All posts by Muhammad Saqib

روسی افواج کو یوکرین میں پہلی بڑی کامیابی مل گئی، اہم شہر پر قبضہ

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی افواج کو یوکرین میں پہلی بڑی کامیابی مل گئی اور روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے شہر خیرسون پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق خیرسون شہر پر روسی افواج کا قبضہ ہے، یہ دعویٰ سچ ثابت ہوا تو یہ روس کے قبضے میں جانے والا اب تک کا سب سے بڑا شہر ہوگا، تاہم خیرسون کے میئر نے روسی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں گلی گلی لڑائی جاری ہے۔
یوکرین کی وزارت دفاع سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک جنگ میں روس کے 5 ہزار 840 فوجی مارے جا چکے ہیں، یوکرینی افواج نے 30 روسی طیارے،31 ہیلی کاپٹرز بھی مار گرائے، 211 روسی ٹینک، 862 بکتر بند گاڑیاں، 85 آرٹلری سسٹم بھی تباہ ہوئے۔
یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں شدید لڑائی جاری ہے، خارکیف کے مئیر کا کہنا ہے کہ روسی بمباری سے 21 افراد ہلاک، 112 زخمی ہوئے، شہر کا مکمل کنٹرول اب بھی یوکرینی حکام کے ہاتھ میں ہے۔

پشاور: ڈیوٹی ختم کر کے گھر جانے والی لیڈی پولیو ہیلتھ ورکر قتل

پشاور: (ویب ڈیسک) ڈیوٹی ختم کر کے گھر جانے والی لیڈی پولیو ہیلتھ ورکر ٹارگٹ کلنگ کا شکارہو گئی۔
لیڈی پولیو ہیلتھ ورکر اقرا ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہی تھی کہ اس دوران گڑھی حمزہ کے قریب نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ سے خاتون پولیس ورکر شدید زخمی ہوگئی اور ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔
پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کرکے جائے وقوعہ سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرکے مزید شواہد اکھٹے کرنا شروع کردئیے جبکہ علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

پاک آسٹریلیا سیریز کے لیے کمنٹیٹرز کا اعلان کر دیا گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے ساتھ کھیلی جانے والی بینو قادر ٹرافی کے لیے کمنٹیٹرز کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی سیریز کے لیے سابق کھلاڑیوں اور ممتاز کمنٹیٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل بھی شامل ہے۔
انگلینڈ کے راب کی، آسٹریلیا کے مائیکل کیسپرووچ ، پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس، بازید خان اور قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز پر مشتمل پینل دونوں ممالک کے مابین 24 سال بعد 4 مارچ سے 5 اپریل تک پاکستان میں کھیلی جانے والی سیریز میں کمنٹری کرے گا۔
آسٹریلیا کے سابق اوپنر سائمن کیٹچ صرف بینو قادر ٹرافی میں کمنٹری کریں گے۔ یہ ان کا اور مائیکل کیسپرووچ کا پاکستان میں کمنٹری ڈیبیو ہوگا۔اس کے علاوہ زینب عباس اور سکندر بخت پری میچ اور پوسٹ میچ شوز کی میزبانی کریں گے۔پرزینٹر نیرولی میڈوزصرف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کے لیے دستیاب ہوں گی۔
ایونٹ کی کوریج کے دوران کُل 28 ایچ ڈی کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔اس دوران ڈی آر ایس کے لیے ہاک آئی اور ایلٹرا ایج کیمروں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

بیوی کو خوش کرنے کیلئے بینک کی انشورنس پالیسی لینا پڑی: سینیٹر دنیش کمار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینیٹر دنیش کمار نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نہ میرا بلکہ میری بیوی کا اکاؤنٹ بھی نہیں کھولا جا رہا ہے، بیوی کو خوش کرنے کے لیے بینک کی انشورنس پالیسی مجبوری میں لینا پڑی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں میں دنیش کمار کا کہنا تھا کہ سینیٹرز سے کہا جا رہا ہے کہ نیب سے کلیرنئس سرٹیفیکیٹ لے کر آئیں، بیوی کے سامنے سرخرو ہونا تھا، اہلیہ کو خوش کرنے اور بینک اکاونٹ کھولنے کے لیے بینک کی انشورنس پالیسی خریدنی پڑی۔
سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ بیگم نے طعنہ دیا کہ بڑے سینیٹر بنے پھرتے ہو اور ایک اکاؤنٹ کھلوایا، اگر بیگم کا بینک اکاؤنٹ نہ کھلوا پاتا تو گھر سے کھانا نہیں ملنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سارے سیاست دانوں کا یہی حال ہے، جو بھی سیاست دان بیگم کا اکاؤنٹ نہیں کھلواسکتا، اس کا بھی گھر سے کھانا پینا بند ہوسکتا یے، اگر سیاست دان کا بیٹا 18 سال سے زیادہ عمر کا ہے تو اس کا بھی بینک اکاؤنٹ نہیں کھل سکتا۔

