Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • 27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز
    • امام، رضوان کو بڑا جھٹکا، پریذیڈنٹ ٹرافی میں کھیلنے کی اجازت نہ ملی
    • سائم ایوب کو CPL سے بلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین: کمنٹیٹرناصر حسین
    • یمن کے موخا ایئرپورٹ پر سعودی فضائی حملے
    • ڈرون حملوں سے بچاوں کیلئے کے پی تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب
    • پولیو سے متعلق غلط معلومات کے ادراک کیلئے ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس تشکیل دینے کافیصلہ
    • سندھ میں بد ترین کرپشن عوام مشکلات کا شکار ہیں حافظ نعیم الرحمان
    • ایران، خلیجی ممالک کا عمان میں اہم اجلاس آبنائے ہرمز پر معاہدے کی کوشش
    • فلپائن کے مسافر بحری جہاز میں خوفناک آتشزدگی،5افرادہلاک
    • قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت
    • علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
    • کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
    • سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
    • سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
    • لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
    • بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
    • بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
    • موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کوئی جیل جائے تو بغلیں نہیں بجانی چاہئیں، سب کی باری آنی ہے: خواجہ سعد رفیق

    By Khabrain Newsاگست 18, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو ختم نہیں کر سکتیں یہ سیاسی حقیقت ہے، کوئی جیل جائے تو بغلیں نہیں بجانی چاہئیں، سب کی باری آنی ہے۔
    ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر سردار شفیق ترین کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جمہوریت کو باہر سے کوئی کمزور نہیں کرتا، سیاستدان خود اسے کمزورکرتے ہیں، 36، 38 سال کا مارشل لااصل مسئلہ ہے، پہلی مرتبہ کوئی سیاسی جماعت دیکھی ہے جو مخالفین کو غدار کہتی ہے، جو سیاستدان بھی اپنے سیاسی مخالفین سے بات نہیں کر سکتا اور ان کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار نہیں ہے وہ کچھ بھی بن سکتا ہے وہ سیاست دان نہیں بن سکتا۔
    انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے اور نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کو فروخت نہیں کیا جا رہا، بلوچستان میں سبی ہرنائی خوست ریلوے سیکشن پر 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، سکیورٹی کلیئرنس ملتے ہی باقی کام بھی مکمل کر لیا جائے گا، سیاستدانوں کو ایک دوسرے کو گالیاں دینے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے، نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل 1050 کمروں پر مشتمل سو سال پرانی عمارت ہے، اس کی مالیت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے، اسے فروخت نہیں کیا جا رہا، اس کے بے پناہ مسائل اور طاقت ور یونین بڑا مسئلہ ہے، وہاں کی اتھارٹیز بھی یونین کی حمایت کرتی ہیں، کوویڈ 19کی وبا شروع ہونے کے بعد سے یہ ہوٹل بند ہے اور اسے چلانے کے لئے بھی بہت زیادہ مالی وسائل کی ضرورت ہے، ہماری رائے ہے کہ مالیاتی مشیر مقرر کر کے اسے ہم 49 منزلوں تک لے جا سکتے ہیں، ابھی اس کی 19 منزلیں ہیں، کچھ پیسے مل جائیں تو 300 سے 350 کمرے فعال ہو سکتے ہیں اور ہمارے اخراجات بھی پورے ہو جائیں گے۔
    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی حالت بدلنے کے لئے حکومت سے کسی بیل آؤٹ پیکج کی ضرورت نہیں ہے، ایوی ایشن پالیسی سے مسائل پیدا ہوئے، الزامات لگانے کے بجائے حقائق کو دیکھنا چاہیے، پی آئی اے میں بہتری آ رہی ہے، نئے جہاز بھی خریدے جا رہے ہیں اور تین چار سال بعد ہمیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر جانا ہی پڑے گا لیکن موجودہ حکومت پی آئی اے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرے گی۔
    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں نے نیب کے موجودہ قانون سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا کیونکہ ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا، جب الزامات سن سن کر تنگ آ جاتے ہیں تو پھر جواب دینا پڑتا ہے، ہمارے لیڈر بھی ہماری طرح کے ہی انسان ہیں، ابھی بھی وقت ہے ایک دوسرے پر غلط الزامات لگا کر اور گالیاں دے کر پوری سیاسی برادری کو خراب نہ کیا جائے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.