All posts by Khabrain News

جانی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ سے پیسے نہ لینے کا فیصلہ کر لیا

نیویارک: (ویب ڈیسک) جانی ڈیپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ سے پیسے نہیں لیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورت کے مطابق جانی ڈیپ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ سابقہ اہلیہ، ایمبر ہرڈ سے ہتکِ عزت کیس میں جیتے گئے 10.35 ملین امریکی ڈالر نہیں لیں گے۔ ان کے وکیل وکیل بینجمن چیو کا میڈیا کو بتانا ہے کہ جانی ڈیپ اپنے اس فیصلے پر سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔
وکیل بینجمن چیو نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جانی ڈیپ کا اس مقدمے سے متعلق کہنا ہے کہ ’اُنہیں پیسوں سے کوئی غرض نہیں تھا، یہ مقدمہ سو فیصد اُن کی عزت اور وقار کی بحالی سے متعلق تھا‘۔
یاد رہے کہ جانی ڈیپ کا ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے پر فیصلہ سناتے ہوئے جیوری نے مجموعی طور پر ایمبر ہرڈ کو ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ جانی ڈیپ کو صرف 20 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
تاہم امبر کی جانب سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ اتنی بڑی رقم نہیں دے سکتیں جس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے پر ہالی ووڈ سپر اسٹار جانی ڈیپ کو مشورہ دیا تھا ’میری خواہش ہے کہ اب جانی ڈیپ، ایمبر ہرڈ کے تمام نقصانات کو معاف کرتے ہوئے ایک بیان دیں کہ جو کچھ ہوا اس کا مقصد پیسے نہیں تھے۔‘
تاہم جانی نے جمائما کا مشہور مانتے ہوئے پیسے لینے سے انکار کر دیا ہے اور سب کو واضح پیغام دیا ہے کہ انہیں پیسے سے غرض نہیں بلکہ جھوٹے الزامات سے خود کو بےگناہ ثابت کرنا تھا۔

این سی بی نے شکتی کپور کے بیٹے کو گرفتارکرلیا

بنگلورو: (ویب ڈیسک) نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ہوٹل میں ریڈ کے دوران بھارت کے لیجنڈری اداکار شکتی کپور کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور منشیات کے ایک بڑے تنازع میں پھنس گئے ہیں، اتوار کی رات بنگلورو میں ایک پارٹی میں مبینہ طور پر منشیات کا استعمال کرتے ہوئے پائے جانے کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔
بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کا کہنا ہے کہ اداکار کو ایک ہوٹل میں جاری ریو پارٹی میں پولیس کے چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا، بنگلورو پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سدھانت کپور ان چھ لوگوں میں شامل تھے، جو مبینہ طور پر منشیات کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے تھے۔
بنگلورو سٹی کے ایسٹ ڈویژن کے ڈی سی پی ڈاکٹر بھیما شنکر ایس گلڈ نے اے این آئی کو بتایا کہ ’سدھانت کپور کا منشیات ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن لایا گیا‘۔
تاہم بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار شکتی کپور نے این سی بی کے الزامات کو من گھڑک قرار دیتے ہوئے ماننے سے انکار کر دیا کہ ان کا بیٹا منشیات استعمال کرتے ہوئے پایا گیا ہوگا۔
یاد رہے کہ شردھا کپور کے بھائی سدھانت کپور نے بھاگم بھاگ، چپ چپ کے اور بھول بھولیا جیسی مشہور فلموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا ہے جبکہ وہ جذبہ، حسینہ پارکر اور چہرےجیسی بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس این سی بی نے کروز پر ریڈ کے دوران شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی گیس میں گرفتار کیا تھا، آریان نےگزشتہ سال تقریباً ایک مہینہ جیل میں گزارا تھا اور اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا تاہم گزشتہ دنوں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نےانہیں کلین چٹ دے دی تھی۔

