شارجہ: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے ناک آؤٹ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دے دیا۔ شارجہ میں کھیلےجارہے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے ، محمد رضوان 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 9 رنز اور فخر زمان 53 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان اور ہانگ کانگ کو اپنے پہلے گروپ…
Author: Khabrain News
گجرات: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد دو تہائی اکثریت کے ساتھ عمران خان وزیراعظم بنیں گے تو اس وقت کالا باغ ڈیم بنے گا، یہ عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں بنا سکتا، اس سے بجلی بنے گی، پانی بھی محفوظ ہو گا، تمام ایکسپرٹ کو دوبارہ بٹھایا جا سکتا ہے، کام شروع کیا جا سکتا ہے۔ تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد ، ہمارے لیڈر عمران خان، نوجوان دوستو، ساتھیوں اور تمام خواتین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا…
گلگت : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا چاہے میری جان چلی جائے۔ سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ غذر میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں آپ سب سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، سیلابی ریلے نے غذر میں تباہی مچائی ہے جس کا پورے پاکستان کو افسوس ہے، سیلاب نے سندھ ،خیبر پختونخوا اور دیگر اضلاع میں بھی تباہی مچائی ہے، سیلابی ریلوں نے پور ے پاکستان میں جو تباہی پھیلائی اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 8 کے میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپرلیگ 8 کے میچز اگلے سال 9 فروری سے 19 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سپرلیگ کے میچز لاہور،کراچی،ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے۔
نواب شاہ: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ برسات و سیلاب متاثرین کی امداد کرنے آئے ہیں سیاست کرنے نہیں، متاثرین کو مشکلات سے نکالنا حکومت اور انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر فیصل سبزواری نے یہ بات پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وہ اپنے ہمراہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر نواب شاہ پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب و بارش کے لیے امریکہ، متحدہ عرب امارات، چین اور ترکی سمیت دیگر ممالک…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نادرا نے سیلاب متاثرین کی بڑی مشکل حل کر کے کٹھن حالات میں سہولت فراہم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نادرا نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کیلئے شناختی کارڈ ایکسپائری تاریخ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ مئی 2022ء اور نومبر میں زائد المعیاد شناختی کارڈ کی تاریخ تجدید دسمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ نادرا نے سیلاب سے متاثرہ بلوچستان، سکھر اور ڈی جی خان ریجن میں سہولت فراہم کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تینوں ریجن کے مکینوں کے زائد المعیاد شناختی کارڈ 31 دسمبر تک نئے بنوائے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں پاکستان میں سیلاب اور مون سون کی طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی کی شدت سے آگاہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے بھرپور یکجہتی اور مسلسل امداد کے لیے سعودی عرب کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر خارجہ نے لکھا کہ متحدہ عرب امارات کے ہم منصب عبدالله بن زايد سے رابطہ ہوا ہے، سیلاب، طوفانی بارشوں کے متاثرین کے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں مزید 1.31 فیصد اضافے کے بعد مجموعی شرح 45.50 فیصد ہوگئی۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں 31 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پیاز 51 روپے 52 پیسے، ٹماٹر 20 روپے 87 پیسے اور دال مونگ کی قیمت میں 17 روپے 21 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 118 روپے 63 پیسے، آلو 4 روپے 55 پیسے، انڈے فی درجن 8 روپے 39…
کراچی: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 1705 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3000 روپے اور 2572روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 144000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 123457 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 150 پوائنٹس کمی سے 42309 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 333 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 16 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 4 ارب 63 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 21 ارب روپے کم ہو کر7023 ارب روپے ہے۔