چکوال(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کی زیرِ صدارت ضلع چکوال میں واشنگ سینڈ پلانٹس کے خلاف جاری کارروائی، سیل کیے گئے پلانٹس اور ان کے ذمہ واجب الادا پانی کے بلوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ افسران نے ضلع میں سیل کیے گئے واشنگ سینڈ پلانٹس، درج مقدمات، واٹر میٹرز کی تنصیب اور 6بلوں کے اجراء کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں واشنگ سینڈ پلانٹس کے خلاف کارروائی کے دوران 11 پلانٹس کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں، جبکہ 8 پلانٹس پر واٹر میٹرز نصب کیے گئے ہیں۔ 40 پلانٹس پر واٹر میٹرز تاحال نصب نہیں کیے گئے، جبکہ 50 واشنگ سینڈ پلانٹس کے تخمینی بل جاری کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں بلوں کی ادائیگی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے ہدایت کی کہ واشنگ سینڈ پلانٹس کے حوالے سے حکومتی احکامات اور ماحولیاتی و آبی تحفظ کے ضوابط پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیل کیے گئے پلانٹس کی مسلسل نگرانی کی جائے اور کسی بھی پلانٹ کے دوبارہ آپریشن کی صورت میں قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واٹر میٹرز کی تنصیب، واجب الادا بلوں کی وصولی اور غیر قانونی طور پر پانی کے استعمال کی روک تھام کے عمل کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے واشنگ سینڈ پلانٹس کے خلاف کارروائی میں کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ کارروائی اور نگرانی کا سلسلہ مزید مؤثر بنائیں
بریکنگ نیوز
- خیرپور کمپریہنسو ہائیر سیکنڈری اسکول کا تاریخی اسپورٹس گراؤنڈ ویران
- 9نومبربروزپیر کو یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
- رواں سال روالپنڈی پولیس نے1804 منشیات سپلائرز کو گرفتار کیا
- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عارف قریشی میونسپل ہال میں منعقدہ ڈینگی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
- تھانہ روات راولپنڈی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون
- مرکزی و صوبائی قائدین کے عہدیداران کی بانی ایپکا سے ملاقاتفتح جنگ
- اسرائیل نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آنے والے 14 غیر ملکی کارکن ملک بدر کردیے
- علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا: صفدر علی عباسی
- واسا کا مری ہال روڈ پر ہوٹل کے دو مبینہ غیر قانونی واٹر کنکشنز پر کارروائی کا فیصلہ
- پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا
- راولپنڈی ،شہریوں میں صفائی شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم جاری
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 1786 مقدمات میں 1804 منشیات سپلائرز گرفتارکروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شیخ عمیر چیئرمین و کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب پر فائز
- مری مال روڈ ہل سائیڈ اراضی کے متاثرین تاحال معاوضے سے محروم
- راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
- چکوال کے سرکاری سکولوں میں چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ
- فتح جنگ:ایس پی انوسٹی گیشن اٹک میدم زینب ایوب تھانہ نیو ایئرپورٹ میں کرائم میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں ۔
- جندول، تجاوزات کیخلاف کارروائی کے بعد بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے
- علامہ اقبال کی تعلیمات ہماری قومی ترقی کی بنیاد ہیں،عبدالعلیم خان
- گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تحصیل جنڈ کا دورہ
