ جاری کردیا جس کا چاہا منسوخ کردیا، سپریم کورٹ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جعلی خط پر شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے پر سپریم کورٹ نادرا افسران پر برہم ہوگئی اور کہا کہ نادرا افسران بادشاہ ہیں جسے چاہا کارڈ جاری کردیا اور جس کا چاہا منسوخ کردیا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کیس نے سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا درخواست گزار اور اس کے بیٹے کا شناختی کارڈ کئی سال سے بلاک ہے اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نادرا نے انٹیلی جنس بیورو کی اطلاع پر شناختی کارڈ بلاک کیے تھے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ آئی بی نے تو بعد میں کہہ دیا کہ انہوں نے کوئی خط نہیں لکھا تھا، کیا نادرا گمنام درخواستوں پر انکوائری شروع کر دیتا ہے؟ نادرا افسران بادشاہ ہیں جسے دل کرتا ہے کارڈ جاری کر دیتے ہیں، نادرا نے شناختی کارڈ بلاک کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی ہے؟
جج نے کہا کہ محمد دین شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے گیا تو نادرا نے کارڈ بلاک کر دیا، بغیر ٹھوس شواہد کیسے کسی پاکستانی کو افغان قرار دیا گیا؟ درخواست گزار کا چچا 1965ء کی جنگ میں ملک کے لیے شہید ہوا تھا، درخواست گزار کا واحد قصور شاید ملک کے لیے شہید ہونے والے کا وارث ہونا ہے۔
نادرا حکام نے عدالت کو بتایا کہ محمد دین نامی درخواست گزار شہری انتقال کرچکا ہے، محمد دین کے بیٹے کو شناختی کارڈ جاری کر دیا ہے، بعد ازاں عدالت نے شناختی کارڈ جاری ہونے پر مقدمہ نمٹا دیا۔

بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کروا رہا ہے، دفترخارجہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کروا رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری کے سامنے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوچکا، بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کروا رہا ہے، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا کھلا ثبوت ہے، کلبھوشن یادیو کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جارہا ہے، باربار کہنے کے باوجود بھارت کلبھوشن کو وکیل فراہم نہیں کررہا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان مخالف دہشت گردی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات بڑے ثبوت ہیں، بھارت پاکستان سے اچھے تعلقات نہیں چاہتا جب کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے اور بھارت سمیت تمام ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
عاصم افتخار نے بتایا کہ پاکستان میں نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو تعینات کردیا گیا ہے، امید ہے نئے سفیر کی تعیناتی خوش آئند ہے تعلقات کو فروغ ملے گا۔
یوکرین کے معاملے پر ترجمان نے بتایا کہ یوکرین میں 7 ہزار پاکستانی تھے جن میں تین ہزار طلباء ہیں، پاکستانیوں کی اکثریت پڑوسی ممالک منتقل ہوچکی، گزشتہ 9 روز سے یوکرین میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں کے انخلا کے لیے دن رات کام کررہا ہے، 1453 پاکستانی ہنگری، رومانیہ اور پولینڈ منتقل ہوچکے ہیں اور بقیہ پاکستانیوں کے انخلا کا آپریشن جاری ہے۔

