راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک
انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے خلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا ہے مقدمے کا فیصلہ جج کی رخصت کے باعث 16 اکتوبر تک ملتوی کیا گیا گزشتہ روز علیمہ خانم کے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے تاہم انہیں بتایا گیا کہ عدالت کے جج خصوصی کورس کے لئے رخصت پر ہیں جس کی وجہ سے فیصلے کی کاروائی 16 اکتوبر تک موخر کر دی گئی ہے یاد رہے کہ 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا جس میں علیمہ خانم سمیت 11 ملزمان کے خلاف ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔
