واشنگٹن: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں گزشتہ 2 ماہ سے نمایاں کمی ہو رہی ہے تاہم مہنگائی کی شرح میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے باعث رواں برس مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا اور مہنگائی کے سونامی نے بڑے ممالک کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم گزشتہ دو ماہ سے پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اور تیزی سے کمی ہو رہی ہے اور مارچ میں 140 ڈالر فی بیرل ملنے والا خام تیل اب 90 ڈالر فی بیرل مل…
Author: Khabrain News
نائجیریا: (ویب ڈیسک) کوک اسٹوڈیو کا مشہور ترین گانا ’پسوڑی ‘افریقی فیوژن کے ساتھ ریمکس بنا کر پیش کر دیا گیا۔ افریقہ میں بھی پسوڑی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، کوک اسٹوڈیو افریقہ نے عالمی شہرت حاصل کرنے والے علی سیٹھی کے مشہور گانے’پسوڑی‘ کا افریقی ورژبھی بنا ڈالا، گانا افریقی فیوژن موسیقی کے ساتھ ریمکس بنا کر پیش کیا گیا ہے۔ گلوکاروں میں علی سیٹھی کے ساتھ مروان موسیٰ اور افریقی گلوکار ریکاڈو بینکس نے بھی سُروں کا جادو جگایا۔ افریقہ سمیت دنیا بھر میں پسوڑی کے بعد اس کا افریقی ورژن بھی بےحد پسند کیا جا…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بھارت کو ایک ’عدم برداشت‘ ریاست کہا تھاجس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں موجود مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے بھارتی اداکار شاہ رُخ خان نے حال ہی میں بھارتی نیوز چینل انڈیا ٹوڈے پر گفتگوکی جس میں ان سے بھارت کے ’عدم برداشت ‘ پر سوال کیا گیا۔ صحافی نے کنگ خان سےسوال کیا کہ آپ کے نزدیک کیا بھارت میں عدم برداشت بڑھ رہا ہے یا بھارت عدم برداشت ریاست ہے؟ سوال کے جواب…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم عمران خان کا موقف مسترد کردیا اور دوبارہ نوٹس بھیجا جائے گا۔ تین نوٹسز کے بعد وارنٹس جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مزید پانچ کمپنیوں کا سراغ لگا لیا گیاہے ۔پانچوں کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع گوشواروں میں ذکر نہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بلجیم اور کینیڈا میں ہیں۔ ان کمپنیوں میں سے کچھ اب بھی فعال ہیں…
برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی میں ایک عمر رسیدہ جوڑے نے بار بار بانگ دینے والے مرغ سے پریشان ہو کر اپنے پڑوسیوں پر مقدمہ درج کرادیا۔ جرمن میڈیا کے مطابق 76 سالہ فریڈرک ولہیلم اور ان کی بیگم جٹہ کا تعلق مغربی جرمنی کے باڈ سلزفلن سے ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ پڑوس کا مرغا مگڈا دن میں سیکڑوں بار زوردار بانگ لگاتا ہے جسے سے ان کی زندگی کا سکون غارت ہوچکا ہے۔ شہری نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مرغ دن میں 100 سے 200 مرتبہ پوری قوت سے ’’ککڑوں کوں‘‘ کرتا ہے جس سے…
اوہائیو: (ویب ڈیسک) امریکا میں چوری کی گئی ایک کتاب 50 سال بعد لائبریری کو واپس کر دی گئی۔ امریکی ریاست اوہائیو کی سِنسناٹی پبلک لائبریری کے مطابق کتب خانے سے چرائی گئی مصنف ایڈگر رائس کی کتاب ٹارزن اینڈ ٹارزن ٹوئنز 50 سال بعد بذریعہ ڈاک لائبریری کو واپس بھجوائی گئی۔ کتاب کے ساتھ ایک رقہ بھی بھیجا گیا جس میں کتاب کی غیر موجودگی کے حوالے سے بتایا گیا۔ نوٹ میں لکھا تھا ’جو بھی اس کو موصول کرے، میں اس کتاب کو واپس کر رہا ہوں جس کو 1972 – 1973 میں سِنسناٹی پبلک لائبریری (مین برانچ)…
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین اپنی جدید میگلیو ٹرینوں کے متعلق جانا جاتا ہے۔ ان ٹرینوں کو پٹری پر تیزی سے چلانے کے لیے الیکٹرو میگنیٹک نظام کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اب چین نے اپنی پہلی معلق میگلیو لائن کی رُنمائی کی ہے جس کو مستقل مقناطیسوں سے بنایا گیا ہے۔ اس کے متعلق انجینئروں کا دعویٰ ہے کہ یہ توانائی کی ترسیل کے بغیر بھی ایک ’اسکائی ٹرین‘ کو ہوا میں معلق رکھ سکتی ہے۔ ریڈ ریل نامی 2600 فٹ طویل تجرباتی ٹریک جنوبی چین کے جیانگ شی صوبے کی شِنگ گو کاؤنٹی میں بنایا گیا ہے۔ بین الاقوامی…
دوحہ: (ویب ڈیسک) رواں سال قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کی ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ سے اسرائیل کا نام نکال دیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق فٹبال ورلڈکپ کی ٹکٹوں کی بکنگ کی ویب سائٹ پر ملکوں کی فہرست میں اسرائیل کی جگہ فلسطین کا نام درج ہے تاہم اب اسرائیلی شہریوں کو فٹبال ورلڈکپ کی ٹکٹوں کے حصول کیلئے اپنا تعلق مقبوضہ فلسطین سے بتانا ہوگا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کے حصول کی ویب سائٹ سے اسرائیل کا نام نکالے جانے پر عرب ملکوں کے فینز کافی خوش ہیں، قطر اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے…
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ایئرپورٹ پر ڈومیسٹک ڈپارچر سے انٹرنیشنل پروازوں کا آغاز ہو گیا، تین پروازیں ڈومیسٹک سائیڈ سے چلائی گئیں۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک بریفنگ ایریا کے درمیان سلائیڈنگ ڈور نصب کئے گئے ہیں۔ ڈومیسٹک روانگی میں 6 امیگریشن کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق وزیر ہوا بازی اور ڈی جی سول ایوی ایشن کی ہدایات پر عملدرآمد کیا گیا۔ سعودیہ، فلائناس اور کویت ایئر ویز کی پروازیں ڈومیسٹک سائیڈ سے چلائی گئیں، 775 بین الاقوامی مسافروں کو ڈومیسٹک ڈپارچر سائیڈ سے بھیجا گیا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ سسلین مافیا پنجاب حکومت جانے کے صدمے سے شدید پاگل پن کا شکار ہو چکا ہے، وفاقی حکومت عوامی خدمت کی بجائے ساری توجہ مخالفین کیخلاف پراپیگنڈے پر مرکوز کیے ہوئے ہے۔ عمرسرفراز چیمہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ فیصل آباد میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان قانون کے شکنجے میں ہیں، عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب میں امیر اور غریب کی تفریق کے بغیر قانون کی عملداری جاری ہے، ملزم چاہے کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو اب…
