All posts by Khabrain News

عمر گل کے بعد یونس خان بھی افغان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوگئے

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے ساتھ منسلک ہوگئے۔
ترجمان افغانستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان یونس خان اور فاسٹ بولر عمر گل کی ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یونس خان بیٹنگ اور عمر گل بولنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کریں گے، دونوں پاکستانی سابق ٹیسٹ کرکٹر پیر کو ابوظہبی روانہ ہوں گے جہان اس وقت افغانستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ جاری ہے۔
پاکستانی ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد یونس خان پہلی بار کسی ٹیم کے ساتھ منسلک ہوئے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز فاسٹ بالر عمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کے پی ایل، ایل پی ایل اور ڈومیسٹک سطح پر کوچنگ کے بعد کسی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کی خوشی ہے، کوشش ہوگی کہ اپنے تجربے سے افغان بولرز کی جو بھی ممکن ہومدد کرسکوں۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی ہے۔
آسٹریلوی کپتان نے ٹوئٹر پر رمضان المبارک کے حوالے سے ایک خوبصورت تصویر شیئر کراتے ہوئے لکھا میں اپنے تمام دوستوں اور ان کے اہل خانہ کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مہندرا سنگھ دھونی نے ٹوئنٹی 20 میں کیچز کی ڈبل سنچری مکمل کرلی

ممبئی: (ویب ڈیسک) مہندرا سنگھ دھونی نے ٹوئنٹی 20 میں کیچز کی ڈبل سنچری مکمل کرلی۔
40 سالہ دھونی بڑھتی ہوئی عمر کے باوجود نئے ریکارڈز قائم کرنے کے لیے پْرعزم ہیں، انھوں نے یہ کارنامہ گزشتہ دنوں آئی پی ایل کے ساتویں میچ میں لکھنئو سپر جائنٹس کیخلاف چنئی سپرکنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انجام دیا، کوئنٹن ڈی کک ان کا 200 واں شکار بنے، دھونی نے اب تک 195 کیچز وکٹ کے عقب میں اور 5 بطور فیلڈر تھامے ہیں۔
انھوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی بطور وکٹ کیپر 57 کیچز لیے ہیں، دھونی سے قبل کیرون پولارڈ، ڈیوائن براوو اور ڈیوڈ نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 200 کیچز تھامے ہیں، بھارت میں دنیش کارتھک 192 کیچز لے کر دوسرے نمبر پر ہیں

کھانے کے لئے پیش کی گئی مچھلی زندہ ہوگئی،ویڈیو وائرل

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) مچھلی بہت سے لوگوں کی پسندیدہ ڈش ہے لیکن اگرکھانے کی سجی سجائی پلیٹ میں موجود مچھلی اچانک زندہ ہوجائے توکیا ہوگا۔
جاپانی ریسٹورنٹ میں مچھلی کے شوقین شخص کواس وقت زوردار جھٹکا لگا جب نوڈلز اورسلاد سے سجی سجائی پلیٹ میں موجود مچھلی کھاتے وقت اچانک زندہ ہوگئی۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوں ہی چوپ اسٹک مچھلی کے قریب پہنچی مچھلی نے خوفناک انداز میں منہ کھولا اورچوپ اسٹک کو دانتوں میں دبا کرمنہ بند کرلیا۔
یہ بات قابل ذکرہے کہ مچھلی کومکمل طورپر پکائے بغیر کھانے کے لئے پیش کیا گیا تھا۔
مچھلی کے زندہ ہونے کی ویڈیو کواب تک 7 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور17ہزارسے زائد لائیک کرچکے ہیں۔

عدم اعتماد: متحدہ اپوزیشن کا اجلاس اتوار کو صبح دس بجے طلب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس اتوار کو صبح دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا۔
اجلاس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کریں گے، اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرادری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی ف کے مولانا اسعد محمود شریک ہوں گے۔
اجلاس میں بی این پی مینگل کے سردار اختر مینگل، بی اے پی کے خالد مگسی، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے تمام پارلیمانی ممبران بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی، قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن کے اجلاس میں ممبران کی تعداد مکمل کی جائے گی، اجلاس میں ائندہ کی حکمت عملی نئے وزیراعظم کے انتخاب پر مشاورت ہو گی۔

وزیراعظم کا ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک عدم اعتماد پر پارلیمنٹ کے فیصلہ کن کارروائی کے دوران وزیراعظم عمران خان بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پہلے خبر تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے شیڈول قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے ارکان کو جانے سے منع کردیا تھا، تاہم اب حکومت نے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کر لی ہے۔
اب فیصلہ ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے ممبران کل قومی اسمبلی جائیں گے۔ ارکان قومی اسمبلی عدم اعتماد کے خلاف ووٹ دیں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان بھی کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مجھے پاگل کتے نے نہیں کاٹا میڈیا کو شادی کی تاریخ بتا دوں: رنبیر کپور

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ہیرو رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ سے شادی کی تاریخ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے عجیب جواب نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
رنبیر کپور آج کل اپنی آنیوالی نئی فلم ‘ شرما جی نمکین’ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ رنبیر کپور کی جانب سے گزشتہ روز بھارتی چینل کو ایک انٹرویو دیا گیا جس میں اْن کی عالیہ بھٹ سے شادی کی تاریخ سے متعلق سوال پوچھا گیا۔
رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ ‘مجھے پاگل کتے نے کاٹا ہے کہ میں میڈیا کو شادی کی تاریخ بتا دوں۔’رنبیر کپور نے کہا کہ کہ ‘ہاں مگر میں اور عالیہ جلد ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

لاہور، اسلام آباد، کراچی میں رمضان کا چاند نظر آ گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا
زونل رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق لاہور میں رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے، حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
چاند نظر آنے کا علان ہوتے ہوئی ملک بھر میں نماز تراویح کا آغاز ہوگیا جبکہ سحری کی تیاریاں بھی شروع کردی گئیں۔

آصف زرداری کیخلاف 25 سال پرانے کیسز، نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز کے سلسلے میں نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ پیر کے روز سماعت کرے گا۔
عدالت نے نیب کو مزید عدالتی وقت ضائع نہ کرنے اور کیس کی تیاری کی ہدایت دے رکھی ہے۔ نیب نے سات سال قبل آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ نیب نے آصف زرداری کی ارسسز ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں بریت کو چیلنج کیا۔ ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں بھی آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل زیر سماعت ہے۔

ترین گروپ نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) ترین گروپ نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ نعمان لنگڑیاں کا کہنا تھا کہ ہمارا فیصلہ ملک اور صوبے کی بہتری کیلئے ہے۔
نعمان لنگڑیاں نے حمزہ شہباز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری اپوزیشن ملک کی بہتری کی کوشش کر رہی ہے، جہانگیر ترین کے پی ٹی آئی پر بے شمار احسانات ہیں، گزشتہ رات ہم نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ وہ بنا جس نے کرپشن کو فروغ دیا، پارٹی کو نقصان پہنچایا، ہماری آواز پر انہیں استعفیٰ دینا پڑا، ترین گروپ حکومت میں رہ کر اپوزیشن کا کردار ادا کر رہا تھا، حمزہ شہباز صوبے کی خدمت کریں گے۔
قبل ازیں حمزہ شہباز نے ترین گروپ سے ملاقات کی، جس میں 16 ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔ ملاقات میں نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عبدلحئی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی، فیصل جبوانہ، سعید اکبر نوانی، طاہر رندھاوا، اسلم بھروانہ، غلام رسول، زوار وڑائچ، بلاول وڑائچ، قاسم لنگاہ، نذیر خان بلوچ، امین چوئدری، سلمان نعیم شامل تھے۔