تازہ تر ین

اسٹیل ملز سمیت اہم اداروں کی نجکاری کا فیصلہ، قانون سازی مکمل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز سمیت اہم اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرتے ہوئے قانون سازی مکمل کرلی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے دو پاور پلانٹس، او جی ڈی سی ایل کے شیئرز، فرسٹ ویمن بینک اور اسٹیل ملز کی نجکاری کی تیاری مکمل کر لی ہے، نجکاری میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے حویلی بہادر شاہ، بلوکی آر ایل این جی پاور پلانٹ اور اسٹاک ایکسچینج کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔
یو اے ای اسٹاک مارکیٹ کے شیئرز بھی خریدنا چاہتا ہے، نئی قانون سازی سے قبل حکومت کسی بھی سرکاری ادارے کو فرخت نہیں کرسکتی تھی، رولز سے استثنیٰ کی صورت میں نجکاری کے عمل کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain