All posts by Khabrain News

دوران تفتیش خاتون سے اسلحہ کے زور پر زیادتی کرنے والا اے ایس آئی گرفتار

تفصیلات کے مطابق

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے دوران تفتیش خاتون سے مبینہ طور پر زبردستی اسلحہ کے زور پر زیادتی کرنے والے اے ایس آئی امتیاز سرانی کو فوری معطل کر کے کلوز ٹو لائن کردیا اور مقدمہ نمبر 1114/21 تھانہ سٹی کوٹ ادو درج کردیا۔

تفصیل کے مطابق ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ نے بتلایا کہ اے ایس آئی امتیاز سرانی مقدمہ کی تفتیش کے سلسلہ میں مدعیہ کے گھر گیا اور اسلحہ کے زور پر مبینہ طور پر زبردستی مدعیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے فوری نوٹس لیا اور اے ایس آئی کو معطل کرکے کلوز لائن کردیا ۔ محکمانہ انکوائری کے ساتھ مذکورہ اے ایس آئی پر اندراج مقدمہ زیر دفعہ 376(4) اور450ت پ تھانہ سٹی کوٹ ادو میں درج کر لیا گیا ۔جس کی سزا عمر قید یا سزائے موت ہے۔قانون سب کے لئے برابر ہے۔ پولیس میں ایسے بد کردار آفیسر کی گنجائش نہ ہے ایسے آفیسر محکمہ کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔ایسے بدکردار آفیسرکے خلاف سخت محکمانہ اور ضابطہ فوجداری کے تحت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اور محکمہ سے برطرف کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ۔

پی ٹی آئی رہنماعبدالعلیم خان نے استعفیٰ دے دیا

عبدالعلیم خان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ، وزارت سے استعفے سمیت اہم امور پر بات چیت۔

تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ، وزارت سے استعفے سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی جس میں عبدالعلیم خان نے وزیر اعظم عمران خان کو وزارت سےاستعفے کی وجوہات سے متعلق تفصیل سے بتایا ہے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینل کی ملکیت کے بعد سینئر وزیر پنجاب کے عہدے اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا مشکل ہو گا۔

وزیر اعظم کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میری گزارشات کو بغور سنا اور مستعفی ہونے کی اجازت دی۔

سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا ممنون ہوں، اُنہوں نے میری درخواست قبول کی، اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوا رہا ہوں۔

فیشن ماڈل مشک کلیم شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف ماڈل مشک کلیم نے  ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی کہ  وہ آئندہ ماہ دسمبر کے وسط تک پیا گھر سدھار جائیں گی ۔ مشک کی شادی ان کے قریبی دوست نادر ضیاء سے ہو رہی ہے ۔

سپر ماڈل  نے بتایا کہ ان کے نکاح کی تقریب 15 جب کہ رخصتی 17 اور ولیمے کی تقریب 18 دسمبر کو ہوگی ۔

مشک کلیم نے شادی کا دعوت نامہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی کا اہم ترین دن محض 20 دن دور ہے اور ابھی سے ہی الٹی گنتی شروع ہو چکی ۔  انہوں نے پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ ایم اینڈ زیڈ لکھا ۔

معروف ماڈل مشک کلیم نے انتہائی کم عمری میں 2009 سے ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا ، انہوں  نے سال 2020 میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین ماڈل کا ایوارڈ حاصل کیا ۔ اس سے قبل بھی وہ کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں ۔

’آپ کمرہ عدالت سے باہر جائیں‘، چیف جسٹس حافظ نعیم پر برہم

دورانِ سماعت حافظ نعیم الرحمان نے عدالت سے کہا کہ  سرسندھ حکومت کو معاوضے کا آرڈر کردیں۔

چیف جسٹس نے نعیم الرحمان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کیا دلچسپی ہے اس عمارت میں، یہاں کوئی سیاست نہیں چلےگی۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ آپ نے سنا نہیں مائی لارڈ نے کیا کہا ہے، کورٹ روم میں کسی کو سیاست کی اجازت نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیابات کررہے ہیں آپ، ابھی آپ کو توہین عدالت کا نوٹس دے دیں گے، آپ کورٹ روم سے چلے جائیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں کمشنر کراچی اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن عدالت میں پیش ہوئے۔

