لاہور: (ویب ڈیسک) مشہور مصنف و ڈرامہ ساز خلیل الرحٰمن قمر نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیوی اور بیٹی سے ڈرتے ہیں اور گھر میں صرف ان کی بیوی کی ہی چلتی ہے۔ ایک پروگرام میں خلیل الرحمٰن کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی نے بھی شرکت کی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گھر میں ان کے بجائے ان کی اہلیہ کی حکمرانی چلتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں ان پر اہلیہ کافی سختیاں کرتی تھی اور ان کے پاس کسی لڑکی کو گزرنے کی اجازت تک نہ ہوتی تھی مگر اب…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں شملہ پہاڑی چوک کے قریب دودھ بردار گاڑی کے ڈرائیور نے ٹریفک اہلکار کو کچل ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شملہ پہاڑی چوک میں دودھ بردار گاڑی کو روکنا وارڈن کی سزا بن گیا، تیز رفتار گاڑی نے ٹریفک اسسٹنٹ کو کچل دیا جس سے محمود احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ٹریفک اسسٹنٹ نے دودھ والی گاڑی کو روکا تو ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے ٹریفک اسسٹنٹ پر چڑھا دی، شہید محمود احمد کا تعلق لاہورکے علاقہ شاہدرہ سے تھا۔ تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نےانسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا، تقریب میں بچوں کو قطرے پلائے۔ کہتے ہیں آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کےلیے سب کو مل کر چلنا ہوگا۔ وزیراعظم کا پولیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر پولیو کا خاتمہ کر رہی ہیں، ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں ، اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال میں لا رہے ہیں۔ پولیو ایک جان لیوا مرض ہے بدقسمتی سے پاکستان کے بعض حصوں میں دوبارہ پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں…
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔ پاکستانی روپیہ رواں کاروباری ہفتے سے شروع سے ہی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا ہے۔ آج پھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 215 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث شمالی اور وسطی حصوں میں پی ٹی سی ایل کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں فنی خرابی، صارفین کو انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی فراہمی میں مشکلات کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں گزشتہ چند روز سے صارفین کو موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق ملک میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اپٹک فائبر میں خرابی پیدا ہوئی ہے، خرابی کی وجہ سے صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی…
روٹرڈیم: (ویب ڈیسک) پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ اتوار کو روٹرڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہو گا، پاکستان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز پہلے ہی دو صفر سے جیت چکا ہے۔ یاد رہے کہ جمعرات کو شاہینوں نے نیدر لینڈز کو دوسرے ون ڈے میچ میں 7 وکٹ سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں دو، صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرینی صدر نے روسی فورسز کے انخلاء تک امن معاہدہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا، ،ولادی میرزیلنسکی نے کہا ہے کہ روس ہماری سرزمین چھوڑے پھر امن پر بات ہو گی۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ زاپوریژیا سے روس کا قبضہ ختم کروائے۔ یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس گی اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے کیف میں ملاقاتیں کیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں یوکرینی صدر نے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن ہونے پر "پی ٹی سی ایل” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن ہونے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ صورت حال پر پی ٹی اے کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی طرف سے شمال اورجنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ کا مسلئہ رپورٹ ہوا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی عدالت نے پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے انہیں پیر تک ہسپتال رکھنے کا حکم دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو پولیس نے سخت سکیورٹی میں ہسپتال سے اسلام آباد کچہری منتقل کیا۔ شہباز گل نے عدالت میں بیان دیا کہ انہیں رات 2 بجے تک ٹیکے لگائے جاتے رہے، سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے،انہوں نے خدا کا واسطہ دیتے ہوئے ماسک طلب کیا جس پر…
لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں مزید چار مریض دم توڑ گئے۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اٹھارہ ہزار دو سو بارہ ٹیسٹ کئے گئے، پانچ سو دس نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ ایک سو چونسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ آٹھ صفر فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید چار مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔
