Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ لاہور نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ جن رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ان میں عطا تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری، سیف الملوک کھوکھر سمیت 12 رہنما شامل ہیں۔ پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور یہ دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے۔ ن لیگی ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے۔ واضح…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ توشہ خانہ اور ممنوع فنڈنگ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سیاسی پریشر ککر سیاسی چولھے سے نہ ہٹایا تو پھٹ جائے گا اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا ترجمان ہے جس سے پرچون فروش بھی محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بےبس ترین وزیر اعظم کو اپنی پارٹی، بی اے پی اور ایم کیو ایم بھی آنکھیں دکھا رہی ہے جبکہ یہ 70…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا۔ ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں انٹرنیٹ سروس کو بحال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ اور نارتھ کے ڈیٹا نیٹ ورکس میں تکنیکی مسائل کا سامنا رہا تاہم پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ فائبر کیبل متاثر ہونے کے باعث بلوچستان کے کئی شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔ پی ٹی اے کے مطابق کیچ، پنجگور، گوادر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں سے کہتے ہیں مداخلت کریں اور میری کرسی بچائیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان 22 سال دوسروں پر انگلیاں اٹھاتے رہے اور انہوں نے گزشتہ روز سیمینار میں غیر مناسب باتیں کیں۔ عمران خان کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں ایجنسیوں نے ضمانت دی تھی تو عمران خان بتائیں آپ نے ضمانت کیوں لی ؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا انہیں مسلم لیگ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) نیب ترامیم کے خلاف کیس میں عمران خان کے وکیل نے سپریم کورٹ سے تحریری دلائل جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے، آئین اور قانون کی حکمرانی قائم کرنی ہے۔ عدالت نیب ترامیم کیخلاف درخواست کے کیس میں بہت احتیاط سے کام لے گی۔ اعلی عدلیہ اپنے فیصلوں میں نیب قانون پر تنقید کرتی رہی ہے، 90 دن کا ریمانڈ کہیں نہیں ہوتا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صرف بنیادی حقوق کیخلاف ترامیم ہونے کے نکتے کا جائزہ لینگے، ترامیم…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) جمیل احمد گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کر دئیے گئے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پرمنظوری دی، صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48، ایک اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے سیکشن 11،اے ایک کے تحت دی۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق جمیل احمد جو اس وقت ڈپٹی گورنر سٹیٹ فرائض انجام دے رہے تھے، انہیں 25 اکتوبر 2018 کو تین سال کیلئے ڈپٹی گورنر تعینات کیا گیا تھا۔۔جمیل احمد کا 30 سال سے زائد مختلف اہم عہدوں پر سٹیٹ بنک آف پاکستان اور سعودی مرکزی بنک میں تجربہ…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیر محنت سندھ سعید غنی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے استعفی وزیراعلی سندھ کو بھجوا دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر محنت سندھ سعید غنی بلدیاتی انتخابات کی مہم چلانے کے لئے وزارت سے مستعفی ہوئے۔ وہ اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات بھی رہ چکے ہیں۔ سعید غنی نے اپنا استعفی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کر دیا جس کے جلد منظور ہونے کے امکانات ہیں۔

مزید پڑھیں

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کے لئے سپریم کورٹ میں حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی۔ حکومتی وکلاء نے انتخابات کے لئے 25 مئی 2023 تک کا وقت مانگا ہے، وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے جبکہ عدالت آج ہی مختصر فیصلہ سنائے گی۔ بلدیاتی انتخابات کے التواء کے لئے حکومتی درخواست پر آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے فل بینچ نے سماعت کی۔ دوران دلائل حکومتی وکلاء کا کہنا تھا کہ ملکی سکیورٹی صورتحال، فورسز کی کمی اور مالی مسائل کے سبب بلدیاتی انتخابات کروانا ممکن نہیں ہے، حکومت کو 25 مئی تک کا وقت دیا جائے۔…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر گاڑی ڈوبنے کے واقعے کے روز سے مسلسل کوششوں کے بعد ریسکیو ٹیم نے 4 لاشیں نکال لیں جبکہ تین کی تاحال تلاش جاری ہے۔ گاڑی ڈوبنے کے واقعے میں ڈرائیور سمیت سات افراد ڈوب گئے تھے جن کی تلاش کیلئے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ آج صبح ایک بچے اور باپ کی لاش نکال لی گئی۔ 3 افراد اب تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش میں 3 مختلف مقامات پر آپریشن کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز ریسکیو ٹیم نے 2 بچوں موسیٰ اور یمنیٰ کی لاشیں نکالی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کی تاریخوں سے ٹکراؤ کی وجہ سے 2 نوجوان پلیئرز اعظم خان اور قاسم اکرم کو کیریبئن پریمیئر لیگ میں شرکت کا این او سی دینے سے انکار کردیا۔ یکم ستمبر سے شروع ہونے والی سی پی ایل میں اعظم خان کو بارباڈوس رائلز اور قاسم اکرم کو سینٹ کِٹس کی نمائندگی کرنا تھی تاہم اب دونوں کھلاڑیوں کو 30 اگست سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کا کہہ دیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کو کیریبئن پریمیئر لیگ…

مزید پڑھیں