Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے نئے عام انتخابات کےلئے تیاریاں تیز کر دیں، الیکشن کمیشن نے حکام کو پولنگ عملے اور پولنگ سٹیشنز کی لسٹیں تیار کرنے کی ہدایت کر دی، صوبائی الیکشن کمشنرز سے بھی عملے کی مجوزہ لسٹیں طلب کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کی بھی جدید خطوط پر تربیت کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر اپنا کام تیز کردیا ہے، اس سلسلے میں انتخابی عملہ کی تعیناتیوں کے لئے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو کہا گیا ہے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکا نےسیلاب اور دیگر قدرتی آفات کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے لیے مزید 10لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں اور سیلاب متاثرین کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان کو فوری امداد کے طور پر ایک لاکھ ڈالر فراہم کئے گئے تھے ۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو مزید 10لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ممنوعہ فنڈنگ پر فیصلےکے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پہلے الیکشن کمیشن کو سننےکا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد فیصلہ سنایا جائےگا کہ ممنوعہ فنڈنگ پر فیصلےکے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں۔ 24 اگست کو درخواست قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل دیے جائیں گے۔ جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کالعدم بھی قرار دیں تو حقائق…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنماعظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ عام آدمی کو پیٹرول نرخ پر مفتاح اسماعیل کی وضاحت سمجھ نہیں آرہی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے شہباز گل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ آئی سی یو میں جا کر لیٹ گئے، نواز شریف نے تو ساڑھے تین سو سے زیادہ دن جیل میں گزارے تھے، عمران خان کو شہباز گل کی نہیں اپنی پرواہ ہے، شہباز گل وفاقی حکومت کا قیدی ہے ، اس کے معاملات وفاق طے کرتا ہے۔ انہوں نے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 42 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونا 2397 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 22 ہزار 256 روپے ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالراضافے سے 1771 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کل 19 اگست کو کراچی میں ہونے والا جلسہ منسوخ ہو گیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کل کراچی کا دورہ بارشوں کی وجہ سے ملتوی ہو گیا ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق بارشوں کی پیش گوئی کے باعث جلسہ انتظامات میں پریشانی کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کراچی نے 19اگست کو شاہراہ قائدین پر جلسے کا اعلان کیا تھا جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی خطاب کرنا تھا۔ کراچی جلسے کے حوالے سے پاکستان…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں پوجا کے دوران گائے سونے کی چین نگل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست ناٹک کے ایک رہائشی کی گائے پوجا کے دوران سونے کی چین نگل گئی جس کی تلاش کے لیے اہلخانہ کئی روز تک گائے کا گوبر چیک کرتے رہے۔ سری کانتھ پوجا کے بعد جب گائے کے گلے میں ڈالی 20 گرام سونے کی چین اتارنے لگا تو معلوم ہوا کہ چین تو گائے کے گلے میں موجود ہی نہیں جس کے باعث انہیں کافی پریشانی ہوئی اور باڑے میں تلاش کے باوجود چین نہیں ملی۔ بھارتی شہری…

مزید پڑھیں

سنگاپور: (ویب ڈیسک) بالخصوص مشرق میں سیاہ الائچی یا بڑی الائچی عام استعمال ہوتی ہے اور اب اس میں ایک حیاتیاتی مرکب معلوم ہوا ہے جو نہ صرف پھیپھڑوں کے سرطان کو روک سکتا ہے بلکہ اس سے کینسر کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور(این یو ایس) کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ عرصے سے طب اور آیورویدک ادویہ میں استعمال ہونے والی سیاہ الائچی کو پھیپھڑوں کے علاج میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اب اس میں ایک اہم حیاتیاتی سرگرم مرکب (کمپاؤنڈ) ملا ہے جو نہ صرف پھپھڑوں کے سرطان کو روکتا ہے…

مزید پڑھیں

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) میڈیکل کی طالبہ پر تشدد کیس کے مرکزی ملزم شیخ دانش کو پولیس کی سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کردیا گیا، وکلا ء کی جانب سے ملزم اور پولیس پر دھاوا بول دیا گیا جبکہ عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ فیصل آباد میں معروف صنعتکار شیخ دانش کی جانب سے شادی سے انکار پر اپنی بیٹی کی کلاس فیلو خدیجہ غفور کو اپنی بیٹی اور دیگر ساتھیوں کی مدد سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکے سر کے بال کاٹ دئیے تھے جبکہ متاثرہ طالبہ کو جوتے چاٹنے…

مزید پڑھیں