ریاض: (ویب ڈیسک) ایران نے سعودی عرب میں قید ایرانی حاجی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نےعمانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت میں ایرانی حاجی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ایران کی پارلیمان کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن مجتبیٰ ذوالنور کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرانی حاجی کو رہا نہیں کیا تو ایران جوابی کارروائی کرے گا۔ خیال رہے کہ ایرانی حاجی کو سعودی عرب میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی…
Author: Khabrain News
ریاض: (ویب ڈیسک) اردن کے شاہی دیوان نے ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم کی سعودی شہری رجوہ خالد سے منگنی کا اعلان کردیا۔ منگنی کی تقریب اردن کے شاہ عبداللہ دوم، ملکہ رانیا العبداللہ اور دلہن کے اہل خانہ کی موجودگی میں سعودی دارالحکومت الریاض میں منعقد ہوئی۔ ملکہ رانیا نے انسٹاگرام پوسٹ میں منگنی کا اعلان کیا، انہوں نے ولی عہد اور ان کی منگتر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے اردنی ہم منصب کو منگنی کی مبارکباد دی۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آپ خود کو سب سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ عمران خان کی تقریر کے بعد رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ اپنے آپ کو مقدس اور سب سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے طنز کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ حقائق کو توڑ مروڑ کر لوگوں کو الجھا رہے ہیں، آپ لوگوں کے ذہنوں کیساتھ کھیلتے ہیں اور دھوکے بازی سے ان کو نیچے…
کراچی: (ویب ڈیسک) حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آناشروع ہوگئی ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں چھ کروڑ 70لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق بارہ اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں چھ کروڑ 70لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد بارہ اگست کو ختم ہونے والے ہفتے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو ختم نہیں کر سکتیں یہ سیاسی حقیقت ہے، کوئی جیل جائے تو بغلیں نہیں بجانی چاہئیں، سب کی باری آنی ہے۔ ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر سردار شفیق ترین کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جمہوریت کو باہر سے کوئی کمزور نہیں کرتا، سیاستدان خود اسے کمزورکرتے ہیں، 36، 38 سال کا مارشل لااصل مسئلہ ہے، پہلی مرتبہ کوئی سیاسی جماعت دیکھی ہے جو مخالفین کو غدار کہتی ہے، جو…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف سکیورٹی ڈاکٹر شہباز گل پر تشدد سے متعلق اشتہار جاری کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری کردہ اشتہار میں لکھا تھا کہ بتعمیل حکم مؤرخہ 18.08.20222ء مجاریہ عدالت عالیہ اسلام آباد ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے مقدمہ نمبر 2022/691 مؤرخہ 9 اگست 2022ء کو تھانہ کوہسار ضلع اسلام آباد میں کسی بھی شخص کے پاس مقدمہ سے متعلق یا ملزم محمد شہباز شبیر عرف…
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کا کہنا ہےکہ اس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا استعمال ہنگامی حالات میں ہی ممکن ہے۔ یوکرین میں روس کی جانب سے ممکنہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے حوالے سے مغربی میڈیا میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ روس اپنے جوہری ہتھیاروں کو صرف ہنگامی حالات میں ہی استعمال کرے گا، روس نیٹو اور امریکا سے براہ راست تصادم میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔ ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال صرف اور صرف ردعمل کے طور پر کیا جائےگا۔ خیال رہے کہ اس…
خرطوم: (ویب ڈیسک) سوڈان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے اب تک77 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق قدرتی آفت سے 15ہزار کے قریب مکانات تباہ ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ ترجمان سوڈان نیشنل کونسل سول ڈیفنس بریگیڈئیر جنرل عبد الجلیل عبدالرحیم کے مطابق مئی میں شروع ہو نے والی بارشوں سے اب تک 77افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شمالی کوردفان، گیزیرہ، جنوبی کوردوفان،دارفوراور دریائے نیل کے علاقے شمال ہیں ۔ اقوام متحدہ کے ادارے(OCHA) کے مطابق حالیہ بارشوں سے اب…
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ زاپوریژیا سے روس کا قبضہ ختم کروائے۔ یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس گی اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے کیف میں ملاقاتیں کیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں یوکرینی صدر نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ زاپوریژیا کا روس سے قبضہ چھڑوانے میں کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کا…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) امریکی کمانڈر سینٹ کام نے وفد کے ہمراہ راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، اس دوران امریکی کمانڈر سینٹ کام نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات کی۔ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی ، علاقائی سلامتی ، دفاعی ، عسکری اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت کے مابین وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی اس دوران پاک فوج کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کردار پر…
