All posts by Khabrain News

OPPOنے اپنا بہترین اسمارٹ فون OPPO F21 Pro متعارف کرادیا

لاہور: (ویب ڈیسک) سیلفی کے ماہر اور رہنما، OPPOنے اپنا بہترین اسمارٹ فون OPPO F21 Proلاہور میں بروز پیر مقامی ہوٹل میں متعارف کرایا۔ تقریب کی میزبانی معروف اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے کی۔ تقریب میں معروف، سماجی شخصیات اور بلاگرز سمیت میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ OPPOکے برانڈ ایمبیسیڈرز ماہرہ خان اور فواد خان نے نئے OPPO F21 Proکی رونمائی کی اورابتدائی تجربہ کے ساتھ لوگوں کو بتایا کہ کس طرح یہ فون ان کی شخصیت اور طرز زندگی کے عین مطابق ہے اور نوجوان اس فون سے کس طرح خوشگوار تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر OPPOپاکستان Authorized Exclusive Distributorکے سی ای او Mr George Longنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ OPPOسیلفی کا ماہر اور رہنما ہے، جدید ترین ٹیکنالوجی، مصنوعات کی خصوصیات اور دلکش مہم کے ساتھ اسمارٹ فون انڈسٹری میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ نیا OPPO F21 Proاسمارٹ فون کی دنیا کا ایک ستارہ ہے جو ہر طرح کے صارفین کیلئے بہترین ہے۔ یہ فون سیلفی کے شوقین اور فوٹو گرافرز کیلئے ایک بہترین ڈیوائس ہے، اس میں بس یہی خصوصیات نہیں بلکہ، اس فون میں بہت سے دیگر خصوصیات ایسی بھی موجود ہیں جو اسے طاقتور بناتی ہیں جیسے ریٹرو سن سیٹ فائبر گلاس لیدر کے ساتھ بہترین اور منفرد ڈیزائن شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال پاکستا

اسپیکر کا انتخاب: قاسم سوری نے قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا

قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب میں تاخیر کے لیے قواعد کے تحت اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے اجلاس کی تاریخ 16 اپریل کے بجائے 22 اپریل مقرر کردی ہے۔

 گزشتہ روز قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جو 16 اپریل کو شام 4 بجے ہونا تھا اب 22 اپریل کو سہ پہر 3 بجے ہوگا، شیڈول میں تبدیلی قومی اسمبلی کے قواعد 2007 کے تحت کی گئی ہے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اسپیکر کے انتخاب کےلیے جاری کردہ شیڈول میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے 15 اپریل کی دوپہر 12 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست اس وقت سے خالی ہے جب اسد قیصر نے 9 اپریل کو مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وزارت عظمیٰ کا انتخاب کروانے کی ذمہ داری سنبھالنے سے قبل استعفیٰ دے دیا۔

شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم انتخاب اور ان کی تقریر کے فوراً بعد قاسم سوری اچانک ایوان میں واپس آگئے اور اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا تھا جبکہ ایاز صادق خطاب کے لیے پہلے ہی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام کا اعلان کر چکے تھے۔

رول 49 (2) بعنوان ’اجلاس اور التوا کے اوقات‘ میں کہا گیا ہے کہ ’ان قواعد کی دیگر دفعات کے تابع، (اے) اسپیکر اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر سکتا ہے اور (ب) اگر وہ مناسب سمجھے تو اسمبلی کا اجلاس اس سے مختلف وقت یا تاریخ پر بلائے گا جس سے پہلے اسے ملتوی کیا گیا تھا اور اس تبدیلی سے اراکین کو ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر اعلان کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

ڈپٹی اسپیکر اقدام اس وقت سامنے آیا جب ایاز صادق اور پیپلز پارٹی کی رہنما کی شیری رحمٰن نے ان پر قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ پر دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا کہ وہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو بھیجیں۔

پی ٹی آئی وزیر اعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کے بعد اب اپوزیشن میں ہے، اب دیکھنا ہے کہ آیا اس کی طرف سے کوئی امیدوار آئے گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے سردار تنویر الیاس سمیت 5 وزراء کو برطرف کر دیا

