All posts by Muhammad Saqib

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کی ٹکٹیں آج سے ملیں گی، قیمت کیا ہے؟

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ کیلئے آن لائن ٹکٹ آج سے دستیاب ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطابق جنرل انکلوژر کی ٹکٹ کی قیمت 100 روپے، فرسٹ کلاس کی 200، پریمیئم کی 500 اور وی آئی پی انکلوژر کی ٹکٹ کی قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہےکہ سیریز کی ٹکٹیں 25 فروری سے بک می کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، اس کے علاوہ ایم اینڈ پی کوریئر کے آؤٹ لیٹس پر بھی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔
پہلے مرحلے میں 50 فیصد ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جس کے بعد این سی او سی سے تماشائیوں کی تعداد میں وضاحت کے بعد باقی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔
پی سی بی نے ہدایت کی ہےکہ تمام ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت اپنا شناختی کارڈ اور مکمل ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

روس اتوار تک یوکرین کی حکومت ختم کر دے گا: امریکا

امریکا : (ویب ڈیسک) روسی حملے کے بعد امریکا نے یوکرین سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس اتوار تک یوکرینی دارالحکومت پر مکمل قبضہ کرکےحکومت ختم کر دے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف شہروں پر بمباری کے بعد روس کے ہزاروں فوجیوں نے کیف کا زمینی محاصرہ کرلیا ہے اور یوکرین چرنوبل ایٹمی پاور پلانٹ پر بھی قبضہ کیا ہے۔
دوسری جانب یوکرین نے روسی حملوں میں 137شہری ہلاک اور 150 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
مزید برآں یوکرین نے روس کے 5 ہیلی کاپٹرتباہ کرنے، 50 فوجی ہلاک اور 80گرفتارکرنے کادعویٰ کیا ہے، اطلاعات ہیں کہ روس کافوجی کارگو طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جب کہ طیارے میں موجود عملہ بھی ہلاک ہوگیا ہے ۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری نےانہیں روس سے لڑنےکے لیےتنہا چھوڑدیا ہے۔

محمود خان کارکردگی میں پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ سے آگے: سروے

خیبرپختونخوا: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخواکے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کارکردگی میں پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
گیلپ پاکستان نے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق محمود خان کی کارکردگی سے خیبرپختونخوا کے 53 شہری مطمئن تو 41 فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔ اس کے برعکس پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی سےصوبے کے 55 فیصد شہری غیر مطمئن تو 41فیصد مطمئن نظرآئے جب کہ سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ کے صوبے کے 54 فیصد شہری غیر مطمئن تو 41 فیصد نے مطمئن ہونے کاکہا۔
وزرائے اعلی ٰ کے علاوہ قومی اسمبلی، میڈیا اور سرکاری ملازمین کی کارکردگی پربھی عوامی رائے سامنے آئی جس میں 35 فیصد پاکستانیو ں نے سرکاری ملازمین اور 26 فیصد نے قومی اسمبلی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ میڈیا کی کارکردگی سے سروے میں 43 فیصد پاکستانیوں نے خوش ہونے کاکہا۔

نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی

لاہور: (ویب ڈیسک) رائے ونڈ میں 5 افراد نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
نجی نیوز کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ رائے ونڈ میں درج کی گئی ہے جس میں مدعیہ فرزانہ بی بی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اس کی رشتے دار خاتون کو ایک فیکٹری میں نوکری دلوانے کی یقین دہانی کرائی جب اس نے اپنی رشتے دار خاتون کو نوکری کے لیے بھیجا تو ملزمان اسے نامعلوم مقام پرلے گئے جہاں ملزمان نے زیادتی کی اور ویڈیو بنائی۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر تین ملزمان ابرار، وقاص، رفیق اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(ن) لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر حملے کا سہولت کار پکڑا گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر حملے کا سہولت کار پکڑا گیا۔
ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کےمطابق گرفتار ملزم محسن مرکزی ملزم حسیب عرف وکی کا دست راست ہے، ملزم نے بلال یاسین پر حملے کے لیے شوٹرز کو اسلحہ اور موٹر سائیکل فراہم کی تھی۔ خیال رہے کہ ملزمان نے 31 دسمبر کی رات بلال یاسین کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا،ملزمان کے خلاف اقدام قتل اوردہشت گردی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج ہے۔
بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے شوٹرز قاصد اور ماجد پہلے ہی گرفتار ہیں۔