جیالوں کا لشکر اسلام آباد پہنچ کر سلیکٹڈ سے حساب لے گا: بلاول

گھوٹکی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی نظام کو ختم کرنا ہوگا۔ملک پر کٹھ پتلی حکومت مسلط، الٹی گنتی شروع ہوچکی، جیالوں کا لشکر اسلام آباد پہنچ کر ان سے حساب لے گا۔
چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے گھوٹکی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نمائندے عوام کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں، ایمپائرکی انگلی سے حکومت بنے تووہ عوام کی طرف نہیں دیکھتی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان ڈگریاں لیکر گھومتے ہیں لیکن روزگار نہیں مل رہا، محنت کے باوجود کسانوں کو اس کا پھل نہیں ملتا، الیکشن میں گھوٹکی کے عوام نے عمران خان کو شکست دی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کٹھ پتلی نے ہر کسی کی زندگی مشکل کردی، تبدیلی کے نام پر تباہی کی صورت میں معاشی بحران آیا، یہ نیا پاکستان نہیں، مہنگا پاکستان ہے۔ مشکل وقت میں آیا تو گھوٹکی کے عوام نے مایوس نہیں کیا، پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ سنایا، عمران خان کوشکست کا سامنا کرنا پڑا، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کو عوام پر مسلط کیا گیا۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 50 روپے کا اضافہ

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 28 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 43 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 425 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر بڑھ کر 1928 ڈالر فی اونس ہے۔

راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا سوتیلا بھتیجا گرفتار

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے سوتیلے بھتیجے کو گرفتار کرلیا گیا۔
متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے بات کرنے کے بہانے کمرے میں لے جاکر زیادتی کی جب کہ پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم توقیر کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی میرٹ اور حقائق پر تفتیش کی جائے گی، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔
دوسری جانب ایس پی رانا عبدالوہاب نے کہا کہ عورتوں کے ساتھ زیادتی و استحصال نا قابل برداشت ہے۔

صنعتی ترقی کیلئے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2022ء کا اجراء

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر عارف علوی نے ملک میں صنعتی ترقی کیلئے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2022ء جاری کر دیا۔
صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت آرڈیننس جاری کیا۔
آرڈیننس کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری اور صنعتوں کا فروغ، بیمار صنعتی یونٹس کا احیاء ہے، آرڈیننس کے تحت نقصان میں جانے والی اور بیمار صنعتوں کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے پیکیج دیا گیا ہے، آرڈیننس سے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں سیکشن 59سی ، 65ایچ ، 100 ایف کا اضافہ کیا گیا۔ نئی صنعتوں کے قیام کیلئے ظاہر کردہ اثاثوں پر سرمایہ کاروں کو صرف 5 فیصد مقرر ٹیکس دینا ہوگا۔
ظاہر کردہ فنڈز صرف پلانٹ و مشینری خریدنے، انڈسٹری کے قیام کیلئے استعمال ہو سکیں گے، فائدہ مند کمپنیاں بیمار اور نقصان میں جانے والی صنعتیں حاصل کر سکیں گی، حوصلہ افزائی کیلئے بیمار صنعت کا ٹیکس نقصان اگلے 3 سال کیلئے ایڈجسٹ کیا جاسکے گا، سمندر پار پاکستانی، بیرون ملک اثاثوں کے حامل پاکستانی سرمایہ کاری کر سکیں گے۔
آرڈیننس کے مطابق سرمایہ کار پیکیج کے تحت واپس لائی گئی رقم پر 100 فیصد ٹیکس کریڈٹ کے اہل ہوں گے، پیکیج کے تحت واپس لائی گئی رقم کے برابر ٹیکس کریڈٹ صرف 5 سال تک دیا جائے گا۔