صنعتی اور آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے تاریخی پیکیج دیا، وزیرِ اعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صنعتی اور آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے حکومت نے تاریخی پیکیج دیا۔
وزیرِ اعظم عمران کی زیرِ صدارت ترجیحی شعبوں کے تحت آئی ٹی شعبے میں دی جانے والی مراعات پر اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، حماد اظہر، چیئر مین اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارتی عامر ہاشمی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی، جب کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس کو آئی ٹی اسٹارٹ اپس، صنعتی شعبے اور موجودہ آئی ٹی کمپنیوں کیلئے موجودہ حکومت کی دی جانے والی سہولیات کے نفاذ پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، اور بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کے حال ہی میں دیے گئے انڈسٹریل و آئی شعبے کے پیکیج پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے، ملک میں فری لانسسزر کی تعداد میں حکومتی اقدامات کی بدولت خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حالیہ اعلان کردہ سہولیات کی بدولت اس میں مزید اضافہ ہوگا، فری لانسرز کی ون اسٹیپ رجیسٹریشن پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ پورٹل سے یقینی بنائی گئی ہے جس کی فیڈرل بورڈ آف رینیو (ایف بی آر) سے رجسٹریشن خودکار ہوگی۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ فری لانسنگ کے ذریعے بیرونِ ملک سے حصول کردہ رقوم کی پاکستان میں با آسان ترسیل کیلئے بنکنگ چینلز تک رسائی کیلئے اسٹیٹ بنک ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنا رہا ہے، آئی ٹی کمپنیوں کو حکومت کی طرف سے دی گئی ٹیکس پر چُھوٹ سے استفادہ کرنے کیلئے بھی نظام جلد فعال بنا دیا جائے گا، جب کہ کمرشل بینکس کے ذریعے منظور شدہ سہولیات و مراعات کی یقینی فراہمی کیلئے بھی باقاعدہ راہنمائی جلد فراہم کی جائے گی۔
وزیرِ اعظم نے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ سہولیات و مراعات کی فری لانسرز و آئی ٹی کمپنیوں اور صنعتوں کو فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر معینہ مدت میں عملدرآمد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ذیادہ استعداد والے شعبوں کو مراعات فراہم کر رہی ہے. اور صنعتی اور آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے حکومت نے تاریخی پیکیج دیا۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملکی نظام میں کاروباری سرگرمیوں کیلئے سہولیات بڑھانے کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات متعارف کرائی ہیں، باصلاحیت نوجوان فری لانسرز کو سہولیات کی فراہمی سے زرِ مبادلہ میں اضافہ ممکن ہوگا، ملکی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

دنیا میں گٹھیا کے 53 کروڑ مریض ہوچکے ہیں، تحقیق

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی طبّی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں گٹھیا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور آج یہ بیماری ایک عالمی مسئلے کے طور پر سنگین سے سنگین صورت اختیار کرتی جارہی ہے۔ گزشتہ تیس سال کے دوران دنیا بھر میں گٹھیا کے پھیلاؤ سے متعلق جاننے کےلیے انہوں نے ’’گلوبل برڈن آف ڈِزیز‘‘ نامی ایک مطالعے کے تحت 1990 سے 2019 تک جمع شدہ اعداد و شمار کا تجزیہ کیا۔ یہ مختلف بیماریوں کے معاشی اور معاشرتی بوجھ کے بارے میں سب سے بڑا عالمی مطالعہ بھی ہے جس میں 156 ملکوں اور علاقوں کے 7,000 سے زیادہ طبّی ماہرین شریک ہیں۔ جب اس مطالعے کے اعداد و شمار کو بطورِ خاص گٹھیا کے حوالے سے جانچا گیا تو معلوم ہوا کہ 1990 میں گٹھیا کے مریضوں کی عالمی تعداد 24 کروڑ 75 لاکھ تھی جو اگلے 30 سال میں، یعنی 2019 کے اختتام تک، بڑھ کر 52 کروڑ 78 لاکھ ہوچکی تھی۔ اگر گٹھیا کے پھیلاؤ میں اضافے کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو خدشہ ہے کہ 2050 تک اس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہوجائے گی جبکہ اس پر آنے والے اخراجات بھی آج کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ جائیں گے۔ ’’اس بیماری کا معاشی اور معاشرتی دباؤ نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،‘‘ ڈاکٹر جیانہاؤ لِن نے کہا جو اس مطالعے کے مرکزی مصنف اور پیکنگ یونیورسٹی کے پیپلز ہاسپٹل میں جوڑوں کے امراض کے ماہر ہیں۔ ’’آبادی، عمر رسیدہ افراد کی تعداد اور موٹاپے میں تیز رفتار عالمی اضافے کی بنا پر مستقبل قریب میں اس بیماری (گٹھیا) کا دباؤ بھی یقینی طور پر بڑھے گا،‘‘ انہوں نے کہا۔ ترقی یافتہ اور امیر ممالک کے لوگ گٹھیا میں زیادہ مبتلا دیکھے گئے جبکہ مردوں کی نسبت خواتین کی زیادہ تعداد میں گٹھیا کا مشاہدہ ہوا۔ گھٹنے، کولہے اور دوسرے جوڑوں کی گٹھیا میں اضافہ ہوا جبکہ ہاتھوں کی گٹھیا میں کمی واقع ہوئی۔ ریسرچ جرنل ’’آرتھرائٹس اینڈ رہیومیٹولوجی‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی اس ریسرچ رپورٹ کے مصنفین نے کہا ہے کہ گٹھیا سے بچنے کےلیے زیادہ چلنے پھرنے اور جسمانی مشقت کرتے رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم موٹاپے کا، اور اس کے نتیجے میں گٹھیا کا شکار نہ ہوں۔ اس کے علاوہ، جسمانی ورزش بھی گٹھیا سے چھٹکارا پانے میں ہماری بہت مدد کرسکتی ہے۔

