مظفرآباد: (ویب ڈیسک) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے سیزن کے 10ویں میچ میں اوورسیز واریئرز نے میر پور رائلز کو 15 رنز سے شکست دے دی۔ مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے دسویں میچ میں اوورسیز واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 188 رنز کی اننگز کھیلی، اسد شفیق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 گیندوں پر 112 رنز بنائے، اعظم خان نے 24 رنز کی اننگز کھیلی، ابرار احمد اور سلمان ارشاد نے 2،2 وکٹ حاصل کیں۔ 189 رنز ہدف کے…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلمشنٹ نے مجھے سیاستدانوں کی کرپشن کے بارے میں بتایا۔ جب اسٹیبلشمنٹ کو ان کی کرپشن کا پتا تھا، انہوں نے ان کو اقتدارمیں آنے کی کیسے اجازت دے دی۔ قرضے نہیں صاف شفاف الیکشن سے سیاسی استحکام آئے گا، ابھی بھی وقت ہے اپنی پالیسیز پر نظرثانی کریں۔ آزادی اظہاررائے کے حوالے سے تقریب خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ وہ معاشرے ترقی کر گئے جہاں پر آزادی…
کراچی: (ویب ڈیسک) بارش سے متاثرہ اضلاد کے ڈپٹی کمشنرز کو امدادی کاموں کے لیے 30 لاکھ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ سندھ کے چیف سیکریٹری محمد سہیل راجپوت کی زیرصدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ چیف سیکریٹری سندھ محمد سہیل راجپوت نے منعقدہ اجلاس میں سیکریٹری خزانہ ہدایت کی کہ متاثرہ اضلاع کے لیے فنڈز آج ہی جاری کیے جائیں۔ محمد سہیل راجپوت نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بارش سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر راشن اور ٹینٹوں سمیت دیگر ضروری اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ چیف سیکریٹری سندھ…
لاہور: (ویب ڈیسک) اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں ردو بدل کی سمری پنجاب کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔ اورنج لائن ٹرین کا کرایہ فاصلے کے مطابق طے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں ردو بدل کی سمری محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے صوبائی کابینہ کو ارسال کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کابینہ کو بھیجی جانے والی سمری کے تحت کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 40 روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل پر مبینہ تشدد کے معاملے پر عدالت عالیہ نے آئی جی اسلام آباد کو انکوائری کا حکم دیدیا، پی ٹی آئی رہنما کے وکیل کا وفاقی پولیس کے سربراہ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت آئی جی اسلام آباد نے شہباز گل پر ریمانڈ کے دوران تشدد کی تردید کردی، جبکہ عدالت نے آئی جی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ملک گیر جلسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق عمران خان ملک کے 17 شہروں میں عظیم الشان جلسوں سے مخاطب ہونگے، 21 اگست بروز اتوار راولپنڈی میں سابق وزیراعظم بڑے جلسہ عام سے مخاطب ہونگے، 24 اگست بروز بدھ ہری پور میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا، عمران خان خطاب کریں گے، 26 اگست بروز جمعہ کراچی میں پی ٹی آئی چیئرمین جلسہ عام سے خطاب کریں گے، 27 اگست ہفتے کے…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہےکہ شہباز گل پر جانور سے بھی بدتر تشدد کیا گیا، شہباز گل اس وقت انتہائی ڈپریشن میں ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم ڈوگرکا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کوئی ناخوشگوار واقعہ کروانا چاہتی تھی، شہباز گل کی ای سی جی نارمل نہیں آئی ، شہباز گل کے تقریبا 10 ٹیسٹ کروائےگئے۔ ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر اسلام آباد پولیس کی کسٹڈی میں ریمانڈ کے دوران تشدد کیا گیا، جیل میں شہباز گل پر تشدد نہیں کیا گیا، چکی…
پشاور: (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، جرگے اور مذاکرات جاری ہیں مگر امن خراب ہوتا جا رہا ہے، ملک میں غیر اسلامی حکومت ہونے کی وجہ سے امریکی اثرورسوخ ہے، ملک میں اسلامی حکومت کے علاوہ دوسرا نظام نہیں چل سکتا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق کا کہنا تھا کہ جو ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟، عوام اس صورتحال کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں، اس بارصوبے میں کسی شخص کا قتل…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کی طرف سے لگژری سمیت تمام اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے اور تاجروں پر لگایا گیا فکس سیلز ٹیکس واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیوز کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ عالمی تقاضے پورے کرنے کے لیے امپورٹ سے پابندی ہٹانا ضروری ہے اور آئی ایم ایف بھی چاہتا ہے ہم امپورٹ پر جلدی پابندی ہٹا لیں، ہم نے امپورٹ پر پابندی عائد کی تھی لیکن امپورٹ بھی ہمارے کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران ہونے والے پر تشدد واقعات میں ملوث پولیس افسران کیخلاف پنجاب حکومت کی تحقیقات مکمل ہو گئی۔ وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے نہتے کارکنوں پر تشدد کرنے یا حکم دینے والے پولیس آفیسرز کے خلاف تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں ۔آج ہی مقدمات کے حوالے سے کارروائی سامنے آجائے گی۔ سیاسی رہنما بھی اگر اس غیر قانونی عمل میں ملوث ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔
