اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی) پاکستان کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، ریکٹرز اور اعلی تعلیمی اداروں کے سربراہان نے نوجوان نسل کو تمباکو اور نکوٹین کی لت سے محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ اقدامات کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے **تمباکو اور نکوٹین سے پاک یونیورسٹی کیمپسز کے تاریخی چارٹر** پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ چارٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی میزبانی میں منعقدہ وائس چانسلرز اور ریکٹرز فورم کے پانچویں ماہانہ اجلاس میں منظور کیا گیا۔کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی مرکزی لائبریری میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی جامعات کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کے اعلی تعلیمی شعبے کو درپیش اہم چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔منظور شدہ چارٹر کے تحت جامعات کو **سو فیصد تمباکو، تمباکو نوشی، ویپنگ اور تفریحی مقاصد کے لیے نکوٹین کے استعمال سے پاک بنانے** کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل وضع کیا گیا ہے۔ اس چارٹر کے دائرہ کار میں روایتی تمباکو مصنوعات کے علاوہ الیکٹرانک سگریٹس، ویپنگ ڈیوائسز، گرم کیے جانے والے تمباکو کی مصنوعات اور نکوٹین پاچز سمیت نئی اور ابھرتی ہوئی نکوٹین مصنوعات بھی شامل ہیں۔چارٹر کے تحت شریک جامعات نے اپنے کیمپسز میں تمباکو اور تفریحی مقاصد کے لیے نکوٹین کے استعمال کو بتدریج ختم کرنے کا عزم کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے طلبہ کی قیادت میں آگاہی مہمات، تحقیق، ادارہ جاتی نگرانی اور پیش رفت کے سالانہ جائزوں کو فروغ دیا جائے گا تاکہ تعلیمی اداروں میں صحت مند اور محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔فورم نے یہ بھی اتفاق کیا کہ **مشترکہ خط کے ہمراہ دستخط شدہ چارٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین کے توسط سے وزیراعظم پاکستان کو ارسال کیا جائے گا** تاکہ اس اہم عوامی صحت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر مثر پالیسی اقدامات کی راہ ہموار ہو سکے۔اجلاس کے شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر **پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر، تمغہ امتیاز** نے تیزی سے بدلتے ہوئے سماجی اور تکنیکی حالات کے تناظر میں جامعات کی قیادت کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بالخصوص مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ سمیت دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے باہمی امتزاج سے پیدا ہونے والی انقلابی تبدیلیوں کی نشاندہی کی اور سائنسی دریافتوں، تخلیقِ علم اور اعلی تعلیم کے مستقبل پر ان کے دور رس اثرات کو اجاگر کیا۔عوامی صحت سے متعلق اس اہم اقدام کے علاوہ فورم میں جامعات کو درپیش تعلیمی، ضابطہ جاتی اور مالی مسائل پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں شرکت کرنے والے نمایاں سربراہان اور نمائندوں میں ایئر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایئر مارشل (ر) عبدالمعید خان، الحمد اسلامک یونیورسٹی کے ڈائریکٹر عقیل احمد، بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل (ر) عابد حمید، ناردرن یونیورسٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طہ سرور، سٹی یونیورسٹی اسلام آباد/اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر، فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر آفتاب احمد معروف، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا، وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضبطہ خان شنواری اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان شامل تھے۔دیگر شرکا میں ہائی ٹیک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سہیل اصغر، اقرا یونیورسٹی چک شہزاد کیمپس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وحید احمد، نیشنل اسکلز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعود الطاف، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیو ٹیک) کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز، پی اے ایف-آئی اے ایس ٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد مجاہد، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پی آئی ای اے ایس) کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلہ عثمان، پریسٹن یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عبدالباسط، شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زیبسٹ) کے ڈائریکٹر پرویز خان، ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی، ویمن یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال اور آئی یو سی پی ایس ایس پاکستان کے نیشنل کوآرڈینیٹر مرتضی نور بھی شامل تھے۔اجلاس کے اختتام پر شرکا نے جامعات کے مابین ادارہ جاتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے، تحقیق اور شواہد کی بنیاد پر پالیسی سازی کو فروغ دینے اور پاکستان میں اعلی تعلیم کے شعبے میں مثر اصلاحات کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بریکنگ نیوز
- صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
- ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
- سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
- 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
- یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
- کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
- ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
- سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
- بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
- ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
- جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
- 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
- ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
- ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
- سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
- راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
- وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
- آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
- حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
