اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کو باوقار تدفین نہ دینے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ آج حریت رہنما سید علی گیلانی کی پہلی برسی ہے اور بھارتی ناظم الامور کو علی گیلانی کو باوقار تدفین نہ دینے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بربریت اور مظالم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبات کو دبا نہیں سکتے اور بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 6 کشمیریوں کو تشدد…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے پیاز اور ٹماٹر کی کمی دور کرنے کے لیے 13 ہزار ٹن پیاز درآمد کرنے کے لیے پرمٹ جاری کردیے۔ ذرائع وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق حکومت نے پیاز کی درآمد کے لیے 13 ہزار ٹن کے درآمدی پرمٹ جاری کردیے، امپورٹرز کی جانب سے یو اے ای، ترکی، چین کی کمپنیوں سے درآمد کے معاہدے کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 15 سے 20 دن میں پیاز کی درآمد شروع ہوجائے گی، امپورٹرز کی جانب سے ڈی پی پی سے امپورٹ پرمٹ لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ دریں اثنا ایف بی آر نے…
ممبئی: (ویب ڈیسک) معروف اداکار جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے شادی کی تقریب کو خفیہ رکھے جانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔کترینہ کیف اور وکی کوشل گزشتہ برس 9دسمبر کو راجستھان کے شہر سوائی مادھو پور کے ایک ریزورٹ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔اس اداکار جوڑی کی شادی کی تقریب کے حوالے سے ہر طرح کی معلومات کو میڈیا سے دور رکھا گیا تھا اور اس وقت تک اس شادی کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی جب تک کہ کترینہ اور وکی نے خود سوشل میڈیا اکاونٹس پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر نہیں کیں۔کترینہ کیوف نے…
تائی پے: (ویب ڈیسک) تائیوان کی فوج نے پہلی بار چینی ساحل کے قریب ایک جزیرے پر سویلین ڈرون مار گرایا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ ڈرون تائیوان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔ قبل ازیں تائیوان حکومت کی جانب سے چینی ساحل کے قریب تائیوان کے زیر کنٹرول جزائر پر چینی ڈرونز کی موجودگی پر انتباہ بھی جاری کیا گیا تھا۔ تائیوان کے حکام کا کہنا تھا کہ ہم کشیدگی بالکل نہیں چاہتے لیکن چین کی جانب سے اس طرح کی بار بار دخل اندازیوں کو برداشت نہ کرتے ہوئے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ تائیوان کی وزارت…
کاتالونیا: (ویب ڈیسک) اسپین کے شہر کاتالونیا میں طوفانی ژالہ باری سے ایک بچی ہلاک متعد دافراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر کاتالونیا کے علاقےگیرونا میں طوفانی ژالہ باری ریکارڈ کی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔ اس طوفانی ژالہ باری میں ٹینس بال کے سائز جتنے برف کے ٹکڑے آسمان سے گرتے دیکھے گئے جس کے نتیجے میں 20 ماہ کی بچی ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہو گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدید ژالہ باری نے کچی چھتوں، شیشوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ناسا نے اپنی سیٹلائٹ تصاویر کو دیکھ کر انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں موسلا دھار بارش اور سیلاب سے سندھ کے علاقوں میں دریا کا بہاؤ کناروں سے باہر آگیا اور اس نے وسیع ہوتے ہوئے وقتی طور پر ایک ایسی جھیل کی شکل اختیار کرلی جو 100 کلومیٹر وسیع ہے۔ اس سے ایک روز قبل اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوتیرس نے پاکستان میں سیلاب کی ہول ناک تباہی کو ’موسمیاتی سانحہ‘ قرار دیتے ہوئے دنیا بھر سے دستِ تعاون بڑھانے کی استدعا کی تھی۔ دوسری جانب ارضیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے یورپی…
میونیخ: (ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق انکشاف کیا گیا ہے کہ مستقبل میں ایک ایسی ڈِش واشر ٹیکنالوجی متعارف کرائی جاسکتی ہے جو پانی، بجلی اور ڈٹرجینٹ پر خرچ ہونے والے پیسے بچاسکے گی۔ جرمنی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی آف ڈورٹمنڈ اور ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونیخ کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں محققین نے ڈِش واشر سسٹم کا ایک ایسا نمونہ بنایا جو برتنوں کو صاف کرنے کے لیے صابن کے بجائے انتہائی گرم بھانپ کو استعمال کرتا ہے۔ یہ ’سُپر ہیٹڈ اسٹِیم‘ دراصل انتہائی بلند درجہ حرارت کے بخارات ہوتے ہیں جو ابلتے ہوئے پانی سے نکلنے والی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کردیا جبکہ حکومت نے کیس میں جواب جمع کرادیا ہے۔ حکومت نے ابتدائی جواب جمع کرایا جس میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی اور درخواست قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا۔ حکومت نے کہا کہ درخواست میں عوامی اہمیت اور قانونی نہیں بلکہ سیاسی معاملہ اٹھایاگیا ہے اور واضح نہیں کہ ترامیم بنیادی حقوق سے کس طرح متصادم ہیں۔ حکومت نے کہا کہ عمران خان نہ نیب ترامیم…
کراچی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سیلاب متاثرین کے لیےامدادی سامان لےکر ایک اور طیارہ کراچی پہنچ گیا۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے، سیلاب اور طوفانی بارشوں سے متاثر افراد کی مدد کے لیے خوراک، ادویات اور خیموں سے بھرا ایک اور طیارہ جمعرات کی سہ پہر کراچی ائیرپورٹ پر پہنچا ہے۔ اس موقع پر کراچی میں اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتی نے کہا کہ پوری اماراتی قوم اس مشکل گھڑی میں اپنے پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات…
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا ووسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب سے دوبارہ معاہدہ ہو گیا۔ ووسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے تصدیق کی ہے کہ اظہر علی 2023 میں بھی ان کے کلب کی نمائندگی کریں گے۔ یاد رہے کہ اظہر علی کا ووسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کی جانب سے رواں برس ڈیبیو سیزن تھا۔ ووسٹر شائر کاؤنٹی کے مطابق اظہر علی کی ڈیبیو سیزن میں کارکردگی اچھی رہی، اگلے سیزن میں بھی اظہر ہمارے اوورسیز پلیئر ہوں گے۔ کلب کے مطابق اظہر علی نے رواں برس کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے…