Author: Khabrain News

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی پشاور کی آڈٹ رپورٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، منصوبے میں 47 ارب روپے محکمہ قانون کی منظوری کے بغیر خرچ کیے گئے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ قانون سے منظوری کے بغیر 47 ارب روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے جبکہ کنسلٹنٹ کو موبلائزیشن ایڈوانس کی مد میں 9 کروڑ 23 لاکھ روپے کی خلاف ضابطہ ادائیگی کی گئی، اسی طرح کنٹریکٹر سے خلاف ضابطہ ادا کردہ 21 کروڑ 13 لاکھ روپے کے کنسلٹنسی چارجز بھی واپس نہیں لیے گئے، بی آر…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ویلفیئر ترجیحات میں شامل ہے، ریٹائرمنٹ کے وقت اپنے گھر کی چھت سرکاری ملازمین کا حق ہے، پلاٹ اور گھر ملازم کی ضرورت بھی ہے اور حق بھی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی کے زیر صدارت پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا اجلاس منعقد ہوا، پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی مینجنگ ڈائریکٹر ناہید گل بلوچ نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے پی جی ایس ایچ ایف ممبرز کو زیر التواء الاٹمنٹ کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور کہا کہ گورٹمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ سکیم میں تعلیم اور…

مزید پڑھیں

کیف: (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان اہم دورے پر یوکرین پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدر زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں روس یوکرین جنگ سمیت خطے کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک اور یوکرینی وفود نے کئی اہم معاہدوں پر دستخط کردیے۔ اس موقع پر یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ طیب اردوان کا دورہ یہ پیغام دیتا ہے کہ ترکی یوکرین کے ساتھ کھڑا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نےدونوں رہنماؤں کے ساتھ زیپوریزیا ایٹمی پلانٹ میں کشیدہ صورتحال پر…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے مطالبہ کیا ہے کہ شہباز شریف کو پیغام دیتا ہوں کہ کراچی سے متعلق اپنے وعدے پورے کریں۔ ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں صرف ووٹ مانگے جاتے ہیں، اس شہر کیلئے کام کسی نے نہیں کیا، دونوں حکومتوں سےکہتا ہوں کہ ہمیں آپ کراچی شہر کیلئے سنجیدہ نہیں لگتے۔ وسیم اختر نے کہا کہ ہم نےکراچی کیلئے آپ کے ساتھ معاہدے کیے تھے، ایسانہ ہوکہ پی ٹی آئی کی طرح آپ کو بھی خیر باد کہہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں پلاسٹک بیگز بنانے، فروخت کرنے، خریدنے اور استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پلاسٹک بیگز کے حوالے سے کمشنر کراچی نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت پلاسٹک بیگز بنانے، فروخت کرنے، خریدنے اور استعمال کرنے پہ آئندہ دو ماہ کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کی وجہ سے نالے اور سیوریج لائنیں بند ہو جاتی ہے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت پلاسٹک بیگز پر 18…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 22 اگست کو یورپ کے 4 ممالک کے دورے پر جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ڈنمارک، ناروے ، سوئیڈن اور جرمنی کا دورہ کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان وکٹ کیپر اعظم خان کو کریبیئن پریمیئر لیگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کو کریبئین پریمئر لیگ کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا، جس کی تصدیق بورڈ حکام بھی کرچکے ہیں۔ ٹیسٹ کپتان معین خان کے صاحب زادے اورجارح مزاج بیٹر نے کریبئین کرکٹ لیگ میں شرکت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ سے اجازت طلب کی تھی تاہم اعظم خان کو این او سی جاری نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب رابطہ پر…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل پر کیے جانے والے تشدد پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمہوریت کی اچھی خدمت کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے ایک بیان میں لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل پر جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصویریں دیکھی ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا آپ اس سے کتنا ہی اختلاف کرتے ہیں یا اُسے ناپسند کرتے ہیں۔ مرد…

مزید پڑھیں

روٹرڈیم: (ویب ڈیسک) پاکستان نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، بابر اعظم، محمد رضوان اور آغا سلمان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ گرین شرٹس کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔ روٹرڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پوری میزبان ٹیم 44.1 اوورز میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، باس ڈی لیڈ 89 اور ٹام کوپر 66 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، نیدرلینڈز کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔ پاکستان کی جانب…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بلوچستان اورپنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ صوبے بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج کے دستے ڈی جی خان، راجن پور، نصیر آباد اور لسبیلہ میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ آبادی اور ان کے سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ فوج کی میڈیکل…

مزید پڑھیں