اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں آنے والے امریکی سائفر کی تحقیقات کے معاملے اور ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ہیڈ کوارٹر نے سابق وزیراعظم عمران خان کو کل طلب کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود کو قریشی بھی طلب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی وائس چیئر مین کو تین نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔ دوسری…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ایک انقلاب کی جانب گامزن ہیں، چوروں کے ٹولے کو گھر بھیج کر عوامی حکومت لائیں گے۔ مصالحت سے متعلق سمجھتا ہوں جن کے پاس طاقت ہے انہیں فیصلہ کروانا چاہیے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ لانگ مارچ نیوٹرلز کے خلاف ہے یا حکومت کے خلاف ہے اس پر جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ لانگ مارچ صرف اور صرف صاف اور شفاف انتخابات کے لیے ہے۔رول آف لاء طاقتور اور کمزور…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو کو سر کرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ 29 سالہ شہروز جسے براڈ بوائے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے دو بلند ترین پہاڑوں 8849 میٹر اونچی ایورسٹ اور 8611 میٹر اونچی کے ٹو کو سر کیا، شہروز کو پہلی بار 2021 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہروز کاشف نے لکھا کہ الحمدللہ! مجھے گنیز بک آف ورلڈ…
لاہور: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کے سابق سٹائلش بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔ سابق جنوبی افریقی کرکٹر نے بابر اعظم کی قیادت میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں پروٹیز کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کے مسئلے کی نشاندہی کی ہے۔ اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سابق دائیں ہاتھ کے بلے باز کا کہنا تھا کہ بیٹنگ پاکستانی ٹیم کے لیے پریشانی کا باعث ہے،پاکستان کی بیٹنگ سائیڈ ہمیشہ ایک مسئلہ رہی ہے، یہ کبھی بھی کافی ٹھوس نہیں تھی، یہ ہمیشہ اوپر نیچے…
کراچی: (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق نے خبردار کیا ہےکہ سندھ حکومت ایم کیوایم کے ساتھ کیےگئے تحریری معاہدے پر عمل کرے ورنہ ہمیں دوسرا طریقہ بھی آتا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امین الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں جمہوری اورآئینی طریقے سے آگے بڑھنا ہوگا، امید ہےکہ اگست 2023 کے انتخابات نئی مردم شماری اور حلقہ بندیوں پر ہوں گے۔ عمران خان کے حوالے سے امین الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے علاوہ سب کو چور سمجھتے ہیں، حکومت سیاسی مفاہمت سے معاملات…
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کو چھوڑ دیا۔ کامران اکمل نے پی ایس ایل کے ساتوں سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی۔ کامران اکمل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پشاور زلمی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ کامران اکمل نے اپنے ویڈیو پیغام آنر پشاور زلمی جاوید آفریدی، محمد اکرم، ڈیرن سیمی اور وہاب ریاض کا شکریہ ادا کیا۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے اب جوبھی ٹیم ان کا انتخاب کرے گی اس کی نمائندگی کریں گے۔ اب فارغ ہوں۔دیکھتے ہیں کہ ڈرافٹ…
لاہور: (ویب ڈیسک) شاہدرہ میں پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ شاہدرہ پولیس نے ریکارڈ یافتہ مطلوب خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کارروائی میں ملزمہ پروین عرف جٹی منشیات فروشی کے دوران موقع سے گرفتار ہوئی جس کے قبضے سے 1460 گرام چرس برآمد ہوئی۔ شاہدرہ پولیس نے گرفتار ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ابھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر جدید ائیر ڈیفنس ہتھیاروں کے نظام کی مسلسل تربیت اور اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے آج ہیڈ کوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کا دورہ کیا۔ آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ بیان کے مطابق پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس کے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج…
مظفرآباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے بلدیاتی امیدواروں کو ٹاس کرکے ٹکٹ تقسیم کرنا شروع کردئیے، جنرل سیکریٹری کی سکہ اچھالنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ آزاد کشمیر میں 27 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہونا ہے جس کےلیے مختلف پارٹیوں کی جانب سے امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے میرٹ کے بجائے ٹاس کرکے ٹکٹ تقسیم کررہی ہے، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزادکشمیر راجہ منصور کی ٹاس کر کے پارٹی ٹکٹ دینے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔ جنرل سیکریٹری تحریک انصاف…
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر تعینات ہونے والے اہلکاروں کے ساتھ افسوسناک سلوک کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے 600 جوانوں کو جانوروں کی طرح بس میں لاد کر پنڈی پہنچایا جا رہا ہے۔ 400کلو میٹر کا سفر اہلکاروں کو پولیس وین میں سیٹوں کے بغیر کرنے پر مجبور ہیں۔ پولیس وین میں سوار اہلکار فرش پر یا کھڑے ہوکر پنڈی تک کا سفر کرنے پر مجبور ہیں، 600 پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں کو پنڈی پہنچانے کے لئے صرف سات بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ذرائع کے…
