تازہ تر ین

آپ خود کو مقدس اور سب سے بالاتر سمجھتے ہیں: وزیراعظم کی عمران خان پر تنقید

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آپ خود کو سب سے بالاتر سمجھتے ہیں۔
عمران خان کی تقریر کے بعد رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ اپنے آپ کو مقدس اور سب سے بالاتر سمجھتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے طنز کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ حقائق کو توڑ مروڑ کر لوگوں کو الجھا رہے ہیں، آپ لوگوں کے ذہنوں کیساتھ کھیلتے ہیں اور دھوکے بازی سے ان کو نیچے دکھاتے ہیں۔
شہباز شریف نے مزید لکھا کہ عمران خان کی آج کی تقریر اس کے سوا کچھ نہیں تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain