All posts by Khabrain News

چھینہ گروپ نے وزیراعلیٰ کیلئے چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک) چھینہ گروپ نے چودھری پرویز الٰہی کی وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے حمایت کر دی ہے۔
پنجاب میں حکومت سازی میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، حکومتی اتحاد کا بڑا بریک تھرو، وزیر اعلیٰ کے امیدوار چودھری پرویزالٰہی سے چھینہ گروپ نے ملاقات کی، ملاقات میں چھینہ گروپ کے 14ارکان پنجاب اسمبلی شریک ہوئے اور پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کیا۔
ملاقات میں چھینہ گروپ کے ارکان پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھنیہ، عامر عنایت شاہانی، علی رضا خان خاکوانی، اعجاز سلطان بندیشہ ،محمد احسن جہانگیر، گلریز افضل گوندل، خواجہ داؤد سلیمانی، سردار محی الدین کھوسہ، کرنل غضنفر عباس شاہ، تیمور علی لالی، سردار شہاب الدین سیہڑ، فیصل فاروق چیمہ، اعجاز خان، غلام علی، اصغر خان لہری شریک تھے۔
خیال رہے کہ چودھری پرویزالٰہی نے گزشتہ روز بھی چھینہ گروپ سے حمایت کیلئے ملاقات کی، چھینہ گروپ نے حتمی فیصلے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت مانگا تھا اور آج گروپ نے ملاقات میں چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

فواد چودھری کل وزارت قانون کا قلمدان سنبھالیں گے، وفاقی وزیر کی تصدیق

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فروغ نسیم کے استعفیٰ دینے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کو وزارت قانون کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے تعلق رکھنے والے فروغ نسیم نے وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
فروغ نسیم کے استعفیٰ کے بعد وزارت قانون کی نشست خالی ہے اور اب یہ عہدہ وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری کو دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھی کی ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد میں 48 گھنٹے ہیں، ہر ایک منٹ اہم ہے، شہبازشریف کے خواب کرچی، کرچی ہونے جا رہے ہیں، باپ، بیٹے کی ضمانت کی منسوخی کے لیے کل عدالت جائیں گے، کل سے مجھے وزارت قانون کا چارج مل رہا ہے۔

3 سال میں 55 لاکھ 50 ہزار روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے، اسد عمر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ لیبر فورس سروے میں ملک میں روزگار کے مواقع کا جائزہ لیا جاتا ہے، 3 سال میں 55 لاکھ 50 ہزار کے قریب روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ن لیگ کی حکومت میں اتنا اضافہ 5 سال میں ہوا تھا۔
لیبر فورس سروے کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ روزگار زراعت میں ہوتا ہے، ن لیگ کے دور میں 7 لاکھ 20 ہزار کی زراعت کے روزگار میں کمی ہوئی اور ہمارے دور میں زراعت میں 20 لاکھ روزگار کا اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے روزگار میں صنعت میں 24 لاکھ کا اضافہ ہوا، 11 لاکھ لوگوں کو بیرون ملک ملازمت ملی جبکہ ہمارے منشور میں دو بنیادی اصول لکھے گئے، ہماری اولین ترجیح نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا تھا، روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر ہمارا مذاق اڑایا گیا۔
اسد عمر نے کہا کہ ہم نے پیداواری شعبوں پر توجہ مرکوز کی، گزشتہ 3 سال سے زراعت میں جو ترقی ہوئی وہ دہائیوں میں نہیں ہوئی، فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا اور کاشتکاروں کو رقم مل رہی ہے، گندم کی قیمت میں 900 روپے سے زیادہ کا اضافہ کیا، فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں اضافہ ہوا مزدور ملنا بند ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومت میں ایکسپورٹس میں اضافہ نہیں ہوا جتنا ہمارے ایک سال میں ہوا، ایک کروڑ نوکریوں پر افلاطون اور بڑے اینکرز نے ہمارا بڑا مذاق اڑایا، معیشت کی ترقی کی رفتار جب تک تیز نہیں ہوگی روزگار کے مواقع پیدا نہیں ہوسکتے، برسر روزگار افراد کی تعداد کی تعداد بڑھ کر 6 کروڑ 73 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

پریانکا چوپڑا نے اب تک اپنی بیٹی کا نام کیوں نہیں رکھا؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی و ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس کی جانب سے اپنی بیٹی کا نام تاحال نہ رکھنے کی وجہ سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال جنوری میں پریانکا اور نک جونس کے ہاں مصنوعی حمل کاری(سروگیسی) کے ذریعے بیٹی کی پیدائی ہوئی اور جنس کی تصدیق اداکارہ کی کزن میرا چوپڑا نے کی کیوں کہ جوڑی کی جانب سے اب تک وضاحت پیش نہیں کی گئی کہ آیا ان کے ہاں بیٹا ہوا یا بیٹی، علاوہ ازیں جوڑی نے بچی کا تاحال نام بھی نہیں رکھا ہے۔
فلموں اور اسٹارز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے بیٹی کا نام اب تک نہ رکھنے کی وجہ بتائی ہے کہ پریانکا کو ان کے خاندان اور دوستوں نے بہت سے نام مشورے کو طور پر پیش کیے لیکن اداکارہ کو کوئی نام پسند نہیں آیا، وہ اپنی بچی کا نام ایسا رکھنا چاہتی ہیں جو ان کے دل کو متاثر کرے اور سب سے منفرد ہو۔
پریانکا چوپڑا کے دل کو اب تک کوئی نام نہیں بھایا اسی سبب بیٹی کا نام رکھنے میں تاخیر ہورہی ہے۔ ویب سائٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اداکارہ کے شوہر امریکی ہیں تو بیٹی، میاں بیوی دونوں کی روایات اور ثقافت میں تربیت حاصل کریں گی۔

کل پرویزالٰہی وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے: فواد چودھری کا دعویٰ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ لیگی صدر شہباز شریف گھر بیٹھے ہی وزیراعظم بن گئے، باپ بیٹے کی ضمانتیں منسوخ کرائیں گے، اتوار کو بہت سار ےلوگوں کے خواب چکنا چور ہونگے۔ کل انشااللہ پرویزالہی چیف منسٹرہوں گے۔
وفاقی وزیر حماد اظہر، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا خط دکھایا جائے تو ساتھ دوں گا، شہبازشریف کو بلایا گیا اور وہ نہیں آئے، یہ اس لیے نہیں آئے ان کو تو اس سازش کا پتا ہے، رات کو تین غلام خواجہ آصف، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی پریس کانفرنس کررہے تھے، خواجہ آصف کہتے ہیں امریکا نے تو ڈرپ لگائی ،امریکا نے ڈرپ نکال لی توکیا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ والد وزیراعظم، بیٹا چیف منسٹر کا امیدوار بن گیا، کوئی شرم کوئی حیا ہوتی ہے، صبح عدالت سے کہیں گے ان کیخلاف عدالتی کارروائی کو شروع کریں، باپ، بیٹا دونوں پر ہی کیسز ہیں، ان کی جو شیروانیاں سلوائی رہ جائیں گی، پاجامے نہیں ملیں گے، منحرف اراکین کے خلاف کارروائی آگے بڑھے گی، قانونی ٹیم نے اپنی حکمت عملی طے کرلی۔ وفاقی ایجنسی کی رپورٹ کے بعد وزیراعظم کی سیکیورٹی کو بڑھادیا گیا ہے، سیکیورٹی کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں، بہت سارے لوگوں کے خواب چکنا چورہوں گے، شہبازشریف گھربیٹھے ہی وزیراعظم بن گئے ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حنا ربانی کھر بھی رات کو بڑی باتیں کررہی تھیں، یہ سارے بے شرم لوگوں کا ٹولہ ہے، پاکستان کے لوگ اس سازش کو پہچان گئے ہیں، آج ملک میں مظاہروں میں شرکت کرنے والے ہمارے ہیروہیں، پاکستان کی قیادت غیرت مند لیڈرکے پاس رہے گی، یہ ملک ڈرپ کے سہارے نہیں چل سکتا۔ ہماری پارٹی جمہوری پارٹی ہے، آئین سے باہر کوئی کام نہیں کرینگے، کل انشااللہ پرویزالہی چیف منسٹرہوں گے، چوروں کے گروپ کی سوچ ہی ٹرانسفر، پوسٹنگ جتنی ہے پتا نہیں کب بڑے ہوں گے، یہ اسی لیے ٹرانسفر، پوسٹنگ کے لیے آنا چاہتے ہیں۔کل سے مجھے وزارت قانون کا چارج مل رہا ہے۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ آج شہبازشریف اپنی حکومت کے بڑے فضائل بیان کر رہے تھے، مسلم لیگ سے ہمیں بینک کرپٹ حکومت ملی تھی، آج زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر ہے، مسلم لیگ (ن) نے فیٹیف کی تلوار لٹکائی تھی، جون میں ہم گرے لسٹ سے نکلنے کا پورا یقین ہے، ہماری حکومت نے قطر کے ساتھ سستا ایل این جی کا سودا کیا، مسلم لیگ کی حکومت نے مہنگے معاہدے کیے تھے۔ اقامے رکھنے والے پاکستان پرمسلط رہے، بین الاقوامی سازش کے تحت فارن پپٹس کی حکومت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم فارن پپٹس کویہاں حکومت قائم نہیں کرنے دیں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آج بچوں کا وزیراعظم پریس کانفرنس کر رہا تھا، اتوار والے دن شہبازشریف کا خواب کرچیاں، کرچیاں ہوتے نظرآئے گا، اگرانہوں نے کامیاب ہونے کی کوشش کی تو ایک، ایک پاکستانی ان غداروں سے بدلہ لے گا، اگر شہبازشریف نے وزیراعظم بننا ہے تو نائب وزیراعظم مقصود چپڑاسی کو بنانا چاہیے، پاکستان کے دن اتنے برے نہیں شہبازشریف جیسا شخص وزیراعظم بنے۔

LEVI’S® CELEBRATES THAT ‘YOU ARE WONDERFULLY MADE’ THIS RAMADAN

This year’s Ramadan greeting from Levi’s® is clear and simple – “You are Wonderfully Made”. At the campaign’s core is optimism, hope and knowing that we can all make the world a better place. A celebration of togetherness and the joy that is at the heart of these moments.

 

Emerging from a global pandemic, the ‘new normal’ is here to stay. With more news comes more noise, and every new situation can impact wellbeing and passion for life. Around the world, when times are tough, collective humanity has remained a beacon of hope as consumers look to see the world for everything it can be.

 

The campaign celebrates everyone’s individual spark. To do good, bring change and uplift one another as a community. Designed for purpose and made to last, Levi’s® reflects each wearer. One choice at a time, change can be made, especially when standing together because while great as individuals, as a community and collective, we are better together.

 

“People are seeking out good news now more than ever. Through this campaign we want to make a concerted effort to seek out positivity, fueling a collective momentum to work towards a future built on optimism-and to amplify positive and hopeful stories. We seek to inspire our fans to affirm and celebrate the values that make each of us unique, because YOU ARE WONDERFULLY MADE” explained Mir Zia Mahmood, General Manager – Pakistan and Non-EU Countries.

 

As consumers come together as families, friends and communities, after years apart, Levi’s® celebrates these moments with timeless, iconic products that are truly unique to each individual. So, whether shopping for yourself or buying for a loved one, each individual can be assured to find the perfect, long-lasting gift with Levi’s®.

 

 

Please click HERE to download the EN & AR campaign video

 

 

Want more info? Drop us a line at:
StickyGinger I Mariah Rosslee I mrosslee@stickygingerpr.com

 

 

About the Levi’s® brand

The Levi’s® brand epitomizes classic American style and effortless cool. Since their invention by Levi Strauss & Co. in 1873, Levi’s jeans have become one of the most recognizable garments of clothing in the world—capturing the imagination and loyalty of people for generations. Today, the Levi’s brand portfolio continues to evolve through a relentless pioneering and innovative spirit that is unparalleled in the apparel industry. Our range of leading jeanswear and accessories are available in more than 110 countries, allowing individuals around the world to express their personal style. For more information about the Levi’s® brand, its products and stores, please visit levi.com.

 

About Levi Strauss & Co.:

Levi Strauss & Co. (LS&Co.) is one of the world’s largest brand-name apparel companies and a global leader in jeanswear. The company designs and markets jeans, casual wear and related accessories for men, women and children under the Levi’s®, Signature by Levi Strauss & Co.™, Denizen®, Dockers® and Beyond Yoga® brands. Its products are sold in more than 110 countries worldwide through a combination of chain retailers, department stores, online sites, and a global footprint of approximately 3,100 retail stores and shop-in-shops. Levi Strauss & Co.’s reported 2021 net revenues were $5.8 billion For more information, go to http://levistrauss.com, and for financial news and announcements go to http://investors.levistrauss.com

آرمی چیف سے امریکا کے سابق مندوب زلمے خلیل زاد کی ملاقات

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان سے متعلق امریکا کے سابق مندوب زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں افغانستان اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت پر زلمے خلیل زاد کا شکریہ اداکیا۔ زلمے خلیل زاد نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
بیان کے مطابق زلمے خلیل زاد نے پاکستان کے ساتھ ہرسطح پر سفارتی تعاون کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

