Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
    • ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
    • 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
    • یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
    • کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
    • ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
    • سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
    • جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
    • 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
    • ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
    • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
    • راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
    • وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
    • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
    • حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان کے دوبارہ منتخب ہونے پر کالا باغ ڈیم بنے گا: پرویز الٰہی

    By Khabrain Newsستمبر 2, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    گجرات: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد دو تہائی اکثریت کے ساتھ عمران خان وزیراعظم بنیں گے تو اس وقت کالا باغ ڈیم بنے گا، یہ عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں بنا سکتا، اس سے بجلی بنے گی، پانی بھی محفوظ ہو گا، تمام ایکسپرٹ کو دوبارہ بٹھایا جا سکتا ہے، کام شروع کیا جا سکتا ہے۔
    تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد ، ہمارے لیڈر عمران خان، نوجوان دوستو، ساتھیوں اور تمام خواتین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عمران خان کو یقین دلاتا ہوں گجرات کی سر زمین وفا کی زمین ہے، یہاں پر سب سے زیادہ نشان حیدر ہیں، ملک کی کوئی ایسی جنگ نہیں جس میں گجرات کے سپوتوں نے جام شہادت اور نشان حیدر نہ لیا ہو۔ گجرات کا ماحول تعلیم سے بدلا ہے، 10 لڑکیوں سمیت 17 ہزار طلبہ پڑھتے ہیں، یہاں پر دشمنیاں بہت ہوتی تھیں، قتل و غارت ہوتی تھیں، اب ہم نے بہت کچھ بدل دی ہے، حمزہ ککڑی نے یہاں لیپ ٹاپ تقسیم کیے تو کہا لڑکیوں کو کہا آئندہ الیکشن میں ہمیں یاد رکھنا، تو بچیوں نے کہا جنہوں نے یونیورسٹی بنائی انہیں یاد رکھیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ گجرات میں ایک اور بہت بڑی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، تعلیم ہی ایک راستہ ہے جو صحیح ہے جس سے ملک میں تبدیلی آ سکتی ہے، بیروزگاری کو ختم کرنے کا ایک اور راستہ ہے ، گجرات میں انڈسٹریاں بنتی جا رہی ہیں، جس کے باعث بیرزگاری کا خاتمہ ہو رہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کا گڑھ ضلع گجرات ہے۔
    پرویز الٰہی نے کہا کہ مونس الٰہی نے دعوت دی اب میں بھی دعوت دیتے ہیں، عمران خان الیکشن لڑیں، میانوالی سے زیادہ ووٹ ملیں گے، وزیرآباد کارڈیالوجی کو شہباز شریف کو بند کر دیا تھا، میں نے شہباز شریف کو کہا تھا کہ میرے ساتھ دشمنی کر لو، لیکن مریضوں کے ساتھ لڑائی نہ ہو، میں اب اس کارڈیالوجی کو 500 بیڈز پر لے جا رہا ہوں، یہاں پر جدید مشینوں کے ذریعے علاج ہوںگے۔ بچوں کے دلوں کا آپریشن اب گجرات میں ہو گا، بھارت اور یورپ میں جانے کی ضروت نہیں رہے گی۔
    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں بھی سیلاب زدہ علاقوں میں گیا تھا، عمرا ن خان بھی گئے تھے، اب ہم تمام ریلیف سامان عمران خان کو دے رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کو بہت زیادہ پیسے دیئے، شہباز شریف، کابینہ ، پی ڈی ایم والے ٹیلی تھون کریں اور اکٹھے کریں پیسے، لوگوں نے وہاں سے ان کو چھتر بھیجنے ہیں، سیلاب میں ریسکیو کی ٹیموں نے بہت کام کیا ہے، میں چاہتا ہوں عمران خان ان کی حوصلہ افزائی کریں، ہم بھی ان کی حوصلہ افزائی کریں گے، یہ تمام تحصیلوں اور دیہاتوں میں بھی ریسکیو ٹیمیں کام کرتی نظر آئیں گی۔
    انہوں نے کہا کہ سارا پانی سمندر میں جا رہا ہے، کسی کو کوئی فائدہ نہیں ، پی ڈی ایم کے لوگ پانی پر سیاست کرتے ہیں، الیکشن کے بعد دو تہائی اکثریت کے ساتھ وزیراعظم بنیں گے تو اس وقت کالا باغ ڈیم بنے گا، یہ عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں بنا سکتا، اس سے بجلی بنے گی، پانی بھی محفوظ ہو گا، کالا باغ ڈیم بننے سے لوگوں کو بہت فائدہ ہو گا، تمام ایکسپرٹ کو دوبارہ بٹھایا جا سکتا ہے، کام شروع کیا جا سکتا ہے، تمام صنعتکاروں اور تاجروں سے اپیل کرتا ہوں تمام لوگ سیلاب زدگان کے لیے امداد دیں۔ ترقی یافتہ ملک صرف عمران خان ہی بنا سکتا ہے، ہم ان کی عمر درازی کے لیے دعا کر رہے ہیں، ایک دن میں وہ دس جلسے کرتے ہیں۔ ان کی ہمت کی داد دیتا ہوں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.