منی لانڈرنگ قوانین پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے پر نیشنل بینک کو ساڑھے 5 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

کراچی: (ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ قوانین پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے پر امریکی اداروں نے نیشنل بینک پر ساڑھے 5 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا۔
فیڈرل ریزرو بینک آف امریکا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سال 2014 میں نیشنل بینک کی نیویارک برانچ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے جو عملدرآمد کیا جانا چاہیے تھا وہ نہیں کیا گیا۔ اس سلسلے میں تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔ سال 2016 میں فیڈرل ریزرو بینک آف امریکا اور نیشنل بینک آف پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پایا۔
فیڈرل ریزرو بینک آف امریکا کے مطابق سال 2016 کے بعد بھی اس معاہدے اور انٹی منی لانڈرنگ قوانین پر پوری طرح عمل نہیں کیا جس کے باعث فیڈرل ریزرو آف امریکا نے 2 کروڑ 40 لاکھ اور نیویارک سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز نے 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا نیشل بنک پر جرمانہ عائد کردیا۔

ایک ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح 2 ارب 60 کروڑ ڈالر ریکارڈ

کراچی: (ویب ڈیسک) ایک ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح 2 ارب 60 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں جاری کھاتوں کا خسارہ 2 ارب 60 کروڑ ڈالر رہا جبکہ مالی سال 2022 کے 7 ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ 11 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ مالی سال 2021 کے 7 ماہ میں جاری کھاتے ایک ارب ڈالر سرپلس تھے۔
خسارے میں اضافہ درآمدات بڑھنے اور ترسیلات کی کمی کے باعث ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق درآمدات میں 45 فیصد اضافہ اور ترسیلات میں 5 فیصد کمی ہوئی ریکارڈ کی گئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق حکومت کو برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ ساتھ درآمدات میں کمی لانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

رواں ہفتے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 26 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی

کراچی: (ویب ڈیسک) قرض و سود کی ادائیگیوں کے سبب ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 26 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے اپنے ذخائر میں 28 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 16 ارب 80 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ دوسری جانب ایک ہفتے کے ہی دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 51 لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 41 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ اسی طرح 18 فروری 2022 تک ملکی کُل زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 22 کروڑ ڈالرکی سطح پر موجود ہیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق قرض و سود کی بڑھتی ہوئی ادائیگیوں کے سبب زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے ، حکومت کو ہر صورت برآمدات میں اضافے اور درمدات میں کمی کے اقدامات کرنا ہونگے۔

یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپےاضافے کا امکان

کراچی: (ویب ڈیسک) مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 5 روپےاضافے کا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے سے پٹرول کی قیمت 165 روپےفی لٹرتک پہنچ سکتی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپےفی لٹر اضافے کا امکان ہے جس کے بعد ڈیزل 158 روپے فی لٹر سے تجاوز کر جائے گا۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اضافے کا خدشہ ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

معاشی حالات درست نہ کیے تو سب کی سیاست ختم ہو جائے گی: شجاعت حسین

لاہور: (ویب ڈیسک) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ معاشی حالات درست نہ کیے تو سب کی سیاست ختم ہو جائے گی، جو لوگ ہماری خدمت کرتے ہیں ان کے مسائل کو بھی سننا چاہیئے، معاشی حالات کو سب سے زیادہ اہمیت دینی چاہیئے۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے اندر خاص طور پر لاہور میں سیاسی ماحول بنا ہوا ہے، ہر جماعت کے لیڈر مختلف باتیں کر رہے ہیں، ہر لیڈر اپنی اپنی جماعت کے مؤقف کو بیان کر رہا ہے، فضل الرحمان، آصف زرداری، شہباز شریف ملاقات کیلئے آئے، ملاقات میں ہر قسم کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پرانے واقعات یہاں تک کہ نواز شریف کے متعلق بھی گفتگو ہوئی، ملاقاتوں میں بعض تجاویز بھی زیر غور آئیں، ملاقاتوں میں مصروف رہے تو عوام سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے۔