Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ سیشن کورٹ میں جمع کروا دی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق 4 سینئر ڈاکٹرز نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کا میڈیکل چیک اپ کیا۔ رپورٹ کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے جبکہ شہباز گل کو سانس لینے میں مسئلہ اور جسم میں درد ہے۔ شہباز گل کندھے، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب درد محسوس کر رہے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امریکی لابنگ کمپنیز کے ساتھ معاہدوں کی چونکانے والی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔ وفاقی وزیر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ پی ٹی آئی نے امریکی کمپنی فینٹن آرلُک سے معاہدے کیا اور پی ٹی آئی کی سابق سی آئی اے اہلکار کی کمپنی کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مئی 2021 میں امریکی کمپنی کے ساتھ عمران خان کے سابق معاون خصوصی نے معاہدہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا فخر ہیں، سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے مسلم لیگ ق کے اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالے وفد میں مسلم لیگ ق سکاٹ لینڈ کے صدر شبیر شاہ، کینیڈا کے صدر ارجمند بخاری، طاہر بخاری اور برطانیہ کے محمد وقاص شامل تھے۔ اوورسیز پاکستانیز کے وفد نے چند روز کے اندر فلاح عامہ کے بے شمار اقدامات پر وزیراعلیٰ پرویز الٰہی…

مزید پڑھیں

روٹرڈیم : (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ روٹرڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں،نائب کپتان شاداب خان، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان اور سلمان علی آغا پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کی پارٹی صدارت کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران کامل علی آغا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر انٹرا پارٹی الیکشن روکے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے سوال اٹھایا کہ الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی کرتے تو کیا نتائج ہوتے۔ کامل علی آغا کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چودھری شجاعت دوبارہ صدر کا الیکشن لڑیں تو کوئی اعتراض نہیں۔ احمد پنسوٹہ کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن میں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے چیف سیکرٹری کی تبدیلی کی منظوری دے دی۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل کرنے کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے وفاقی حکومت کو تین ناموں پر مشتمل خط لکھا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی سیکرٹری کیبنٹ احمد نواز سکھیرا، سابق سینئرممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ اور چیئرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل کے نام وفاق کو بھجوائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین نے حرا مانی کو صرف اداکاری پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کی لندن کنسرٹ کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔ متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا مانی سٹیج پر موجود ہیں اور اپنے ڈرامے دوبول کا مشہور گانا "جا تجھے معاف کیا” گاتی ہیں اور وہاں موجود تماشائیوں سے ان کے ساتھ گانے کو کہتی ہیں۔ حرا مانی کے متعدد بار کہنے پر بھی شرکا کی طرف…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ وزیراعظم شہباز شریف 23؍ ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کیلئے مقررین کی جاری کردہ موجودہ فہرست کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے جمعہ 23؍ ستمبر کو خطاب کرینگے۔وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صبح کے سیشن میں 13؍ویں مقرر ہونگے۔ وزیراعظم شہباز شریف تعلیم کے موضوع پر ایک کانفرنس سے خطاب کے علاوہ دیگر ممالک کے نمائندوں سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ترکی، ایران، قطر، سری لنکا اور متعدد ممالک کے سربراہان مملکت…

مزید پڑھیں

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں ٹرین کی زد میں آ کر 18سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے لنک بادینی روڈ پر ایک نوجوان موٹر سائیکل پر ریلوے ٹریک پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک ٹرین آ گئی جس کے باعث وہ اسکی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاش کو تحویل میں لیکر سول سپتال منتقل کیا جہاں اس کی شناخت غلام قادر کے نام سے ہوئی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے شہباز گل پر تشدد کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں شہباز گل کے طبی معائنے کیلئے غیر جانبدار ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست اسد عمر اور بابر اعوان نے دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل پر پریشر ڈال کر اعترافی بیان لینے سے روکا جائے ، ان پر جسمانی تشدد کی خبریں میڈیا پر بھی آ چکی ہیں ، شہباز گل کی جسمانی اور دماغی حالت تشدد کے بعد بہتر نہیں جو…

مزید پڑھیں