اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی میں نیشنل سکیورٹی کو صحیح معنوں میں واضح کیا گیا، بڑی محنت سے متفقہ قومی دستاویز تیار کی گئی، کوشش ہے عوام اور ریاست ایک راستے پر چلیں، مجبوری کی حالت میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے، ماضی میں ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں کیا گیا۔
قومی سلامتی پالیسی پبلک کرنے کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی ڈویژن کو پالیسی بنانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پالیسی میں نیشنل سکیورٹی کو درست طریقے سے واضح کیا گیا ہے، ملک کو محفوظ بنانے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہمارے پاس تربیت یافتہ فوج موجود ہے، کوشش ہے ریاست اور عوام ایک راستے پر چلیں، ملک کی معیشت کمزور ہوگی تو دفاع بھی کمزور ہوگا، مجبوری کی حالت میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑتی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کی وجہ سے لوگوں پر بوجھ ڈالنا پڑتا ہے، آئی ایم ایف سب سے سستے قرض دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فلاحی ریاست اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے، ہماری ترجیح سب سے پہلے کمزور طبقے کو تحفظ دینا ہے، صحت کارڈ کے ذریعے ہم نے ہر خاندان کو تحفظ دیا، جن صوبوں میں ہماری حکومت ہے وہاں ہیلتھ انشورنس فراہم کر رہے ہیں، سوائے سندھ کے تمام صوبوں میں صحت کارڈ دیا جا رہا ہے، ماضی میں بینک گھر بنانے کیلئے عام آدمی کو قرض نہیں دیتا تھا۔
All posts by Khabrain News
کنٹینر پر بجلی کا بل جلانے والے ہر ماہ صارفین سے اربوں لوٹ رہے ہیں: شیری رحمان
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیری رحمان نے کہا ہے کہ خود کنٹینر پر کھڑے ہو کر بجلی کا بل جلانے والے ہر ماہ صارفین سے اربوں روپے لوٹ رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بجلی کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ قابل مذمت ہے، یہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی نہیں نا اہلی ایڈجسٹمنٹ کی وصولیاں کر رہے ہیں، اضافے سے صارفین پر 35 ارب روپے اضافی وصول کئے جائیں گے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ دوسری طرف پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بہانہ بنا کر عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جائے گا، عوام کو ریلیف دینے کے لئے اس حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں، اب عوام کو ریلیف تب ملے گا جب نااہل سرکار گھر جائے گی۔
پٹرولیم مصنوعات 4 سے 5 روپے فی لٹر مہنگی ہونے کا امکان
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی، پٹرولیم مصنوعات چار سے پانچ روپے فی لٹر مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
مہنگائی میں پسے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی گئی ہے، قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے ، وزارت خزانہ کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
حکومت نے یکم جنوری سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے، لائٹ ڈیزل 4 روپے 15 پیسے اور مٹی کا تیل 3روپے 95 پیسے مہنگا کیا تھا۔
عوام پی ٹی آئی کو ان کی زندگیاں مشکل بنانے پر معاف نہیں کریگی: شہباز شریف
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام پی ٹی آئی کو ان کی زندگیاں مشکل بنانے پر معاف نہیں کرے گی، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں دفن کر دیں گے۔
قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ نون شہباز شیرف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ملک کی پارلیمانی تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا، پہلے ہی تاریخی مہنگائی کی زد میں آنے والے عوام پر منی بجٹ مسلط کر دیا گیا۔
ن لیگ اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری الیکشن ثابت ہوگا: فواد چودھری
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری الیکشن ثابت ہوگا۔
وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا، انشاللہ 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے۔ اُنہوں نے اپنے ٹویٹ میں شاکر شجاع آبادی کا شعر بھی لکھا توں شاکر آپ سیانا ایں۔۔ ساڈے چہرے پڑہ حالات نہ پچھ ۔
منافع خوروں کیخلاف ایکشن: گورنر پنجاب نے ترامیمی آرڈننس پر دستخط کر دیئے
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں اشیاء خوردونوش پر ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت، گورنر چودھری سرور نے منافع خوروں کیخلاف ایکشن کیلئے ترامیمی آرڈننس پر دستخط کر دیئے۔
