Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیرپور کمپریہنسو ہائیر سیکنڈری اسکول کا تاریخی اسپورٹس گراؤنڈ ویران
    • 9نومبربروزپیر کو یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
    • رواں سال روالپنڈی پولیس نے1804 منشیات سپلائرز کو گرفتار کیا
    • ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عارف قریشی میونسپل ہال میں منعقدہ ڈینگی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
    • تھانہ روات راولپنڈی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون
    • مرکزی و صوبائی قائدین کے عہدیداران کی بانی ایپکا سے ملاقاتفتح جنگ
    • اسرائیل نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آنے والے 14 غیر ملکی کارکن ملک بدر کردیے
    • علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا: صفدر علی عباسی
    • واسا کا مری ہال روڈ پر ہوٹل کے دو مبینہ غیر قانونی واٹر کنکشنز پر کارروائی کا فیصلہ
    • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا
    • راولپنڈی ،شہریوں میں صفائی شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم جاری
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 1786 مقدمات میں 1804 منشیات سپلائرز گرفتارکروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
    • شیخ عمیر چیئرمین و کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب پر فائز
    • مری مال روڈ ہل سائیڈ اراضی کے متاثرین تاحال معاوضے سے محروم
    • راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
    • چکوال کے سرکاری سکولوں میں چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ
    • فتح جنگ:ایس پی انوسٹی گیشن اٹک میدم زینب ایوب تھانہ نیو ایئرپورٹ میں کرائم میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں ۔
    • جندول، تجاوزات کیخلاف کارروائی کے بعد بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے
    • علامہ اقبال کی تعلیمات ہماری قومی ترقی کی بنیاد ہیں،عبدالعلیم خان
    • گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تحصیل جنڈ کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی

    By Khabrain Newsاکتوبر 10, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مظفرآباد(وقائع نگار)وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کریگی، اس سلسلہ میں رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت شروع کرینگے۔ صنعتی شعبے کی ترقی سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صنعت و معدنی وسائل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیر اعظم کو محکمہ صنعت و تجارت و معدنی وسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیر صنعت و تجارت، معدنی وسائل و سیاحت چوہدری عبدالرحمان، پرنسپل سیکرٹری و سیکرٹری انڈسٹریز سردار عدنان خورشید، ڈپٹی سیکرٹری راجہ ظہیر مختار سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ حکومت صنعتی شعبے کے فروغ اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے محکمہ معدنی وسائل کو ہدایت کی کہ بڑی اور چھوٹی لیزز کے پراسس کو آسان بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے پلاٹس کی رجسٹریشن اور دیگر ضروری لوازمات کے عمل کو آسان بنایا جائے گا اور ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ایک ہی جگہ پر ضروری سہولیات فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی پلاٹس کی رجسٹریشن سمیت سرمایہ کاروں کو درپیش دیگر مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں صنعتوں کا فروغ معاشی ترقی، کاروباری سرگرمیوں میں اضافے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے انتہائی اہم ہے۔ حکومت سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کے ذریعے صنعتی شعبے کو وسعت دینے اور مقامی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے محکمہ صنعت و معدنی وسائل کو ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں موجود معدنی وسائل کے پوٹینشل سے استفادہ کرنے پر توجہ دی جائے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

      گوجرانوالہ پولیس مقابلے حقیقی بیٹی کے کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزم سمیت 2 ہلاک

      مولانا فضل الرحمان کوحکومت میں حصہ نہیں ملا اس لئے وہ ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.