All posts by Muhammad Saqib

کنگنا رناوت کا یوٹرن، عالیہ بھٹ کی فلم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

ممبئی: (ویب ڈیسک) متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے یوٹرن لیتے ہوئے عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔
کچھ روز قبل تک عالیہ بھٹ کو’پاپا کی پری‘ اوران کے والد مہیش بھٹ کو’ مافیا ڈیڈی‘ کہہ کرطنز کا نشانہ بنانے والی کنگنا رناوت نے یوٹرن لیتے عالیہ بھٹ کی نئی فلم کی تعریفوں کے انبار لگا دئیے۔
کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی ‘ کی ریلیز سے کورونا پابندیوں کی وجہ سے وینٹیلیٹرپرپہنچنے والی بالی وڈ فلم انڈسٹری کوسہارا ملے گا۔
کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ خاتون کردار کے گرد گھومتی عالیہ بھٹ کی نئی فلم لوگوں کوسینما گھروں تک لائی جوحوصلہ افزا بات ہے۔ اس سے فلم انڈسٹری کوبڑا سہارا ملے گا۔
کنگنا رناوت عالیہ بھٹ کی فلم ’ گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ پرسخت تنقید کرتی رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم اس لئے بنائی گئی ہے کہ مافیا ڈیڈی چاہتے ہیں کہ لوگ یہ دیکھیں کہ ان کی پری کواداکاری کرنا بھی آتی ہے۔

سابق ملکۂ حسن نے یوکرین کے دفاع کے لیے اسلحہ اٹھا لیا

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین سے تعلق رکھنے والی سابق ملکۂ حسن روس کے خلاف اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے اسلحے کے ساتھ میدان میں آگئیں۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے حکم پر دو روز قبل روسی فضائیہ نے یوکرین کے متنازع علاقے پر بمباری کی اور پھر فوج نے کیف کی جانب پیش قدمی شروع کی۔ روسی فوجیوں کے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں داخل ہونے کے بعد یوکرینی صدر میدان میں آئے اور انہوں نے ملک کے دفاع کا اعلان کیا۔
یوکرین کی حکومت نے شہریوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں گھروں پر رہنے کی ہدایت کی جبکہ یہ بھی کہا ہے کہ جو شخص ملکی دفاع میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے تو اُسے حکومت اسلحہ فراہم کرے گی۔
دو روز قبل یوکرین نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی افواج کیف تک پہنچ گئیں ہیں تاہم صدر کے ویڈیو پیغام کے بعد عوام دفاع کے لیے نکلے اور انہوں نے پیوٹن فوج کو پسپائی پر مجبور کیا۔
عوام اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ اب شوبز شخصیات بھی اپنے ملک کے دفاع کے لیے میدان میں آرہی ہیں، اسی تناظر میں 2015 میں مس یوکرین کا ایوارڈ جیتنے والی حسینہ انستاسیا لینا نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ کیف کے جنگ سے متاثر ہونے والے علاقے میں جدید اسلحے کے ساتھ پوزیشن لیے کھڑی ہیں۔
سابق ملکۂ حسن کی تصویر پر چاہنے والوں نے کمنٹس کیے اور یوکرین کے دفاع کے لیے کھڑنے ہونے کا اعلان بھی کیا جبکہ متعدد صارفین نے روس کی فوجی پیش قدمی پر سخت تنقید کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔

روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 36 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 177 روپے 11 پیسے سے بڑھ کر177 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سے روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

یوکرین کا روس کے5300فوجی ہلاک،29 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

یوکرین نے روس کے 5300فوجی ہلاک اور29 طیارے مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یوکرین کی نائب وزیردفاع ہنا ملاریا نے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں دعویٰ کیا کہ 4 روز کی لڑائی میں روس کے 5300فوجیوں ہلاک ہوئے جبکہ 29 روسی طیارے مارگرائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 29روسی ہیلی کاپٹرز اور3 ڈرون بھی تباہ کردئیے گئے۔مجموعی طورپراب تک روس کے 191ٹینک،816 جنگی گاڑیوں ،60 ڑینکوں اور2 بحری جہازوں کوتباہ کیا جا چکا ہے۔
روس نے یوکرین پرحملے کے دوران اپنے فوجیوں کے ہلاک اورزخمی ہونے کا اعتراف تو کیا ہے تاہم تعداد نہیں بتائی۔

