لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ججز بحالی تحریک میں کپتان چوتھے روز رو پڑے تھے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران اور اسکے سہولت کاروں نے ہم سب کو کئی کئی ماہ بے گناہ پابند سلاسل رکھا ، کسی کے جیل جانے پر بغلیں بجانا ناروا ہے مگر آپ سے کٹی ہے نہ کاٹی جائیگی۔ انہوں نے لکھا کہ ججز بحالی موومنٹ میں کپتان چوتھے روز رو پڑا تھا ھم تب بھی کئی کئی ماہ بند رہے سچ جان کر جیو۔
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید2 مریض انتقال کر گئے۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 578 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عالمی وبا کے باعث مزید2 مریض انتقال کر گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 22 ہزار 679 ٹیسٹ کیے گئے۔کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 159 کی حالت تشویش ناک ہے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔ پاکستانی روپیہ رواں کاروباری ہفتے سے شروع سے ہی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری کا سلسلہ ہے۔ آج پھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 216 روپے پر ٹریڈ کررہی ہے۔ واضح رہے کہ 2 دن میں ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری…
جدہ: (ویب ڈیسک) جدہ میں ہیوی ویٹ باکسنگ کا تگڑا رنگ تیار ہو گیا، برطانیہ کے سابق ورلڈ چیمپئن انتھونی جوشووا کا یوکرائن کے اولکزینڈر اوسک Oleksandr Usyk سے دوبارہ جوڑ پڑے گا،دونوں کے ایکشنز نے پرستاروں کو بھی پرجوش کر دیا۔ 20 اگست کو جدہ کے باکسنگ رنگ میں ہیوی ویٹ باکسر رنگ جمائیں گے، برطانیہ کے سابق ورلڈ چیمپئن انتھونی جوشووا کا یوکرائن کے اولکزینڈر اوسک Oleksandr Usyk پھر مدمقابل ہوں گے۔ دونوں ویٹ کرانے میڈیا کے سامنے آئے اور خوب ایکشن دکھائے، مداح بھی جوش میں آئے۔ گذشتہ سال یوکرائن کے اولکزینڈر اوسک Oleksandr Usyk ریفریز کے…
کابل: (ویب ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل کے علاقے خیر خانہ میں مسجد کے اندر ہونے والے دھماکے میں 20 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران کا کہنا ہے کہ پی ڈی 17 میں مسجد میں دھماکہ ہوا ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مسجد کے امام بھی شامل ہیں، افغان امور پر نظر رکھنے والے صحافیوں نے جاں بحق ہونے والے امام کا نام مولوی عامر محمد کابلی بتایا ہے جن کے قتل کا فتویٰ کئی ماہ پہلے داعش کی جانب…
سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نیا سلسلہ شروع کرتے ہوئے قیدیوں کو جیل سے نکال کر جعلی مقابلوں میں موت کے گھاٹ اتارنا شروع کر دیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے سیاسی قیدی محمد علی حسین کو جموں کی "کوٹھبلوال” جیل سے اٹھا کر ٹوف ارنیا کے علاقے میں لائی اور جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔ اس سے قبل راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک سیاسی قیدی ضیاء مصطفی کو بھارتی فوجیوں نے جموں کوٹھبلوال جیل سے نکال کر پونچھ کے جنگلات میں فائرنگ کر…
لاہور: (ویب ڈیسک) سیہون شریف میں گذشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کے باعث دریائے سندھ اور منچھر جھیل کے پانی میں بھی اضافہ ہورہا ہے جبکہ کچے کے علاقوں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ گبول ڈیم کا پانی بھی اوور ٹاپ ہوگیا ہے۔ سیہون شریف میں مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، سیہون شریف کے پہاڑی علاقوں میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی ہوگئی ہے، جہانگارا، نئینگ شریف کا سیہون شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے، پہاڑی علاقے میں گبول ڈیم بھی پانی سے بھر چکا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف شہبازگل کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد ان کی مجموعی صحت تسلی بخش قرار دے دی گئی ہے۔ شہباز گل کو میڈیکل بورڈ کے مشورے پر رات ہسپتال میں رکھا گیا تھا، تاہم اب طبیعت بہتر ہونے پر شہبازگل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما کو ہائی الرٹ سکیورٹی میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پمز ہسپتال میں میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس میں دل،…
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں مون سون بارشوں سے مزید 6 افراد جان سے گئے۔ طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے اب تک 202 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ 22 ہزار سے زائد مکانات کو نقصانات پہنچا، متاثرہ علاقوں میں حکومتی ریلیف آپریشن جاری ہے۔ بلوچستان میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 96 مرد ، 48 خواتین اور 58 بچے شامل ہیں۔ مختلف حادثات کے نتیجے میں 81 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بارشوں سے 22 ہزار 692 مکانات کو نقصان پہنچا۔ مختلف علاقوں میں 18 پل…
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی ملیر ندی ہائی وے لنک روڈ پر ڈوبنے والی گاڑی مل گئی، کار میں سوار پانچ سے چھ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، دوسری جانب کورنگی کاز وے اور کراسنگ بھی سیلابی صورت حال سے دوچار ہیں۔ کراچی میں کاٹھور کے مقام پر رات گئے ڈوبنے والی گاڑی ایدھی ٹیم نے نکالی تاہم گاڑی میں موجود فیملی تاحال لاپتہ ہے۔ شہر میں بارش کے بعد بپھرنے والی ملیر ندی میں سیلابی صورتحال ہے۔ سیلابی ریلے میں رات گئے گاڑی ڈوب گئی تھی جس میں ایک ہی خاندان کے تقریبا 6 افراد سوار تھے۔…