دفتر میں صرف ایک منٹ کی تاخیر پر سزا دینے والے مالک پر تنقید

برمنگھم: (ویب ڈیسک) اگرچہ دنیا بھر کے دفاتر میں ملازمین کی تاخیر پر انتباہ کیا جاتا ہے لیکن برطانوی شہر برمنگھم کے ایک دفتر کا متنازعہ نوٹس اس وقت سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث ہے جس میں ایک منٹ کی تاخیر پر بھی سزا کا عندیہ دیا گیا ہے۔
اسی دفتر کے ایک ملازم نے اپنا نام نہ بتاتے ہوئے دفتر کے نوٹس بورڈ پر لگا تازہ حکمنامہ پوسٹ کیا ہے جس میں ایک منٹ کی تاخیر پر بھی سزا کی تفصیل دی گئی ہے۔
’دفتر کا نیا قانون: کام پر آنے کے لیے آپ کی ہر ایک منٹ کی تاخیر کے بدلے آپ کو چھ بجے کے بعد 10 منٹ اضافی کام کرنا ہوگا۔
مثلاً اگر آپ 10 بج کر دو منٹ پر آتے ہیں تو آپ کو 20 منٹ اضافی کام کرکے 6 بج کر 20 منٹ پر گھر جانے کی اجازت ملے گی۔ شکریہ ‘
ملازم نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ کام کرنے کی ہولناک جگہ ہے جہاں تنخواہ بھی کم ترین ہے۔
اس نوٹس کو دیکھ کر لوگوں نے شدید تنقید کی ہے اور اسے دفتر مالک کی اس ناانصافی پر شدید نکتہ چینی کی ہے کیونکہ تاخیر سے دس گنا وقت کے لیے کسی کو روکے رکھنا ناانصافی ہے۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اسے احمقانہ اور غیرقانونی بھی قرار دیا ہے۔
ایک اور نے اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ اسی طرح مخلص ملازمین ادارے سے جان چھڑا کر چلے جائیں گے کیونکہ اس نوٹس کے بعد لوگ یہی کریں گے۔
ایک اور شخص نے سوال کیا کہ اگر کوئی ملازم صبح 9 بج کر 58 منٹ پر دفتر پہنچ جاتا ہے تو کیا ادارہ اسے 9 بج کر 40 منٹ پر چھٹی دے گا یا نہیں؟
تاہم بعض افراد نے لکھا ہے کہ کئی اداروں میں تاخیر سے آنے پر سوال جواب نہیں کئے جاتے اور لوگ اس نرمی کا فائدہ بھی اٹھاتے ہیں۔

آبدوز سے پرواز کرنے والا دنیا کا پہلا کواڈ کاپٹر ڈرون تیار

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) اسپیئر یو اے وی نامی کمپنی نے ایک انوکھا ڈرون بنایا ہے جو سمندر کی گہرائی میں موجود آبدوز سے لانچ ہوتا ہے اور پہلے ہوا بند کیپسول میں سطح تک پہنچتا ہے اور وہاں سے پرواز کرکے آبدوز کے عملے کو فضا کی صورتحال سے آگاہ کرسکتا ہے۔
تمام تر خوبیوں کے باوجود آبدوز سمندر کے اوپر کی صورتحال جاننے سے قاصر رہتی ہیں جو کئی مرتبہ بہت خطرناک بھی ہوسکتی ہے۔ اب اسپیئر یو اے وی کمپنی نے کئی ڈرون بنائے ہیں جن میں نائنوکس 103 سب سے جدید ایجاد ہے۔ یہ آبدوز سے لانچ ہونے کے بعد 45 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے اور 10 کلومیٹر علاقے کی جاسوسی کرسکتا ہے۔
نائنوکس 103 کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ خاموش ڈرون ہے جس کے تھرمل اور بصری اشارے بھی زیادہ واضح نہیں ہوتے۔ اس میں بصری انفراریڈ سینسر کے علاوہ ہدف کی نشاندہی کرنے والا خودکار نظام بھی موجود ہے جس میں مصنوعی ذہانت اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کا مواصلاتی نظام بھی مکمل طور پر خفیہ بنایا گیا ہے۔
اسی کمپنی نے توپ کی نال سے فائر ہونے والے ڈرون بھی بنائے ہیں جو تیزی سے باہر نکل کر کھل جاتے ہیں اور اسی دوران پرواز کرنا شروع کردیتے ہیں۔