سندھ کی عوام نے پی ٹی آئی کے ڈگڈگی مارچ کو مسترد کر دیا: امتیاز شیخ

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کے وزیرتوانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مارچ مہنگائی بیروزگاری اور غربت کی حمایت میں نکالا جا رہا ہے، سندھ کی عوام نے پی ٹی آئی کے ڈگڈگی مارچ کو مسترد کر دیا۔
امتیاز شیخ کا شکارپور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خطاب پر ردعمل میں کہنا تھا کہ ڈگڈگی مارچ کے مداریوں کے چہرے ابھی سے اترے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی مارچ میں شامل مرید اپنے مرشد کا دیدار کرنے کے لئے آئے ہیں، سندھ کی عوام کی حمایت اور ووٹ ھمیشہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ ان سے آٹا چوری، چینی چوری ، این ایف سی ایوارڈ کے علاوہ ادویات چوری اور یوریا چوری کا حساب مانگ رہے ہیں۔

روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل

خارکیف : (ویب ڈیسک) روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہو گئی ہے۔
خارکیف کی علاقائی انتظامیہ کے چیئرمین نے کہا کہ روسی فوج ملک کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہو گئی ہے اور لڑائی جا رہی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روسی وزیر دفاع کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیرسن اور برڈیانسک کو روسی فوج نے مکمل بلاک کر دیا ہے۔
اس سے قبل یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی افواج نے خارکیف میں ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جبکہ دارالحکومت کیف کے ایک ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
یوکرین کی سرکاری مواصلاتی سروس نے کہا ہے کہ دارالحکومت سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر تیل کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ تیل ڈپو سے اٹھنے والے دھوئیں سے ماحولیاتی تباہی پیدا ہو سکتی ہے اور شہریوں کو زہریلی دھوئیں سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا تھا کہ یوکرین کی فوج کی جانب سے سخت مزاحمت ملنے پر روس کی حملہ آور فوج کو مایوسی کا سامنا ہے جبکہ پیش قدمی سست ہونے کے باعث فوج دارالحکومت کیف میں داخل نہیں ہو سکی۔
پینٹاگون کے مطابق روسی افواج دارالحکومت کیئف سے تقریباً 30 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔

روس کی بیلاروس میں مذاکرات کی پیشکش،یوکرین کا انکار

یوکرین: (ویب ڈیسک) یو کرین نےروس کی جانب سے بیلاروس میں مذاکرات کی پیش کش مسترد کر دی۔
روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ بیلا روس میں بات چیت کے لیے تیار ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر کا کہنا ہے کہ بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن بیلا روس میں نہیں۔
یوکرین کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کا بیلاروس مذاکرات کا منصوبہ پروپیگنڈا ہے۔ یوکرین روس کے ساتھ الٹی میٹم کے بغیر حقیقی مذاکرات چاہتا ہے۔
یوکرینی صدرزیلنسکی کا کہنا ہے کہ اس جگہ بات چیت کریں گے جو یوکرین کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ نہیں کررہے۔ بیلا روس سے یوکرین پر حملہ نہ کیا ہوتا تو منسک میں با ت چیت ممکن تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ شہری انفراسٹرکچر پر گولہ باری کی گئی۔قابض فورسز شہری علاقوں پر حملہ کر رہی ہیں ۔روسی افواج ایمبولینسوں سمیت ہر چیز پر حملہ کر رہی ہیں۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس جو کررہا وہ بدلہ ہے۔روس یوکرین کے شہروں کو اس سے زیادہ نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔روس نے جان بوجھ کر لوگوں کو نقصان پہنچانے کے حربے کو چنا۔
انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کی مجرمانہ کارروائیاں نسل کشی کے آثار ہیں۔دنیا کو سلامتی کونسل میں روس کے ووٹنگ کے حق کو ختم کرنا چاہیے۔
دوسی جانب ترجمان کریملن نے کہا ہے کہ روسی وفد یوکرین کے ساتھ بات چیت کے لیے بیلاروس پہنچ گیا ہے۔وفد میں وزارت خارجہ اور دفاع کے نمائندوں کے ساتھ صدارتی نمائندے بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ روس مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ماسکو اب یوکرینیوں کا انتظار کر رہا ہے۔