روس میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے ہلاکتیں 50 سے تجاوز کر گئیں

روس میں گزشتہ روز کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے ہلاک افراد کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سائبیریا میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس لیکیج کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 52 ہو گئی ہے اور تازہ ترین سانحے کو سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد روس میں کوئلے کی کان کا بدترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئلے کی کان میں پیش آنے والے واقعے میں 6 ریسکیو ورکرز بھی ہلاک ہوئے، ریسکیو ورکرز کان میں پھنسے درجنوں افراد کو نکالنے کے لیے کان کے اندر اترے تھے تاہم زہریلی گیس کی وجہ سے وہ بھی دم توڑ گئے۔

ریجنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ناکافی انتظامات کے شبہے میں کان کے مالک سمیت تین عہدیداروں کو گرفتار کر لیا ہے اور حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سعودیہ کی پاکستان پر پابندیاں ختم

پاکستان سے سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، سعودیہ نے پاکستانی شہریوں کو  براہ راست ملک میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی نے بتایا کہ سعودى عرب نے پاكستان سے مسافروں كو براه راست آنے كی اجازت دےدی ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودى عرب کی وزارت داخلہ اور قيادت كے فیصلے كا شکریہ ادا كرتے ہیں، سعودى عرب واپسی كے  منتظر ہزاروں پاکستانی  اب براہ راست سعودى عرب جا سكيں گے۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اب پاکستان سمیت 6 ممالک جن میں بھارت، انڈونیشیا، مصر ، برازیل اور ویت نام بھی شامل ہیں، کے شہری کسی تیسرے ملک میں 14 روز کا قرنطینہ گزارے بغیر بھی مملکت میں داخل ہوسکتے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق نئی پالیسی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا۔

پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کامقصد ہتھیاروں کےنظام کے مخصوص ڈیزاِئن اورتکینکی پہلوؤں کا از سر نو جائزہ لینا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی نے میزائل تجربے کامشاہدہ کیا۔
دوسری طرف کامیاب تجربے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیراعظم عمران خان ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

آرمی چیف سے اٹلی کے سیکرٹری جنرل ڈیفنس کی جی ایچ کیو میں ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  اٹلی کے  سیکرٹری جنرل ڈیفنس کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سیکیورٹی اورافغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ ملاقات میں فوجی تعاون ،تربیتی امور اورانسداد دہشتگردی کے معاملات پر بھی  بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ  پاکستان عالمی  اورعلاقائی سطح پراٹلی کے کردار کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان اٹلی کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، افغانستان میں بڑھتے انسانی بحران پر قابوپانے کےلیے منظم کوششوں کی ضرورت ہے،  افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  اٹلی کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی،  اٹلی کے سیکرٹری جنرل نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عندیہ دیا۔

سیکرٹری جنرل اٹلی نے کہا کہ  افغانستان اورعلاقائی صورتحال میں  پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔

بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 12 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان

ٹی ٹونٹی کے بعد ٹیسٹ سیریز کیلئے 12رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، ٹیم میں امام الحق کی واپسی ہوئی ہے۔ کپتان بابراعظم اچھا پرفارم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان اور بنگلادیش پہلے میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گے۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر بروز جمعہ سے ظہور احمد چوہدری کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ 12 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی،امام الحق، نعمان علی،ساجد خان،شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔

یہ ہے وہ ذلت جو چند روز کے اقتدار کیلئے عمران خان نے کمائی ہے ، مریم نواز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لکھا کہ  یہ ہے وہ ذلت جو چند روز کے اقتدار کے لیے عمران خان نے کمائی ہے عبرت کا نشان عمران خان۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ  یہ تصاویر صرف پیٹرول کے لیے قطاروں کی نہیں بلکہ عوام کے کرب، تکلیف اور بے بسی کی داستان ،  میری دعا ہے انھی قطاروں میں عمران خان اور وزرا بھی کھڑے ہوں،  تاکہ انھیں پتہ چلے کہ عوام پر کیا قیامت ٹوٹی ہے، پاکستان کے عوام کو آٹا چینی اور اب پٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کر دینا ،ظلم کی انتہا ہے، خلقِ خدا رُل رہی ہے، تڑپ رہی ہے مگر مجال ہے ظالم حکومت کو کوئی فرق پڑے؟ ۔