وزیر اعلی پنجاب کی زیر نگرانی 12 رکنی پر ائس کنٹرول کونسل تشکیل دی جائے گی۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کونسل میں 4 صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور دیگر افسران شامل ہونگے۔ وزیر برائے انڈسٹری، وزیر بر ائے لائیوسٹاک، وزیر خوراک اور ایگری کلچر کونسل کے رکن ہوں گے۔ پرائس کنٹرول کونسل سپیشل مجسٹریٹ اور دیگر حکومتی افسران کی کارکردگی کو بھی مانٹیر کر یگی۔
نئے ایکٹ کے تحت ذخیرہ اندوزوں کو ایک ماہ سے سال تک سزا، ایک ہزار سے 1 لاکھ روپے تک جر مانہ ہوگا۔ دوبارہ منافع خوری کے جرم پر کم از کم ایک سال سز اور کم ازکم 1 لاکھ روپے جر مانہ کیا جائے گا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کر نیوالے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے، مہنگائی کا خاتمہ حکومت کی اولین تر جیح ہے، منافع خوروں کیخلاف حکومتی ادارے سخت ایکشن لیں گے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا چاہتی ہے۔
اسرائیلی فوجی نے فلسطینی سمجھ کر اپنے دو میجر مار دیئے
تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوجی نے مقبوضہ کنارے میں سکیورٹی گشت کے دوران اپنے ہی 2 افسران کو ہلاک کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے واقعے کو فرینڈلی فائرنگ قرار دے دیا، فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افسران کی غلط شناخت ہوئی اور اہلکاروں نے انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دونوں میجر تھے۔
‘اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویئے کا مظاہرہ کیا’
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویئے کا مظاہرہ کیا، ناکام ترین اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی فرسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے، شور مچا کر اپوزیشن عناصر نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا، نااہل اپوزیشن صرف پوائنٹ سکورنگ کی کوشش میں مصروف ہے، اپوزیشن جماعتوں کا غیر جمہوری رویہ قابل مذمت ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہوا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گےِ، فنانس ترمیمی بل کے ذریعے عام آدمی پر بوجھ نہیں ڈالا گیا، اپوزیشن کا کام صرف عوام کو گمراہ کرنا رہ گیا، سیاسی بیروز گار فرسٹریشن کا شکار ہیں اور صرف پراپیگنڈا کر رہے ہیں، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے، جھوٹ کی سیاست کا وقت گزر گیا، اب تبدیلی کا دور ہے۔
شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس: عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ
لاہور: (ویب ڈیسک) بینکنگ کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں بینکرز کو کلین چٹ دے دی۔ ایف آئی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں بینکرز کا کوئی رول نہیں ہے۔ وکیل امجد پرویز نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے کیس دوسری عدالت بھجوانے کی استدعا کر رکھی ہے، اگر عدالت مناسب سمجھے تو کیسز سینٹرل جج کے پاس بھجوا دے۔ بینکنگ جرائم کورٹ نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ایوان میں دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر تبدیلی لے کر آئیں گے: حمزہ شہباز
لاہور: (ویب ڈیسک) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ایوان میں دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر تبدیلی لے کر آ یں گے، ان کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکلے گا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سر پکڑ کر بیٹھے ہیں کہ اس نااہلی، نالائقی کا کیا بندوبست کیا جائے، اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا، 2 روز قبل عمران نیازی نے کہا مہنگائی ہے تو حکومت کیا کرے، عمران نیازی کی بے حسی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، عمران نیازی سے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے 2 لفظ نہیں بولے جاتے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں ان کے حواری سوال اٹھا رہے تھے، ان کے حواری بھی جان گئے عوام میں کس منہ سے جائیں گے، ہم پر منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزامات لگاتے تھے، ہم تو 4 سال سے پیشیاں بھگت رہے ہیں، الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی نے عمران نیازی کو سرٹیفائیڈ چورق رار دیا، الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ نے سب بے نقاب کر دیا، ایوان وزیراعلیٰ میں عثمان بزدار رشوت کے سودے خود کرتے ہیں۔ لیگی رہنما نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہونے جا رہا ہے، عمران نیازی ! اپنی آنکھوں کی پٹیاں کھولو،بنی گالاکی پہاڑی سےنیچےاترو، 22 کروڑعوام بنی گالا کے محل میں نہیں رہ سکتے۔