اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 22 اگست کو یورپ کے 4 ممالک کے دورے پر جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ڈنمارک، ناروے ، سوئیڈن اور جرمنی کا دورہ کریں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو 22 اگست کو یورپی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے