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے سردار تنویر الیاس سمیت 5 وزراء کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے برطرف وزراء میں سینئر وزیر سردار تنویر الیاس اور وزیر تعلیم عبد الماجد خان بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے برطرف وزراء میں علی شان سونی، خواجہ فاروق اور اکبر ابراہیم بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے وزراء کی برطرفی کا جاری کردہ اعلامیہ۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے وزراء کو برطرف کیے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ایک بڑی سازش قرار دیا تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اس معاملے پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اقدام کو تحریک انصاف سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی، مردم شماری سے پہلے حلقہ بندیوں کا اقدام قبول نہیں، 6 اضلاع میں حلقہ بندیاں ہونا تھیں، الیکشن کمیشن پورے ملک میں کیسے کرسکتا ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیاں صرف اس صورت میں ممکن ہوتی ہیں جب نئی مردم شماری ہو، مردم شماری کے بغیر حلقہ بندیاں آئین کی سنگین خلاف ورزی ہوگی، الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو متنازعہ بنانے کے مشن پر ہے۔

سابق حکمرانوں کے پاس کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کے پاس کارکردگی دکھانے اور بتانے کو کچھ نہیں، اس لئے انہوں نے اپنی نالائقی چھپانے کیلئے غیر ملکی سازش کی رٹ لگا رکھی ہے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں کو بہترین اور معیاری سفری سہولیات یقینی بنانے کا کہا ہے، شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو کو موٹر وے سے منسلک کی فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کا حکم دیا ہے، شہری رمضان میں اسلام آباد میٹرو پر مفت سفر کریں گے۔

اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کا معاملہ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے اوور سیز پاکستانیوں کو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں اوور سیز پاکستانیوں کو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو طلب کرنے کا عندیہ دے دیا۔ جسٹس شجاعت علی نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نا عدالت وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کو طلب کرے، اتنا اہم نوعیت کا معاملہ ہے مگر کوئی سنجیدہ نہیں ہے۔
جسٹس شجاعت علی خان نے کہا کہ وزیراعظم جب بیرون ملک دورے پر جائیں تو اوورسیز پاکستانی ان سے سوال کریں، اوورسیز پاکستانی سالانہ ملین ڈالرز بھیجتے ہیں، ان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، اگر آئندہ حکم عدولی ہوئی تو وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب کو طلب کروں گا۔
جسٹس شجاعت علی خان نے سرکاری وکیل کے دلائل کی مزید مہلت مانگنے پر اظہار برہمی بھی کیا۔

ڈپٹی اسپیکر کو اختیارات واپس دینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ق لیگ کی اپیل

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق نے ڈپٹی اسپیکر کو اختیارات واپس دینے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر پارٹی بن چکے ہیں، مسلم لیگ ن کو سپورٹ کر رہے ہیں، ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت الیکشن صاف و شفاف نہیں ہو سکتا، ججز پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے، عدالت ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

کورونا وائرس: 24 گھنٹے میں مزید ایک شخص کا انتقال، 123 نئے مریض رپورٹ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چار نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 26 ہزار 952 ہوگئی۔
این آئی ایچ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 528، سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 469، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 308، بلوچستان میں 35 ہزار 481، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 722، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 141 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 303 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 78 لاکھ 30 ہزار 633 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 792 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 87 ہزار 144 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 259 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں 13 ہزار 559، سندھ میں 8 ہزار 97، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 322، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 792 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

امریکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کا منتظر ہے: انٹونی بلنکن

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ نے وزیراعظم شہبازشریف کو منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے، انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کا منتظر ہے۔
امریکی وزیرخارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 75 سالوں سے وسیع تر باہمی مفادات کا اہم شراکت دار ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم نومنتخب پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔ امریکا ایک مضبوط اور جمہوری پاکستان کو باہمی مفادات کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔
دوسری جانب پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ خطے میں استحکام کے حوالے سے امریکا کے پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں پاکستان خطے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان اور اس کے عوام خود اپنے ہی ملک میں دہشت گرد حملوں کا شکار ہیں۔ ایک سوال کےجواب میں جان کربی نے کہا کہ ہم پاکستان کی اندرونی سیاست کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

وزیراعظم کا پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبے کا دورہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے 4 سال سے التوا کے شکار منصوبے کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کو میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منصوبہ طویل عرصے سے التوا کا شکار کیوں رہا ؟ میٹرو منصوبے پر التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر منصوبے کے لیے15 بسیں مہیا کی جا رہی ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ موٹروے پر اسلام آباد میٹرو کا ایک اسٹیشن ہونا چاہیے۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ہفتہ کے روز بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیراعظم نے میٹرو بس منصوبے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے، میٹرو بس میں سامان رکھنے کی سہولت بھی مہیا کی جائے، 16 بلین خرچ ہونے کے باوجود منصوبہ التوا کا شکار ہونا قابل افسوس ہے۔