Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی۔ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے صارفین پر مزید بجلی بم گرانے کی تیاریاں جاری ہیں، ڈسکوز نے بجلی مزید 2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 15 نومبر کو سماعت کرے گا، قیمت میں اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر 42 ارب 63 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ قیمت میں یہ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے، اپنے لئے ریلیف اور ہمارے لئےتکلیف چاہتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں لکھا کہ رانا ثناءاللہ ذہنی مریض اور اجرتی قاتل ہے جو اداروں کو بے وقار کرنے کی ناکام ناپاک کوشش کرے گا اور رسوا ہو کر گھر جائے گا، مسئلہ سیاست نہیں اب ریاست ہے، نومبر بھاری اورفیصلہ کن ہوگا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے لکھا کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے، 11 نومبر کو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 28 اکتوبر کو عمران خان کی قیادت میں لاہور سے حقیقی آزادی مارچ شروع کیا تھا اور پی ٹی آئی کا…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے 3 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فاروق ستار سمیت 6 ملزمان کو تین مقدمات سے بری کر دیا ہے، بری ہونے والوں میں عامر خان، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن، قمر منصور، محفوظ یار خان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے لگی ہے، امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 60 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین تقرریاں اپنے وقت پر ہوں گی ۔ اور اس حوالے سے فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تاحال اعلیٰ ترین تقرریوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین تقرریوں کا اختیار وزیراعظم کا استحقاق ہے۔تاہم حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں میں غیر رسمی بات چیت ہوئی ہے۔ ادھر سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلیٰ ترین تقرریوں کو آئندہ عام…

مزید پڑھیں

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردگان اناج کی برآمد کے معاہدے کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، آئندہ دنوں میں روسی اور یوکرینی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ مولود چاوش اوغلو نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ صدر رجب طیب اردگان آنے والے دنوں میں روسی صدر ولادی میرپیوٹن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات چیت کریں گے، اناج کی برآمد کے معاہدے کی بحالی کے بارے میں تبادلہ خیال ہوگا۔ ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے، ہم اس مسئلہ پر قابو پا لیں…

مزید پڑھیں

پاکپتن: (ویب ڈیسک) دیرینہ رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پاکپتن کے علاقے 55 ایس پی چوک کے قریب دیرینہ دشمنی پر ملزمان نے عدالت پیشی پر جانے والے تین بھائیوں کو گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین اور ملزمان میں قتل کی رنجش پر تنازعہ چل رہا تھا، جاں بحق بھائیوں کی شناخت ارشاد، تنویر اور ممتاز کے نام سے ہوئی ہے، تینوں بھائیوں کی نعشیں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ فنانشل مینجمنٹ ایکٹ کے ذریعے محکموں کے مالی امور کو مزید شفاف بنایا جائے گا، اقدام سے اخراجات اور وصولیوں میں توازن سے معاشی امور میں بہتری آئے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت فنانشل مینجمنٹ ایکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران فنانشل مینجمنٹ ایکٹ بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا، فنانشل مینجمنٹ ایکٹ کو فوری حتمی شکل دیتے ہوئے متعلقہ امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی گئی۔ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سرکاری اخراجات کے شفاف استعمال اور گڈ گورننس…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹرنجیب سومرو کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو گھٹنے کی انجری ہے جس کی وجہ سے وہ کل جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے، فخر زمان کی پر زیادہ رسک نہیں لیں گے، میڈیکل پینل ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔ ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو کھیلا کہ رسک لیا تھا، کبھی کبھی اس طرح کے رسک میں کامیابی ملتی…

مزید پڑھیں