خشک ہوا سے ڈھیروں پانی نچوڑنے والا فوم

آسٹن، ٹیکساس: (ویب ڈیسک) امریکی سائنسدانوں نے فوم جیسا ہلکا پھلکا مادّہ (ہائیڈروجل) ایجاد کرلیا ہے جو خشک ہوا سے بھی پانی نچوڑ سکتا ہے۔ ابتدائی تجربات میں اس ہائیڈروجل نے صرف 30 فیصد نمی والی ہوا سے ایک دن میں 5.87 لیٹر فی کلوگرام کی شرح سے پانی جذب کیا، جو بہت بڑی کامیابی ہے۔ بتاتے چلیں کہ ہائیڈروجل (hydrogel) کا استعمال کونٹیکٹ لینس، زخموں پر کی جانے والی خصوصی پٹیوں، بچوں کے ڈائپرز اور دوسری مہنگی مصنوعات میں کیا جارہا ہے۔ ایسے بیشتر مادّے ہوا سے آبی بخارات (نمی) جذب کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں لیکن وہ بہت محدود ہوتی ہے جس کی بناء پر انہیں ہوا سے پانی کی مناسب مقدار جذب کرنے میں بہت وقت لگ جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس، آسٹن کے سائنسدانوں نے اس مسئلے کا حل ’’زویٹرآیونک‘‘ پولیمر ہائیڈروجل کی صورت میں تلاش کیا ہے جو نہ صرف بہت کم نمی والی ہوا سے پانی (آبی بخارات) جذب کرسکتے ہیں بلکہ اس میں انہیں خاصا کم وقت لگتا ہے۔ زویٹرآیونک وہ سالمے (مالیکیولز) ہوتے ہیں جن کے ایک حصے میں مثبت چارج جبکہ دوسرے حصے میں منفی چارج والے ایٹم ہوتے ہیں۔ اسی خاصیت کی وجہ سے ان میں پانی جذب کرنے کی صلاحیت بھی زبردست ہوتی ہے۔ ویسے تو ’’ہائیگرو اسکوپک‘‘ قسم کے نمکیات میں بھی یہی خاصیت ہوتی ہے اور وہ بھی ہوا سے براہِ راست پانی جذب کرسکتے ہیں لیکن انہیں ہائیڈروجل کا حصہ بنانا بے حد مشکل رہا ہے۔ ہائیگرو اسکوپک نمک کو ہائیڈروجل میں جمع کرنے کےلیے ماہرین نے زویٹرآیونک پولیمرز (مالیکیولز کی لمبی لمبی زنجیریں) تیار کیں۔ اس پولیمر کی مدد سے ہائیڈروجل تیار کرتے دوران جب ہائیگرو اسکوپک نمک شامل کیا گیا تو وہ پختگی کے ساتھ ہائیڈروجل کا حصہ بن گیا۔ ابتدائی تجربات میں اس ’’زویٹرآیونک ہائیڈروجل‘‘ نے صرف 30 فیصد نمی والی ہوا سے ایک دن میں 5.87 لیٹر پانی جذب کیا جو اب تک اس نوعیت کے کسی بھی نظام کی سب سے زیادہ کارکردگی بھی ہے۔ اس ہائیڈروجل کی کارکردگی مزید بہتر کرنے کے بعد یہ نظام غریب، خشک، دور افتادہ اور پسماندہ مقامات پر پانی کے کم خرچ حصول میں استعمال کیا جاسکے گا اور دنیا میں کروڑوں لوگوں کےلیے فائدے کا باعث بنے گا۔

امریکی سینیٹر کا روسی صدر کو قتل کرنے کا مطالبہ

امریکا: (ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے قریبی ساتھی رہنے والے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے انٹرویو کے دوران روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو قتل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لنزے گراہم فوکس نیوزپر کہا کہ روس میں اس اقدام کے لیے کسی شخص کو باہر نکالنا ہوگا، اس کے بغیر یہ کام ختم نہیں ہو سکے گا، صر ف روس کے لوگ ہی اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔
انٹرویو کے بعد امریکی سینیٹر نے ٹوئٹر پر بھی انہی خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے لکھا کہ روس میں اس اقدام کے لیے کسی شخص کو باہر نکالنا ہوگا۔ انہوں نے رومی حکمران جولیس سیزر کو قتل کرنے والے ایک رومی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ روس میں ایک بروٹس ہے؟
لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ آپ یہ سب کر کے اپنے ملک اور دنیا کو عظیم خدمات فراہم کر سکتے ہیں۔
واضح رہے یوکرین پر حملے کے بعد امریکا کا روس پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، اب امریکہ نے روس کی امیر ترین شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں نقل مکانی کرنے والے روسی امیر ترین افراد کو ڈھونڈے گا،امریکی حکومت روس کے امیر ترین افراد کے اثاثے منجمد کر ے گی، جس میں کشتیاں، اپارٹمنٹس اور غیر قانونی دولت کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔ وائٹ ہاوس کے مطابق پابندیوں میں روسی صدر کے ترجمان بھی شامل ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب 28 کروڑ کا رمضان پیکچ دینے کی تیاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب 28 کروڑ روپے کے بڑے رمضان پیکج دینے کی تیاری شروع کردی ہے۔ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا رمضان پیکچ دینے کی تیاری شروع کردی ہے، جس کے تحت تحت 19 اشیاء ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب 84 کروڑ26 لاکھ روپے کا رمضان پیکج دیا گیا تھا، تاہم اس سال مہنگائی کے تناسب کو دیکھتے ہوئے 8 ارب 28 کروڑ روپے کا پیکج دینے کی تجویز ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت سب سے زیادہ سبسڈی گھی کے لیے مختص کرنے کی تجویز ہے، گھی کے لیے 4 ارب 5کروڑ روپے کی سبسڈی تجویز ہے ، آٹے پر 2 ارب 53 کروڑ 40 لاکھ روپے کی سبسڈی تجویز ہے، جب کہ چینی پر 75 کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق باسمتی چاول پر ڈھائی کروڑ روپے، سیلہ چاول ایک کروڑ اور ٹوٹا چاول پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے سبسڈی کی تجویز ہے، دال چنا 3 کروڑ، دال مسور 3 کروڑ، سفید چنے پر 5 کروڑ روپے کی سبسڈی تجویز ہے، رمضان پیکچ کے تحت دیگر اشیاء پر 76کروڑ 50 لاکھ روپے کی سبسڈی تجویزہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کی جانب سے 1500سے زائد مختلف برانڈڈ اشیاءپر بھی شہریوں کو ریلیف دیا جا ئے گا اور اس ریلیف کے لیے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن مختلف برانڈز کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے تاکہ مختلف برانڈز کی اشیاءکے ریٹ یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے کم کروائے جا سکیں.

ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر پولیس کی فائرنگ، کار سوار نوجوان زخمی

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر پولیس نے فائرنگ کردی جس سے کار سوار نوجوان زخمی ہوگیا۔ شاہدرہ میں ناکے پر نہ رکنے والے 22 سالہ نوجوان کو پولیس اہلکاروں نے گولی مار دی، نوجوان گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او شیخ وسیم اختر انچارج چوکی سگیاں اور ناکے کے 4 اہلکار معطل کر دیئے اور کارروائی کا آغاز کردیا۔ گزشتہ رات ناکے پر اہلکاروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تھا، گاڑی نہ رکنے پر پولیس نے فائرنگ کردی، گولی گاڑی کی ڈگی سے ہوتی ہوئی ایک آدمی کی ٹانگ میں لگی۔