وزن کم کرنے والی سرجری سے کینسر کے خطرات میں کمی ہوتی ہے، تحقیق

وِسکونسِن: (ویب ڈیسک) امیریکن سوسائیٹی برائے میٹابولک اور بیریاٹرک سرجری کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر پیش کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزن کم کروانے کے لیے کی جانے سرجری کے نتیجے میں موٹاپے کا شکار افراد میں کینسر لاحق ہونے کے خطرات تقریباً 50 فی صد تک کم ہوجاتے ہیں۔
امریکی ریاست وِسکونسِن میں قائم گُنڈرسن لوتھرن ہیلتھ کیئر سسٹم کے محققین نے 3776 موٹاپے کا شکار بالغ العمر افراد کا مطالعہ کیا۔ ان افراد میں سے 1620 افراد نے وزن گھٹانے کے لیے سرجری کا سہارا لیا۔
محققین کی جانب سے ان تمام افراد کا مطالعہ 10 سال سے زائد عرصے تک کیا تاکہ سرجری کرانے والے اور نہ کرانے والوں کے درمیان کینسر کی شرح کا موازنہ کیا جاسکے۔
تحقیق میں محققین کو معلوم ہوا کہ وزن گھٹانے کی سرجری کا سرطان لاحق ہونے کے خطرات کم ہونے ہوجانے سے اہم تعلق تھا۔ موٹاپے کا شکار افراد کو کینسر لاحق ہونے کے خطرات دُگنے ہوتے ہیں جبکہ اس بات کے تین گُنا زیادہ امکانات ہوتے ہیں کہ ان کی موت اس بیماری سے واقع ہو، ان لوگوں کی نسبت جنہوں نے وزن کم کرانے کی سرجری کرالی ہوتی ہے۔
بالخصوص وزن گھٹانے کی سرجری کا اہم تعلق چھاتی کے سرطان، گردوں کے سرطان، تھائرائیڈ کینسر، گائینیکولوجک کینسر، پھیپھڑوں کے کینسر اور دماغ کے کینسر کے امکانات میں کمی سے پایا گیا۔
تحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر جیریڈ آر مِلر کے مطابق گزشتہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ وزن کم کرنے کی سرجری کا تعلق کنسر لاحق ہونے کے خطرات میں کمی سے ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزن کم کرنے کے لیے کرائی جانے والی سرجری کے ذریعے کینسر کے خطرات میں کمی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور موٹاپے کا شکار افراد کو کینسر کے خطرے سے دوچار سمجھنا چاہیئے۔

سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بجٹ کے بعد پہلی مرتبہ غیر یقینی صورتحال کے باعث 1134.80 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی، اور 100 انڈیکس 40879.93 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.7 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔ جبکہ 6 کرورڑ 27 لاکھ 10 ہزار 521 شیئرز کا لین دین ہوا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کے دوران سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو اوسط 12 فیصد خسارہ ہوا ، انڈیکس دو ماہ کے دوران 5 ہزار 528 پوائنٹس گنوا بیٹھا۔
سٹاک ماہرین نے سٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان سے منسلک کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) ناخوش ہے اور آئندہ بجٹ میں انکم ٹیکس پر ریلیف ختم کریں گے، آئی ایم ایف زیادہ ریونیو کا مطالبہ ختم کرنے کو تیار نہیں ہے۔

