Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ تمام تصاویر اور ویڈیوز سے ثابت ہو رہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا، انہیں ذہنی تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا، اب میرے پاس مکمل تفصیل آ چکی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پولیس کہتی ہے اس نے کوئی تشدد نہیں کیا تو پھر شہباز گل پر تشدد کس نے کیا؟ ان کا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے واضح طور پر بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر میں پری پول دھاندلی اور کھلے عام ہیرا پھیری کی دانستہ بھارتی کوششوں کو مسترد کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ علاقے کے عارضی رہائشیوں بشمول بیرونی افرادی قوت اور سیکورٹی اہلکاروں کو بھی بطور ووٹر رجسٹر کرنے کی اجازت دینے کا تازہ ترین اعلان مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کے نتائج کو متاثر کرنے کے بھارتی مذموم منصوبہ کا واضح مظہر ہے۔ پاکستان نے بھارت کے ان تمام اقدامات کو مکمل…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز گِل کی عیادت کیلئے عمران خان خود اسپتال جائیں گے۔ پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان ، شہباز گل کی رہائی کیلئے ایک ریلی کی قیادت بھی کریں گے۔ رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے دعویٰ کیا کہ حراست میں تشدد کا مقصد عمران خان کے خلاف شہباز گِل کو توڑنا ہے، شہباز گِل کی میڈیکل رپورٹ راتوں رات بدل دی گئی، تشدد سے متعلق اسلام آباد پولیس کی تحقیقات کو نہیں مانیں گے۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی بازار میں جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کی کمی سے 1752 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 42 ہزار 400 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 22 ہزار 85 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1540 روپے پر مستحکم…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل لینے والے پاکستان کے ایتھیلیٹ ارشد ندیم نے وطن واپسی کے بعد والدین کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔ ارشد ندیم کو اس تصویر میں والدین کے ہمراہ پرسکون انداز میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ س تصویر میں ان کے ہمراہ دو بچیاں بھی موجود ہیں۔ ارشد ندیم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’دنیا کی سب سے بڑی خوشی وہ ہوتی ہے جب آپ کے والدین کی دعاؤں اور کئی گھریلو و معاشی قربانیوں کے بعد آپ کامیابی کے سفر پر گامزن ہوجائیں اور یہ سب دیکھ کے آپ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ والدین سے اپیل ہے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، پولیو فری پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ پولیو فری پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے۔ پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں اب بھی پولیو کے کیسز ہیں جو کہ بدقسمتی کی بات ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ایک اجتماعی مشن کے طور پر پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پوری کوشش کرنی چاہیے۔ والدین سے اپیل ہے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ وزیراعظم نے مزید…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 214 روپے 65 پیسے پر بند ہوا ہے۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ کم ہوکر 218 روپے ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 210 پوائنٹس کم ہوکر 43270 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں آج 30 کروڑ 59 لاکھ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 6 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز سمیت اہم اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرتے ہوئے قانون سازی مکمل کرلی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے دو پاور پلانٹس، او جی ڈی سی ایل کے شیئرز، فرسٹ ویمن بینک اور اسٹیل ملز کی نجکاری کی تیاری مکمل کر لی ہے، نجکاری میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے حویلی بہادر شاہ، بلوکی آر ایل این جی پاور پلانٹ اور اسٹاک ایکسچینج کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ یو اے ای اسٹاک مارکیٹ کے شیئرز بھی خریدنا چاہتا ہے، نئی قانون سازی…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) بھارت نے امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے روس سے سستے داموں تیل اور کھاد درآمد کرنے اور آئندہ بھی خریداری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بھارت کو روس سے دوری اختیار کرنے کے لیے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی کرنا ہوگی جس کے لیے کافی وقت درکار ہوگا۔ ترجمان نیڈ پرائس نے اس بات کا اقرار کیا کہ بھارت روس سے فوری طور پر دوری اختیار نہیں کرسکتا۔ اس میں…

مزید پڑھیں