کراچی(این این آئی) فیڈرل بی ایریا کے علاقے یاسین آباد میں شیل پٹرول پمپ کے قریب ایک شخص نے مبینہ طور پر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی، جس کے نتیجے میں وہ شدید جھلس کر زخمی
ہوگیا۔چھیپا حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت عظیم کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
