All posts by Muhammad Saqib

مغربی ممالک میں قوم کا پیسہ چوری کرنے کا کوئی سوچ نہیں سکتا: وزیراعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے کہ مغربی ممالک میں قوم کا پیسہ چوری کرنے کا کوئی سوچ نہیں سکتا، قوم تب تباہ ہوتی ہے جب وہ برائی کو برائی سمجھنا چھوڑ دیتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ کی محنت کے بعد رحمت اللعالمینؐ اتھارٹی کا روڈ میپ سامنے آیا، نوجوانوں کو قیام پاکستان کے مقاصد سے آگاہ کرنا ہے، دنیا و آخرت میں فلاح کیلئے آپؐ کے راستے پر چلنا لازمی ہے، حق کا راستہ آسان نہیں، مشکلات سے بھرپور ہے، اپنےبچوں کو بتانا ہے کن اصولوں پر ریاست مدینہ نے بڑی طاقتوں کو شکست دی، میں نے مغربی اور اسلامی کلچر کو بہت قریب سے دیکھا ہے، جس قوم کا کردار بڑا نہیں ہوتا وہ کبھی بڑی قوم نہیں بن سکتی، سیرت نبیؐ کا مطالعہ کرنے کے بعد میری شخصیت میں تبدیلی آئی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یورپ میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں نکلے، مغربی ممالک میں قوم کا پیسہ چوری کرنے کا کوئی سوچ نہیں سکتا، قوم تب تباہ ہوتی ہے جب وہ برائی کو برائی سمجھنا چھوڑ دیتی ہے، مغربی ممالک اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہیں، جاپان میں کوئی وزیراعظم پکڑا جاتا ہے تو خودکشی کرلیتے ہیں، ایک شخص اربوں کی چوری کر کے بیرون ملک بیٹھا ہے، یہاں کہا جا رہا ہے اسے تقریر کرنے اور الیکشن لڑنے کی اجازت دو۔

صدر مملکت نے صنعتی ترقی کیلئے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2022ء جاری کر دیا

اسلام آباد :صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں صنعتی ترقی کیلئے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2022 ء جاری کر دیا۔

آرڈیننس کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری اور صنعتوں کا فروغ ، بیمار صنعتی یونٹس کا احیاء ہے۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق آرڈیننس کے تحت نقصان میں جانے والی اور بیمار صنعتوں کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے پیکیج دیا گیا ہے۔آرڈیننس کی مدد سے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 ء میں سیکشن 59 سی ، 65 ایچ ، 100 ایف کا اضافہ کیا گیا، آرڈیننس میں کہا گیا کہ نئی صنعتوں کے قیام کیلئے ظاہر کردہ اثاثوں پر سرمایہ کاروں کو صرف 5 فیصد مقرر ٹیکس دینا ہوگا. ظاہر کردہ فنڈز صرف پلانٹ و مشینری خریدنے ، انڈسٹری کے قیام کیلئے استعمال ہو سکیں گے۔فائدہ مند کمپنیاں بیمار اور نقصان میں جانے والی صنعتیں حاصل کر سکیں گی . حوصلہ افزائی کیلئے بیمار صنعت کا ٹیکس نقصان اگلے تین سال کیلئے ایڈجسٹ کیا جاسکے گا۔ اہل سمندر پار پاکستانی ، بیرون ملک اثاثوں کے حامل پاکستانی سرمایہ کاری کر سکیں گے۔سرمایہ کار پیکیج کے تحت واپس لائی گئی رقم پر 100 فیصد ٹیکس کریڈٹ کے اہل ہوں گے ، پیکج کے تحت واپس لائی گئی رقم کے برابر ٹیکس کریڈٹ صرف پانچ سال تک دیا جائے گا۔صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت آرڈیننس جاری کیا۔

شہباز، زرداری اور فضل الرحمان کا رابطہ، تحریک عدم اعتماد کیلئے گرین سگنل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت مخالف بڑے اقدام کیلئے شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں تینوں رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کی کمیٹی کو گرین سگنل دے دیا۔
ذرائع اپوزیشن کے تین بڑوں آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطوں کے بعد تینوں قائدین نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر اتفاق کرلیا۔ تینوں قائدین نے اپوزیشن کی کمیٹی کو گرین سگنل دے دیا۔ تینوں قائدین کے رابطوں کے بعد وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حتمی شکل دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا۔ تحریک پر 80 سے زائد اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ، جے یو آئی ف، اے این پی، بی این پی مینگل اور دیگر کے دستخط ہیں۔ ملک اقتصادی زبوں حالی کا شکار ہے۔ ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کا کوئی روڈ میپ نہیں۔ مجوزہ مسودے کے مطابق ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال ہے، خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔
مجوزہ مسودے میں کہا گیا کہ قائد ایوان اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں، مذکورہ بالا صورتحال کے تناظر میں قائد ایوان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جاتی ہے۔ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیار کر رکھی ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر کو الرٹ کر دیا گیا۔ تحریک عدم اعتماد اور ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے۔

