Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 سال کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کے 8 ارکان مقررکردیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ارکان میں ڈاکٹر راغب نعیمی، ملک اللہ بخش کلیار، صاحبزاہ پیر خالد سلطان القادر ی اور ظفر اقبال چوہدری شامل ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سلطان ابراہیم قریشی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، محمد جلال الدین اور فریدہ رحیم بھی کونسل کے ارکان میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کر دی۔ خیال رہے کہ چند روز قبل جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی سفارش کی تھی جس کی منظوری پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے دی جانی ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ کی خالی سیٹ پر تعیناتی کے لئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو این آر او نہیں مل رہا، ابھی تو مزید سچ سامنے آئیں گے، موجودہ لانگ مارچ کے پیچھے ادارہ نہیں ایک، دوافراد ہوسکتے ہیں۔ عمران خان کا وقت ختم ہو گیا، مذاکرات کسی صورت نہیں ہونگے، اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کیا ہے سیاست میں دخل اندازی نہیں کریں گے، آج نوازشریف کے بیانیے کو کامیابی ملی ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مزید کہا کہ4 سال میں ملک کے قرضے کہاں…

مزید پڑھیں

اسٹاک ہوم: (ویب ڈیسک) سویڈن سے یہ دلچسپ خبرآئی ہے کہ ایک ہفتے تک ایکویریئم سے غائب رہنے کے بعد زہربھرا کنگ کوبرا خاموشی سے وہیں لوٹ آیا ہے جہاں سے فرار ہوا تھا۔ 22 اکتوبر کو اسٹاک ہوم میں واقعہ مشہور چڑیا گھر اور ایکویریئم سے کنگ کوبرا فرار ہوگیا تھا۔ اس کے گھر کے اوپر ایک گول دائرہ کھلا تھا جو باہر کی جانب نکلتا تھا۔ کوبرا نہایت چالاکی سے اوپر چڑھا اور گول کھڑکی سے باہر نکل گیا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے اسے ایک ہفتے تک تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملا۔ پھر اب وہی کوبرا دوبارہ…

مزید پڑھیں

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی فلمی میلے ’سعودی عربین ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ کا افتتاح جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی بین الاقوامی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘ سے کیا جائے گا۔ فلمی میلے کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا جس میں 61 ممالک کی 131 فلمیں دکھائی جائیں گی۔ شیکھر کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس کلاسک رومانٹک کامیڈی فلم کو جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے۔ اس سے قبل ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ورلڈ پریمیئر میں فلم کی نمائش کی گئی تھی۔ پاکستانی اداکارہ سجل علی کے ساتھ اس…

مزید پڑھیں

ایبوہ: (ویب ڈیسک) ملائشیا میں کھیلے جارہے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو چار گول سے شکست دے دی۔ ملائشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے جانے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین میچ ہوا، جس میں ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا۔ ساؤتھ افریقہ کی جانب سے 25 ویں منٹ میں ٹریور جونیئر نے، 27 ویں منٹ میں کینور نے، 38 ویں منٹ میں سینزویسی نے، 43 ویں منٹ میں کیمرون نے گول اسکور کیا، جب کہ پاکستان کی جانب سے واحد گول 47…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو مینٹل ہسپتال سے مفت علاج کرانے کی پیشکش کر دی ۔ وزیر صحت اور پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان جلد سندھ آجائیں سندھ میں گدو ہسپتال ( مینٹل ہسپتال) ہے ، وہاں ان کا مفت علاج کیا جائے گا۔ قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ عمران خان تو سندھ کو صوبہ مانتے ہی نہیں تھے ، وہ کیا منہ لے کر آئیں گے ۔ قادر پٹیل نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نےکرتار پور آنے والوں کی فیس کم کرنے کی سفارش کردی۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ کرتار پور آنے والے لوگ شکوہ کرتے ہیں کہ ان کے پاس ٹائم کم ہوتا ہے، زائرین کا کہنا ہےکہ وہ لوگ اپنی عبادات مکمل نہیں کرسکتے۔ حکام نے بتایا کہ پاکستان اوربھارت کے معاہدے میں بھارت سے آنے والے زائرین کو رات گزارنےکی اجازت نہیں ہے۔ سیکرٹری مذہبی امور کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم آفس کو سفارش کی ہےکہ 20 ڈالر کی فیس ختم…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کی مقامی عدالت نے پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پنجاب کے حوالے کردیا۔ لاہورکی مقامی عدالت میں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف اراضی کیس کی سماعت ہوئی تو اینٹی کرپشن حکام نے مزید جسمانی ریمانڈ مانگا۔ دوست مزاری کے وکیل نے کہا کہ تمام ریکارڈ سرکاری دفتر میں موجود ہے، ہائیکورٹ ملتان بینچ نے اینٹی کرپشن کے نوٹسز کو معطل کررکھا ہے، اینٹی کرپشن نے غیر قانونی گرفتارکیا ،لہٰذا سرکاری وکیل کی خواہش پر جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا۔ بعد…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑھوتری دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 13 ڈالر اضافے سے 1653 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت ایک لاکھ 51 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں 10 گرام سونے کی قیمت 944 روپے اضافے سے 129544 روپے ہو گئی…

مزید پڑھیں