اسٹیبلشمنٹ نے مجھے تین آفرز دی تھیں عدم اعتماد، استعفیٰ یا نئے انتخابات، وزیراعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اتوار کو بڑا سرپرائز دینگے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لیگل پراسس کو استعمال کیا جا رہا ہے، ہر گیند تک لڑوں گا، اتوار کو بہت انجوائے کریں گے، تحریک عدم اعتماد ایک بہت بڑی بین الاقوامی سازش ہے، میری زندگی کو بالکل خطرہ ہے، اپوزیشن کی جانب سے کردار کشی کے حوالے سے کوئی آڈیو ٹیپ نکالی جاسکتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے میری کردار کشی بھی کی جا سکتی ہے، اپوزیشن کا ایک ماضی ہے ججز کی بھی مختلف ٹیپ نکالتے رہتے ہیں، نیب ایک آزاد ادارہ ہے، عدالتیں آزاد ہیں، خیبرپختونخوا کی عوام نے تحریک انصاف پراعتماد کیا۔ اوآئی سی کانفرنس کی وجہ سے لیٹر کو ہولڈ رکھا۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایک بڑا طاقتور ملک دورہ روس پر غصہ ہوگیا، کیا حکومت کو ہٹانے کیلئے کوئی ملک اس طرح دھمکی دے سکتا ہے، اچکنیں سلوانے والے کہتے ہیں امریکا کو ناراض نہیں کرنا چاہیے، ان لوگوں کی وجہ سے ملک اس حال کو پہنچا۔
وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں شاید ووٹ کیلئے ریاست مدینہ کی بات کرتا ہوں، ریاست مدینہ کی کامیابی تاریخ کا حصہ ہے، لوگوں کو ریاست مدینہ کا ماڈل ہی سمجھ نہیں آیا، ہم نے سکیورٹی سے متعلق کبھی بات نہیں کی، ہمارے دماغ میں ہمیشہ سکیورٹی کا مطلب فوج تھا، امیر اور غریب میں فرق سے لوگوں میں بے چینی پیدا ہوتی ہے، سکیورٹی ڈائیلاگ ملک کیلئے بہت اہم ہیں، تعلیم اور صحت کے نظام میں فرق پیدا کر دیا گیا، کوئی بھی معاشرہ قانون کی حکمرانی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، ملک پر اشرافیہ نے قبضہ کیا ہوا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کی بڑی وجہ مجرموں کو سزائیں نہ ملنا ہے، کرپٹ لوگ غریب ملکوں کا پیسہ باہر لے جاتے ہیں، مخصوص طبقہ غریب عوام کو آگے نہیں بڑھنے دیتا، کوئی بھی معاشرہ قانون کی حکمرانی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کیوبا نے پابندیوں کے باوجود ترقی کی، کرپٹ لوگ پیسہ چوری کر کے امیر ممالک میں رکھتے ہیں، خود مختار خارجہ پالیسی ملک کیلئے ضروری ہے، بہترین خارجہ پالیسی ملکی مفادات کو ترجیح دیتی ہے، ماضی میں افغان جنگ میں شراکت دار رہے، افغان جنگ میں شراکت داری مالی امداد کیلئے تھی یا افغانوں کی مدد کیلئے ؟ روس جانے پر نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، کیا کسی خود مختار آزاد ملک کو ایسی دھمکیاں دی جاسکتی ہیں؟۔

ون ڈے سیریز: پاکستان اور آسٹریلیا کا فیصلہ کن معرکہ کل

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن معرکہ کل ہو گا اور دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
قذافی سٹیڈیم کے تاریخی میدان میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فائنل میچ کھیلا جائے گا، دوپہر 3 بجے دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔
کھلاڑیوں نے تیاریاں مکمل کر لیں، جم کر پریکٹس سے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کیں جبکہ کینگروز کے خلاف بطور کپتان سنچری بنانے والے بابر اعظم نے ٹرافی جیتنے پر نظریں جما لی ہیں۔

پی ایس ایل کے بین الاقوامی کرکٹر ڈیوڈ ویزے کے ہاں ننھی پری کی آمد

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن میں اپنی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹر ڈیوڈ ویزے کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے ڈیوڈ ویزے نے بیٹی کی پیدائش کی خبر دی اور لکھا کہ ہماری خوبصورت بچی پیر کو پیدا ہوئی، ہم کائیا ویزے (Kaiah Wiese) کو خوش آمدید کہتے ہیں، خدا نے مجھے دنیا میں 2 شہزادیوں سے نوازا۔
کرکٹر نے اپنی اہلیہ چینے ویزے کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک سپر ماں تھی، ہمارا خاندان اب مکمل ہوگیا اور محبتوں سے بھرا ہوا ہے۔