مختلف کمپنیوں نے درجہ اول گھی کی قیمت 20 روپے فی کلو تک بڑھا دی

لاہور: (ویب ڈیسک) گھی تیار کرنے والی کمپنیوں نے درجہ اول گھی کی قیمت میں 20 روپے کلو تک اضافہ کر دیا جس کے بعد نرخ 450 سے بڑھ کر 470 روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔
گھی دن بدن مہنگا ہورہا ہے، معاملہ حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوگیا۔ 5 کلو پاؤچ پیک 2250 روپے سے بڑھا کر 2345 روپے کردیا گیا۔ شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پٹرول سستا کیا ہے تو گھی مہنگا کرنا شروع کردیا۔ کمپنیوں کی جانب سے پرچون دکانداروں کو نئی سپلائی نئی قیمتوں کیساتھ دینے کا عندیہ دیدیا گیا۔
قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاکہ گھی کی قیمت میں اضافے کے بعد10 روپے پٹرول کی کمی عملاًواپس ہوچکی ہے ، ایل پی جی اور گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد نام نہاد ریلیف ہوا میں تحلیل ہوچکا ہے ، عوام کو ریلیف دینا ہے تو پی ڈی ایل اور بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ 4 روپے سے زائد اضافہ واپس لینے کا اعلان کیاجائے،،ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے اصل ریلیف ثابت ہوگی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت کو کلبھوشن کیلئے وکیل فراہمی کا ایک اور موقع دیدیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت کو کلبھوشن کیلئے وکیل فراہمی کا ایک اور موقع دے دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 اپریل تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ بھارت کلبھوشن کو صرف ایک اثاثہ سمجھتا ہے انسان نہیں، بھارت نے جب کلبھوشن کو بھیجا تو اس کو انسان کے کاغذوں سے نکال دیا، بھارت نے تو کہا تھا یہ مبارک پٹیل ہے کلبھوشن نہیں، بھارت اس لئے اس عدالت نہیں آُرہا کہ اس کا منصوبہ ناکام ہو جائے گا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بھارت کلبھوشن کو انسان سمجھ کر دوبارہ فیصلہ کرے۔

کراچی: سول لائن میں عمارت کے اندر آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں سول لائن کی عمارت کے اندر اچانک آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ اے سی آؤٹر میں لگی تھی۔
کراچی میں سول لائن میں عمارت کے اندر آگ لگ گئی، آتشزدگی کا نشانہ بننے والی بلڈنگ میں کئی دفاتر موجود ہیں۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر دو گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ اے سی کے آؤٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جبکہ آگ لگنے کے وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کیلئے 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس کا اعلان

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کی طرز پر صوبائی سرکاری ملازمین کے 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس کا اعلان کر دیا۔
صوبائی وزیر خزانہ تیمورجھگڑا نے اپنے ویڈیو پیغام میں سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان کیا، صوبائی وزیر نے وفاق کی طرزپر سرکاری ملازمین کیلئے 15فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس کا اعلان کیا۔
تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو یہ پیکج دیا جارہا ہے، الاونس ان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر لاگو ہوگا جو پہلے سے اس طرح کا کوئی الاونس نہیں لے رہے۔
محکمہ فنانس اس پر جلد سے جلد فائل ورک مکمل کرکے وزیراعلیٰ کے پاس منظوری کیلئے بھیجیں گے، تیمور جھگڑا نے کہا کہ ہماری حکومت نے پچھلے سال بھی تنخواہوں میں 37 فیصد کا ریکارڈ اضافہ کیا تھا۔

شورکوٹ : پک اپ گاڑی نہر میں جا گری، 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

شورکوٹ: (ویب ڈیسک) شورکوٹ کینٹ کے قریب پک اپ گاڑی نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے، 2 افراد کو بچالیا گیا۔
شورکوٹ کینٹ کے قریب پک اپ گاڑی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ تکنیکی خرابی کے سبب پھسل کر نہر میں گر گئی، گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کی 2 خواتین اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد نے شیشے توڑ کر جان بچائی۔
گاڑی میں سوار تمام افراد ہڑپہ سے لیہ جارہے تھے، ریسکیو 1122 نے 3 گھنٹے آپریشن کے بعد ڈوبنے والے تمام افراد کی لاشیں نکالیں۔

اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا، 80 سے زائد اراکین کے دستخط

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا۔ تحریک پر 80 سے زائد اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی، ن لیگ، جے یو آئی ف، اے این پی، بی این پی مینگل اور دیگر کے دستخط ہیں۔ ملک اقتصادی زبوں حالی کا شکار ہے۔ ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کا کوئی روڈ میپ نہیں۔ مجوزہ مسودے کے مطابق ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال ہے، خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔
مجوزہ مسودے میں کہا گیا کہ قائد ایوان اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں، مذکورہ بالا صورتحال کے تناظر میں قائد ایوان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جاتی ہے۔ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیار کر رکھی ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر کو الرٹ کر دیا گیا۔ تحریک عدم اعتماد اور ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے۔

انگلینڈ ویمن ٹیم کی کپتان، محمد رضوان کی فین

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بہت کم عرصے میں اپنے شاندار کھیل اور اچھے کردار سے دنیا بھر میں اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔
اور اب دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی کوئی کمی نہیں، جن میں بڑے بڑے نام بھی شامل ہیں، جن میں ایک نام انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتان کا بھی شامل ہو گیا ہے۔ جس کا اظہار انہوں نے خود انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے آفیشل آکاونٹ میں کپتان ہیتھر نائٹ نے شائقین سے سوال و جواب کا ایک سیشن کیا۔
جس میں ان سے کئی سوالات پوچھے گئے، وہیں ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ وہ پی ایس ایل میں کس ٹیم کو سپورٹ کر رہی تھیں؟ جس پر انہوں نے ملتان سلطان کا نام لیا، یہی نہیں انہوں نے اس پسندیدگی کی وجہ بھی بتا دی۔
انہوں نے لکھا کہ وہ محمد رضوان کی بہت بڑی فین ہیں، اور یاد رہے پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان ہی کر رہے تھے۔