ڈالر 204 روپے کی سطح عبور کر گیا

کراچی: (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا ہوا اور قیمت 204 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری طرف سٹیٹ یبنک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپ ر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر ایک روپیہ 51 پیسے کا اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 202 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 203 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ جون میں مالی سال 22-2021 کا اختتام اور تیل کے درآمدی بل کی ادائیگیاں ہیں۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ حتمی مراحل میں پہنچنے تک روپے پر دباؤ جاری رہ سکتا ہے جبکہ اگلے مالی سال کے لیے درآمدات اور برآمدات کے جو اہداف رکھے گئے ہیں ان میں خاصا فرق ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے آئندہ سال بھی اس فرق کو کم کرنے کے لیے مزید قرض لینے کی ضرورت پیش آئے گی۔ بینکاری کے شعبے میں ڈالر کے سٹہ باز بھی میں سرگرم ہیں اور انہوں نے تجویز پیش کی کہ ڈالر کی فاروڈ ٹریڈنگ پر پابندی عائد کرکے روپے کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔

پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس، بجٹ بارے فیصلے متوقع

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف پنجاب اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں بجٹ اجلاس بارے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
اجلاس کی صدارت سپیکر چوہدری پرویز الہی، سابق وزیر اعلی عثمان بزدار اور پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی سبطین خان کر رہے ہیں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے ایم پی ایز کی گرفتاریوں ،مقدمات بارے احتجاجی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
اجلاس میں پنجاب کے بجٹ کے بارے ایوان کا اندر کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔

پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حارث رؤف کی جگہ شاہ نواز دھانی جبکہ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حسن علی کو موقع دیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن نے کہا کہ کوشش ہو گی شاہین آفریدی کی عدم موجودگی میں پاکستان پر دباؤ بڑھائیں اور سیریز کے آخری میچ میں کامیابی سمیٹیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاہنواز دھانی ون ڈے میچ میں ڈیبیو کر رہے ہیں، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے کیپ دی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے کالی آندھی کو 120 رنز کے مارجن سے ہرایا تھا۔

واٹس ایپ گروپ میں اب 500 سے زائد افراد کو شامل کیا جاسکے گا

لاہور : (ویب ڈیسک) میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین میسنجر ایپ ’واٹس ایپ‘ نے مئی 2022 میں ری ایکشنز فیچر متعارف کرانے کے ساتھ گروپ چیٹ اراکین کی تعداد میں دگنا اضافہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
اب واٹس ایپ میں یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
واٹس ایپ صارفین اب کسی گروپ میں 256 کی بجائے 512 افراد کو شامل کرسکتے ہیں۔یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں ان تمام صارفین کو دستیاب ہے جن کا واٹس ایپ اپ ٹو ڈیٹ ہے۔
اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ فیچر دستیاب ہے یا نہیں تو ایپ اوپن کرکے تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں۔
اس مینیو میں create گروپ کے آپشن پر کلک کریں اور اپنے کانٹیکٹس میں سے ایک یا 2 کے ناموں کا انتخاب کریں۔
ایسا کرنے پر اوپر نیو گروپ کی ہیڈنگ کے نیچے لکھا آئے گا کہ 512 میں سے کتنے اراکین کو آپ سلیکٹ کرچکے ہیں۔ویسے تو ٹیلیگرام کے ایک گروپ میں 2 لاکھ افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے مگر واٹس ایپ میں طویل عرصے سے ایک گروپ کی حد 256 اراکین تھی۔
تو یہ نیا اضافہ یقیناً مقبول گروپس کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔
مئی میں واٹس ایپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم سے صارفین کی جانب سے جو مطالبات سب سے زیادہ کیے جاتے ہیں ان میں گروپ چیٹ میں اراکین کی تعداد میں اضافہ بھی شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اب ہم ایک گروپ میں 512 افراد کی شمولیت کے آپشن کا اضافہ کررہے ہیں۔
گروپ اراکین کی تعداد میں اضافہ اس وقت ہوا ہے جب حال ہی میں واٹس ایپ نے میسنجر میں بھیجی جانے والی فائل کا حجم بھی10 ایم بی سے بڑھا کر 2 جی بی کر دیا ہے۔
واٹس ایپ کے مطابق یہ فائلز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی اور اس سے کاروباری اداروں اور اسکول گروپس کو مدد مل سکے گی۔