کراچی(این این آئی) وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا، جس کے ذریعے 1937ء سے اب تک سندھ کے قوانین اور سرکاری گزٹ کی اشاعتیں آن لائن دستیاب ہوں گی۔افتتاحی تقریب سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سعید شیخ نے بتایا کہنیا ویب پورٹل محکمہ قانون نے اپنے وسائل سے تیار کیا ہے، جس میں جدید سرچ، مصنوعی ذہانت پر مبنی قانونی معاونت اور کیو آر کوڈ کے ذریعے دستاویزات کی تصدیق کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
