تازہ تر ین

آرمی چیف سے ہاورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کی ملاقات

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہاورڈ یونیورسٹی یو ایس اے کے طلبہ کے وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک انٹرایکٹو سیشن کے دوران سپہ سالار نے موجودہ علاقائی مسائل اور امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاک فوج کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
بیان کے مطابق ملاقات کے دوران طلبہ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق طلبہ اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain