Author: Khabrain News

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہاورڈ یونیورسٹی یو ایس اے کے طلبہ کے وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک انٹرایکٹو سیشن کے دوران سپہ سالار نے موجودہ علاقائی مسائل اور امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاک فوج کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران طلبہ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طلبہ…

مزید پڑھیں

ہیرسبرک: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا کی عدالت نے دو سابق ججوں مائیکل کوناہن اور مارک سیواریلا کو رشوت لینے کے جرم میں 20 کروڑ ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست پنسلوانیا کے دو سابق ججوں کے خلاف ’کِڈز فار کیش‘ کیس میں بھاری رشوت لینے کے الزام کی سماعت ہوئی جس میں ملزمان پر 28 لاکھ ڈالرز رشوت وصول کرنے کا الزام ثابت ہوگیا۔ عدالت میں یہ ثابت ہوگیا کہ یہ رقوم دونوں ججوں نے بچوں کی منافع بخش جیلوں میں بچوں کو زبردستی بھیجنے کے عوض بطور رشوت وصول…

مزید پڑھیں

پیرس: (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر عالمی جونئیر ٹیم اسکواش چیمپئین شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ فرانس میں جاری چیمپئین شپ کے کوارٹر فائنل میں سیڈ 3 پاکستان نے سیڈ 6 بھارت کے خلاف کامیابی پاکر سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا۔ چیمپئین شپ کے 3 میچز پر مشتمل کوارٹر فائنل کے پہلے مقابلے میں نور زمان نے مد مقابل کرشنا مشرہ کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے شکست دے کر پاکستان کو 0-1 کی سبقت دلوادئی، دوسرے سنسنی خیز میچ میں محمد حمزہ خان نے سخت تگ و دو کے بعد…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے قومی کرکٹر اعظم خان کوکیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کے لیے این او سی جاری کردیا۔ گزشتہ روز پی سی بی نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی تاریخوں سے ٹکراؤ کی وجہ سے دو نوجوان پلیئرز اعظم خان اور قاسم اکرم کو کیریبئن پریمیئر لیگ میں شرکت کی این او سی دینے سے انکار کردیا تھا۔ تاہم اعظم خان کی جانب سے پی سی بی سے این او سی جاری کرنے کی اپیل کی گئی جس کے بعد کرکٹر کو سی پی ایل کھیلنے کی اجازت مل…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو محمد میاں سومرو کی نشست پر ضمنی انتخاب کرانے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محمد میاں سومرو کی درخواست پر سماعت کی۔ پٹیشنر کی وکیل بیرسٹر زینب جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ محمد میاں سومرو حلقہ این اے 196 جیکب آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، وہ پی ٹی آئی کے ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے استعفیٰ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ 40 دن اسمبلی سے غیر حاضر رہنے پر اسپیکر نے نشست خالی قرار…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس ملاقات کے لیے کوئی اجازت نامہ نہیں تھا، وہ جھوٹ بولنے کے عادی ہیں، 22 سال سے الزامات لگا رہے ہیں، کورٹ آرڈر لے آئیں اور شہباز گل سے مل لیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ریلی کا کہہ کر اصل چیز سے توجہ ہٹا رہے ہیں، میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو فٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب اور ہائیکورٹ کو اپنے ماتحت…

مزید پڑھیں

گجرات: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان ستمبر میں گجرات آرہے ہیں اور وہی ہمارے وزیراعظم ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وقت اتنا کم ہے ہم ایک دن میں ضائع نہیں کررہے ہیں۔ گجرات نے دل سے عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کرلیا ہے شہباز شریف نے ایمرجنسی میں ادویات بند کردی تھی ہم نے دوبارہ ایمرجنسی میں مفت ادویات فراہمی شروع کردی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گجرات میں انجینئرنگ یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔ وزیر آباد…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ورلڈ سپر لیگ رینکنگ میں ترقی کرکے تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان 17 میچ کھیل کر 110 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا جبکہ اس درجہ بندی میں انگلینڈ اور بنگلا دیش بالترتیب 18،18 میچ کھیل کر 125 اور 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ رینکنگ میں افغانستان چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، بھارت چھٹے، آسٹریلیا ساتویں، آئرلینڈ نویں، سری لنکا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 3.35 فیصد کا مزید اضافہ ہوگیا جبکہ پاکستان میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42.31 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران بجلی کی قیمت میں 68 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا جس کے بعد فی یونٹ 9.08 سے بڑھ کر 9.70 روپے کا ہو گیا۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ٹماٹر 18روپے 55 پیسے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ادارے کی توہین کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو طلب کر لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے 30 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو30 اگست 2022 کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔ اس کے علاوہ اسد عمر اور فواد چودھری کوبھی ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونےکی…

مزید پڑھیں