بلاول زرداری ووٹوں کے فارمولے سے وزیراعظم نہیں بن سکتے، شاہ محمود قریشی

نوابشاہ: (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری کی پنجاب میں مقبولیت صرف 5 فیصد ہے، وہ ووٹوں کے فارمولےسے تو وزیراعظم نہیں بن سکتے۔
سکرنڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب پرانے نعروں کی کشش نہیں رہی، پیپلزپارٹی اپنے مارچ میں رینٹ اے کار کا مجمع ساتھ لے کر چل رہی ہے، اور سرکار کی بیساکھیوں پر سیاست کر رہی ہے، ان کے نام نہاد مارچ میں پولیس، ایمبولینس سرکاری وسائل استعمال ہو رہے ہیں، بلاول سے معصومانہ سوال ہے کہ جہاں جاتے ہیں شہر کیوں بند کرا دیتے ہیں، اگر عوامی مارچ ہے تو عوام کو کیوں دور رکھا جارہا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری ووٹوں کے فارمولے سے تو وزیراعظم نہیں بن سکتے، پنجاب میں ان کی مقبولیت 5 فیصد ہے، کے پی، بلوچستان اور کراچی میں بھی آپ نہیں ہو، تو وزیراعظم کیسے بنو گے، بیٹا ابھی سیکھو ابھی آپ کو وقت لگے گا، لکھی ہوئی باتیں بول دیتے ہو اچھا ہے، ایسے ہی انسان سیکھتا ہے، لیکن پودا ایک سال میں پھل دینا شروع نہیں کرتا، آپ پہلے یونین کالونی کا سفر طے کرو پھر اوپر آنا۔ میں نے 36 سال عملی سیاست کی ہے، نرسری سے ایم اے کی کلاس میں داخل نہیں ہوا، بلدیہ سے آغاز کیا سیڑھی پر سیڑھی چڑھ کر آگے آیا ہوں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں سندھ کا حق نہیں دیا جارہا، سندھ کو اربوں روپے ملے ہیں، 9 ہزار ارب سندھ کے اکاؤنٹ نمبر ون میں آئے ہیں، 14 سالوں میں 1400 ارب سندھ کی ترقی کے لئے مختص کئے گئے ہیں، عمران خان نے صرف تین سال میں سندھ کے لئے ایک ٹریلین مختص کئے ہیں، بلاول 9 ہزار ارب روپے کا حساب دیں، آڈٹ رپورٹ کہہ رہی ہے 44 فیصد بجٹ کرپشن کے نظر ہوگیا ہے، یہ ہم نہیں کہتے سرکاری ادارے بتاتے ہیں، آپ لوگ 15 سال سے صوبائی حکومت میں بیٹھے ہیں، آپ جواب نہیں دیں گے، لیکن ہم 3 سال کا حساب دینے کے لئے تیار ہیں، سندھ کی صحت تعلیم امن وامان کی صورتحال سب کے سامنے ہیں، جوکہ صوبائی اختیار میں ہیں، عوام 15 سال سے مایوس اور پی پی پی کے اقتدار سے تنگ آگئے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں، ہم سندھ بچانے آئے ہیں، ان کے نام نہاد عوامی مارچ میں کوئی جان نہیں ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول کہتے ہیں کہ میری جیب میں عدم اعتماد کی تحریک ہے، لیکن گزشتہ روز ان کی عدم اعتماد کی تحریک سے ہوا نکل گئی، چوہدری برادران نے وزیر اعظم کے ساتھ تائید کا اعادہ کیا، اور ہمارے باقی اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں، تحریک انصاف کا ایم این اے کسی گروپ کا حصہ نہیں، ہماری جماعت میں عمران خان کے علاوہ کوئی گروپ نہیں باقی سب کھیل تماشہ ہے، اپوزیشن کے پاس نمبر نہیں ہیں، ن لیگی انتخابات چاہتے ہیں اور پیپلز پارٹی والے انتخابات نہیں چاہتے ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ میں پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے، یوکرین کے ساتھ تین ممالک کے سرحدی حدود لگتی ہے جن سے ہماری بات ہوئی ہے، اب تک 1 ہزار 132 بچے بارڈر کراس کر چکے ہیں، کل 3 ہزار طلباء و طالبات تھی ان سے بیشتر پہلے نکل آئے تھے جو رہ گئے ان کے ڈاکومنٹس تیار نہیں تھے اس لئے وہ رہ گئے ہیں، ان کے لئے کوشش کر رہے ہیں غافل نہیں ہیں۔

ماضی میں بھی حکومتوں سے نکلتے رہے ، اب بھی نکلیں گے، خالد مقبول صدیقی

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان کے ہر شہری کو برابر کا حقدار نہیں سمجھا جائے گاملک ترقی نہیں کر سکتا ۔پاکستان کے تمام شہریوں کی اپنی اہمیت ہے
تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بلوچستان حکومتوں کو ٹوٹتے دیکھا ہے ، ماضی میں بھی حکومتوں سے نکلتے رہے اب بھی نکلیں گے ، ایم کیو ایم نے جو فیصلے کیے ملکی مفاد میں کیے ،1987کے انتخابات میں ایم کیو ایم کی قیادت جیلوں میں تھی، کارکنان نے اپنی مدد آپ کے تحت الیکشن لڑے تھے