Author: Khabrain News

گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) ملک کے دیگر شہروں کی طرح گوجرانوالہ میں بھی سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے جس نے مہنگائی سے پہلے ہی پریشان شہریوں کو مزید مالی مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔ مارکیٹ میں اس وقت ہری مرچ 400 روپے فی کلو، لیموں 400 روپے فی کلو، ادرک 450 روپے فی کلو اور لہسن 400 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ مارکیٹ سروے کے مطابق شملہ مرچ 500 روپے فی کلو، مٹر 400 روپے فی کلو، پھلیاں 500 روپے فی کلو، کھیرا 200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ گوجرانوالہ…

مزید پڑھیں

شارجہ: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ ٹی20 کے آخری گروپ میچ میں ہانگ کانگ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ شارجہ میں کھیلےجارہے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ اس میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، بھارت…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان کیخلاف نیب انکوائری بند کر دی گئی ہے۔ قومی احتساب بیورو نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کو خط لکھا ہے، جس میں منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بند کرنے کا کہا گیا ہے۔ نیب منظور وسان کے خلاف 2005ء سے 2019ء تک بنائے گئے اثاثوں کی انکوائری کر رہا تھا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق منظور وسان کے خلاف نیب انکوائری فائنل رپورٹ اور ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری پر بند کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) جوتے پالش کرکے سیلاب متاثرین کیلئے اپنی جمع پونجی جمع کرانے والے بچے کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے جذباتی پیغام جاری کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک بچے کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ سیلاب متاثرین کے لئے لگائے گئے کیمپ میں پڑے باکس میں پیسے ڈال رہا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے لکھا گیا کہ جوتے پالش کرنے والا یہ ننھا سا بچہ مسلسل پانچ روز سے الخدمت فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب زدگان کے لیے پیسے جمع…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) نیشنل ٹی 20 کپ میں سندھ کے سرفراز احمد پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ضابطہ اخلاق لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ سرفراز احمد کو میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ کیا گیا، پنڈی سٹیڈیم میں بلوچستان کے خلاف میچ میں جرمانہ ہوا، میچ میں سرفراز احمد نے آؤٹ ہونے کے بعد نامناسب رویہ اپنایا۔

مزید پڑھیں

کینبرا: (ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ اور دورہ بھارت کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، پیٹ کمنز، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مچل مارش اور گلین میکسویل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر، سٹیو سمتھ، کین رچرڈسن، میتھیو ویڈ، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ پی ایس ایل سے شہرت پانے والے ٹم ڈیوڈ کو بھی آسٹریلوی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کی وجہ سے بھارت…

مزید پڑھیں

دبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔ رویندرا جڈیجا دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں، رویندرا جڈیجا کی جگہ اکسر پٹیل کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) کا کہنا ہے کہ اکسر پٹیل اسٹینڈ بائی کھلاڑی تھے جلد دبئی میں اسکواڈ جوائن کر لیں گے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 5 لاکھ ڈالرز امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ گوگل جنوبی ایشیا کی نائب صدر اسٹیفنی ڈیوس کے مطابق پاکستان کے سیلاب متاثرین کو 5 لاکھ ڈالرز کے عطیات دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ ہر فرد سے گہری ہمدردی ہے، پاکستان میں سب کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھتے دیکھا۔ اسٹیفنی ڈیوس کا کہنا تھاکہ ہم پاکستانیوں کے جذبے سے متاثر ہوئے ہیں اور ہم بھی مدد کرنا چاہتے ہیں، گوگل کمپنی دیگر وسائل سےبھی پاکستانی سیلاب متاثرین…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کے صارفین سے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی وصولی پر حکم امتناع جاری کردیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں شہری کی شاہد قیوم خٹک ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ شہری نے موقف اختیار کیا کہ خیبر پختون خوا میں ساری بجلی پانی سے بنتی ہے جبکہ سرپلس بجلی وفاقی حکومت کو دی جاتی ہے۔ شہری کے مطابق نیشنل گریڈ میں جانے کے بعد خیبر پختون خوا کے صارفین سے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی وصولی بلوں میں جاری ہے جو کہ غیر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں بینچ 5 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کیا، اسلام آبادہائیکورٹ نے رانا شمیم کو دوبارہ بیان حلفی پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

مزید پڑھیں