All posts by Muhammad Saqib

روس کے 9 ہزار فوجی مار دیئے، یوکرین کے صدر کا دعویٰ

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملے کے بعد سے اب تک 9 ہزار روسی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک 9 ہزار روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آور فوج کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ واپس اپنے گھر چلے جائیں کیونکہ وہ جہاں بھی جائیں گے تباہ ہو جائیں گے اور انہیں ایک لمحہ کو بھی سکون نہیں ملے گا۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ حملہ آور روسی فوج کو یہاں نہ سکون ملے گے نہ کھانا۔ انہیں صرف یوکرینی عوام کی جانب سے مزاحمت ملے گی اور ایسی مزاحمت جو وہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔ ہم اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کے عوام حملہ آور روسی فوجیوں کو بتا دیں گے کہ حب الوطنی کے ساتھ لڑی جانے والی جنگ کیسی ہوتی ہے۔

مغوی بچیاں بازیاب کرائیں، ورنہ آئی جی سندھ کے خلاف کارروائی ہوگی، سپریم کورٹ

کراچی : (ویب ڈیسک) عدالت نے سندھ پولیس اورجے آئی ٹی کی پیشرفت رپورٹ مسترد کردی، چیف جسٹس نے ایس ایس سائوتھ کراچی کی سرزنش کی کہا کہآج کے دور میں کسی کوڈھونڈنا کون سا مشکل کام ہے، صرف عقلمندی سے تفتیش کی ضرورت ہے۔
سپریم کورٹ نے والد سے 2 بچیوں کی بازیابی کے کیس میں سندھ پولیس اور جے آئی ٹی کی پیشرفت رپورٹ مسترد کردی۔عدالت نے آئی جی سندھ کےخلاف کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔ چیف جسٹس نے ایس ایس پی سائوتھ کراچی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی دلچسپی ہوتی تو ماں پانچ سال تک دھکے نہ کھارہی ہوتی۔
آج کے دور میں کسی کوتلاش کرنا کون سا مشکل کام ہے، صرف عقلمندی سے تقتیش کی ضرورت ہے۔ بچیاں بازیاب نہ ہوئیں توآئی جی سندھ کے خلاف کارروائی ہوگی۔ دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر جمع کرائی گئی نئی رپورٹ پرانی رپورٹ میں الفاظ کا ہیر پھیر کرکے دوبارہ جمع کرائی گئی۔
پیشرفت رپورٹ میں تحقیقات کے حوالے سے کوئی ٹھوس مواد نہیں۔آئندہ سماعت تک بچیاں ٹریس نا ہوئیں تو آئی جی سندھ کیخلاف کارروائی ہوگی چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ 5 سال سے ایک شخص قانون سے بھاگا ہوا ہے۔ کیا ملزم آصف بلوچ کو اس کے موبائل اور بنک ٹرانزیکشنز کے ذریعے ٹریس کیا؟
عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی عدالت سے دو ہفتے کا وقت دینے کی استدعا منظورکرتے ہوئے آئی جی سندھ۔۔جے آئی ٹی سربراہ اور ممبران کوآئندہ سماعت پر بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کا حکم دے دیا۔مزید سماعت 2 ہفتے بعد ہوگی۔
ڈاکٹر مہرین بلوچ نے سابق شوہر سے بچیوں کی بازیابی کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا

اسلام آباد: اپوزیشن نے حکومت  کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر 80 سے زائد اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں جس   میں پیپلزپارٹی، ن لیگ، جے  یو آئی، اے این پی، بی این پی مینگل اور دیگر جماعتوں کے ارکان  نے دستخط  کیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیارکر رکھی ہے،  تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کے لیے ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے جس کے لیے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے چیمبر کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ مسودے میں کہا گیاہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اورغیریقینی صورتحال ہے، خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے  جب کہ قائد ایوان اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھوچکے ہیں، اس صورتحال کے تناظر میں قائد ایوان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جاتی ہے۔

واضح رہےکہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے سرگرم ہیں اور اس سلسلے میں سیاست کے بڑے کھلاڑیوں کی بیٹھکیں جاری ہیں جب کہ (ن) لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ نے تحریک عدم اعتماد کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔

پیرس کے میوزیم سے پیوٹن کا مومی مجمسہ ہٹا دیا گیا

پیرس : (ویب ڈیسک) یوکرین پر روسی حملے کے باعث پیرس کے گریون میوزیم سے روسی صدر پیوٹن کا مجسمہ ہٹا دیا گیا۔
یوکرین پر روسی حملے کے باعث جہاں روس کو مختلف پابندیوں کا سامنا ہے وہیں روسی صدر ولادیمیرپیوٹن سے بھی ان کے کئی اعزازات واپس لے لیے گئے ہیں۔
یوکرین پر حملے اور جنگی کارروائیوں کے باعث پیرس کے مشہور میوزیم سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا مومی مجسمہ بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر میوزیم کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی بھی ہٹلر کی طرح کے آمروں کی نمائندگی نہیں کی اسی لیے ہم پیوٹن کے مجسمے کو بھی نہیں دکھانا چاہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن کے مومی مجسمے کوپگھلایا نہیں جائے گابلکہ محفوظ رکھا جائے گا ۔ مجسمے سے سر کو علیحدہ کر کے ایک باکس میں محفوظ کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن نے روسی صدر سے اعزازی بلیک بیلٹ واپس لے لی تھی۔ روسی صدر کو 2013 میں جنوبی کوریا کے دورے کے دوران بلیک بیلٹ دی گئی تھی۔
ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن کا کہنا ہے کہ تائیکوانڈو نظریات کے تحت امن کو فتح پر فوقیت دی جاتی ہے۔عالمی تائیکوانڈو کے خیالات یوکرین کے لوگوں کے ساتھ ہیں اور ہم اس جنگ کے پرامن اور فوری خاتمے کی امید کرتے ہیں۔

ن لیگ نے وزیراعظم کے اعلانات کو نئی شعبدہ بازی قرار دے دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے اعلانات کو نئی شعبدہ بازی قرار دے دیا۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ہر اعلان اقتدار کی ڈوبتی کشتی بچانے کے لیے ہے اور عوام جانتی ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ میں اربوں کی منی لانڈرنگ کس نے کی۔
انہوں نے کہا کہ لوگ اب عمران خان کی شعبدہ بازیوں میں نہیں آئیں گے کیونکہ ‎خزانہ خالی، معیشت تباہ اور مہنگائی آسمان پر ہے لیکن ریلیف کے نئے دھوکے دیئے جا رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎تحریک عدم اعتماد گرتی ہوئی دیواروں کے لیے آخری دھکا ثابت ہو گی لیکن اگر ‎عمران خان عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔

جاوید آفریدی فٹبال کلب چیلسی خریدنے کے خواہاں

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے فٹبال کلب چیلسی خریدنے کا ارادہ کر لیا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی برنس مین جاوید آفریدی نےکلب خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اور اس سرمایہ کاری کے لیے اہم اقدامات بھی کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے جاوید آفریدی کی ٹیم نے 2 مارچ کو برطانیہ میں کھیلوں اور قانونی ایجنسی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ تاہم اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
کلب کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کل تک اپنی پیشکشں جمع کراسکیں گے۔ کلب کے مالک ابرامووچ کم از کم 2.5 بلین ڈالر کی پیشکش کے منتظر ہیں۔
کلب خریدنے کےلیے سوئس ارب پتی ہینسجورگ وِس مضبوط امیدوار ثابت ہو سکتے ہیں۔ جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ابرامووچ کی جانب سے انہیں چیلسی خریدنے کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ انگلش فٹبال کلب چیلسی کے روسی مالک رومن ابرامووچ نے روس یوکرین تنازع کے بعد فیفا کی جانب سے عائد پابندیوں کے تناظر میں ٹیم فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جنگ میں اب تک 9000 روسی فوجی ہلاک ہوئے،صدرولادیمیر زیلنسکی

کیف:  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملے کے بعد سے اب تک 9000روسی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ روس کے یوکرین پرحملے کے بعد سے اب تک 9000 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

صدرزیلنسکی کا کہنا تھا حملہ آورفوج کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ واپس اپنے گھرجائیں۔ حملہ آورروسی فوج کویہاں نہ سکون ملے گے نہ کھانا صرف یوکرینی عوام کی جانب سے مزاحمت ملے گی۔ایسی مزاحمت جو وہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے عوام حملہ آورروسی فوجیوں کوبتا دیں گے کہ حب الوطنی کے ساتھ لڑی جانے والی جنگ کیسی ہوتی ہے۔

چوبیس سالہ انتظار ختم، پاکستان اور آسٹریلیا کل پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گے

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) چوبیس سال کا طویل انتظار ختم ہونے کو ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کل پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گے، راولپنڈی میں صبح 10 بجے کرکٹ ایکشن شروع ہو گا۔
پاکستان میں کرکٹ کی بہار آ گئی، ٹی 20 کے بعد اب ریڈ بال کا ایکشن ہو گا۔ راولپنڈی میں میدان لگے گا، پاکستان اور آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ بارش کی انٹری سے میچ کی تیاریوں میں خلل پڑ گیا، تیسرے روز کا پریکٹس سیشن معطل کردیا گیا۔
قومی کپتان بابر اعظم نے آسٹریلوی دورہ کو تاریخ ساز قرار دے دیا، دوسری جانب آسڑیلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں تین فاسٹ بولرز اور دو سپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے، امید ہے بارش سے پچ زیادہ متاثر نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کس ترتیب سے کھلانی ہے پچ دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔
پیٹ کمنز نے مزید کہا کہ میچ کے سب ٹکٹ بک گئے جو خوشی کی بات ہے، فل ہاؤس کے سامنے کھیلنے کا مزہ آتا ہے، بارش سے پچ زیادہ متاتر نہیں ہو گی ، امید ہے پچ سے فاسٹ بولرز کو مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک ہونے والے ٹیسٹ مقابلوں میں آسٹریلیا کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے ، 66 ٹیسٹ میچز میں 33 مرتبہ جیت کینگروز کا مقدر بنی، 15 بار شاہینوں نے میدان مارا جبکہ 18 میچز بے نتیجہ ختم ہوگئے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی تاریخی سیریز کو بینو قادر ٹرافی کا نام دیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں سبزیاں اور پھل روزانہ کی بنیاد پر مہنگے، شہری مسائل سے دوچار

فیصل آباد : (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کی اونچی اُڑان نے عام آدمی کو مسائل سے دوچار کردیا۔ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کا شکار ہیں۔
فیصل آباد میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے سامنے ضلعی انتظامیہ نے گٹھنے ٹیک لئے، مارکیٹوں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اضافے سے شہری چکرا کر رہ گئے۔ مارکیٹ میں شملہ مرچ 200 روپے کلو، بھنڈی 240 روپے کلو، کریلے 250، کچنار 400 روپے کلو اور ٹماٹر 200 روپے فی کلو گرام تک جا پہنچے ہیں، اسی طرح پھلوں کی قیمتوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے نے پھلوں کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کردیا ہے۔
دکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے کی بجائے من چاہی قیمتیں مقرر رکھی ہیں البتہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کہتے ہیں ناجائز منافع خوروں کے خلاف اقدامات جاری ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی بجائے محض کاغذی کاروائیاں کرنے تک ہی اکتفا کیا جاتا ہے،جس سے عام آدمی کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔

تحریک عدم اعتماد مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اصل ریلیف ثابت ہوگی: شہباز شریف

لاہور: (ویب ڈیسک) شہباز شریف نے کہا ہے کہ آٹے، چینی، بجلی کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا، تاریخ میں کبھی اتنا اضافہ نہیں ہوا، تحریک عدم اعتماد مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے اصل ریلیف ثابت ہوگی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد 10 روپے پٹرول کی کمی عملاً واپس ہوچکی ہے، ایل پی جی اور گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد نام نہاد ریلیف ہوا میں تحلیل ہوچکا ہے، عوام کو ریلیف دینا ہے تو بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ 4 روپے سے زائد اضافہ واپس لینے کا اعلان کیا جائے، خدشہ ہے کہ 10 روپے کا سیاسی ریلیف آنے والے دنوں میں ہر شہری کو سینکڑوں روپے مہنگائی کی صورت ادا نہ کرنا پڑ جائے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جھوٹے حکومتی پیکجز کا بوجھ بھی عوام کو اٹھانا پڑے گا، ایک طرف مہنگائی کے ستائے عوام اور دوسری طرف لٹیرے حکمران ہیں، گندم، چینی اور ایل این جی کی طرح حکومت پٹرولیم بحران پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہے، ملکی تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 82 فیصد ہوگیا، گردشی قرض میں 114 فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے، تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالر معیشت کی تباہ حالی کا بیان ہے، اس خسارے کی قیمت کو ن ادا کرے گا ؟۔