لاہور: سفاک ملزمان نے گھر میں گھس کر وکیل، اہلیہ اور بیٹی کو قتل کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے چوہنگ میں 4 ملزمان نے گھر میں گھس کر وکیل اور اس کی بیوی کو تیز دھار آلے سےذبح کر ڈالا، سفاک ملزموں نے اڑھائی ماہ کی بچی کو بھی معاف نہ کیا اور گلا دبا کر اس کی سانسیں بھی بند کر دیں۔
لاہو کے علاقے چوہنگ میں صبح 8 بجے کےقریب 4 ملزمان گاڑی پر آئے ۔ قاتلوں نے مٹھائی دینے کے بہانے گھر والوں سے دروازہ کھلوایا اور زبردستی اندر داخل ہو گئے۔ سفاک ملزموں نے گھر کے سربراہ 31 سالہ وکیل امانت علی اور اس کی بیوی کے ہاتھ پاؤں زبردستی باندھے اور گلے کاٹ دئیے۔
ملزموں کی آنکھوں میں ایسا خون اترا تھا کہ اڑھائی ماہ کی بچی کو بھی معاف نہ کیا اور گلا دبا کر اس کی سانسیں بھی بند کر دیں۔ تہرے قتل کی واردات کے بعد علاقے میں خو ف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی پولیس کے ہاتھ لگ گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا جبکہ آئی جی نے سی سی پی او کو ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔ پولیس نے شک کی بنا پر مقتول کے بھائی امین ، اس کے بیٹے اور کزن بابر عرف بابری کو حراست میں لے لیا ہے۔
امین اس سے پہلے اپنے والد کو موت کے گھاٹ اتار چکا ہے جبکہ بابر عرف بابری اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتول امانت علی کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ 45 کروڑ روپے کے لگ بھگ پراپرٹی کا مالک تھا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس تہرے قتل کی واردات کو پراپرٹی کے تنازع کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔

پی ایس ایل سیون کا فائنل، سٹے بازوں نے ملتان سلطانز کو فیورٹ قرار دے دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل سیون کے فائنل میچ میں سٹے بازوں نے ملتان سلطانز کو فیورٹ قرار دے دیا، ملتان سلطان کی جیت کا بھاو 75 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔
بک میکروں نے محفوظ مقامات پر ڈیرے ڈال لیے۔ ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز کی جیت کا ریٹ 1 روپے 30 پیسے مقرر ہے، بک میکرز کے مطابق پی ایس ایل فائنل میچ پر اربوں روپے کا سٹہ ہو گا۔
لاہور قلندر پر ایک ہزار لگانے پر ایک ہزار تین سو اضافی ملیں گے۔ ملتان سلطان پر ایک ہزار لگانے پر اضافی سات سو پچاس روپے ملیں گے۔

حکومت لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی: وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی، مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے۔
اسلام آؓباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بلاول اسلام آباد آ رہے ہیں، کتنے لوگ آپ کےساتھ ہیں۔ اپوزیشن والے پہلے ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کو تیار نہیں تھے، اب سارے مفاد پرست اکٹھے ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن کیلئے فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا کہ بندر بانٹ کیسے ہونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اتحادیوں پراعتماد اورفخر ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جہانگیر ترین صحت یاب ہو جائیں۔ عمران خان اپوزیشن پر سیاسی سائبر اٹیک کرے گا۔