Author: Khabrain News

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ون ڈے کرکٹ ختم کرنے کیخلاف آواز اٹھادی۔ روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ کو ختم کرنے کے خیال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک روزہ فارمیٹ کی آج بھی اہمیت ہے، لوگ پہلے ٹیسٹ کرکٹ ختم ہونے کے بارے میں بات کر رہے تھے، میرے لیے کرکٹ اہم ہے پھر چاہے کوئی بھی فارمیٹ ہو۔ بھارتی کپتان نے کہا یہ سب باتیں فضول ہیں کہ میرا نام ہی ون ڈے کرکٹ سے بنا ہے، میں یہ کبھی نہیں کہوں گا کہ ون ڈے ختم ہو رہا ہے یا…

مزید پڑھیں

روٹرڈیم: (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا۔ نیدرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج روٹر ڈیم میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو مایہ ناز بلے باز بابراعظم لیڈ کریں گے جبکہ میزبان ٹیم اسکاٹ ایڈورڈز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ پاکستان کو میزبان نیدرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ نیدرلینڈز کو پہلے میچ میں 16 رنز سے شکست دے کر پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شہباز گل کو مزید ٹیسٹوں کے لیے امراض قلب کے شعبے سے دوسرے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ میڈیکل بورڈ میں بھی دو ڈاکٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کو پمز میں امراض قلب کے شعبے سے ٹیسٹوں کےلیے دوسرے وارڈ منتقل کر دیا گیا۔ شہباز گل کے گزشتہ رات ہونے والے ٹیسٹ آج دوبار ہ کیے جا رہے ہیں۔ شہباز گل کے لیے بنائے گئے میڈیکل بورڈ میں مزید دو ڈاکٹرز کو شامل کر لیا گیا۔میڈیکل بورڈ نیورو آرتھو سرجری ،کارڈیالوجی، پمونالوجی سمیت 6 ڈاکٹر ز پر مشتمل…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ دیے جانے کے خلاف کیس میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بغاوت مقدمےمیں شہباز گل کی دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔شہباز گل کے وکیل فیصل چودھری ، شعیب شاہین اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شہباز گل سے متعلق حقائق کی تصدیق کے لیے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ سپرٹنڈنٹ جیل کو اس لیے بلایا ہے تاکہ حقائق جان سکیں ج نے استفسار کیا کہ…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں 24گھنٹوں کےدوران سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 102 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ہونے والی بارش کے اعدادوشمارجاری کر دیے گئے۔شہرمیں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 102ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ صدرمیں 60ملی میٹر، قائدآبادکےاطراف میں 49ملی میٹر بارش ہوئی۔یونیورسٹی روڈ پر44اعشاریہ 7ملی میٹر،گڈاپ میں 37اعشاریہ 4ملی میٹرسعدی ٹاون میں 30اعشاریہ 1ملی میٹر اورکورنگی میں 24اعشاریہ 7ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ جناح ٹرمینل کےاطراف 21اعشاریہ 4ملی میٹر،ائیرپورٹ کےاطراف میں 19اعشاریہ 1ملی میٹر،ناظم آباد کےاطراف میں 13اعشاریہ 2ملی میٹر اور شارع فیصل پر 13ملی میٹر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کےلیے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کردیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ متاثرین کو فوری طور پر5 ہزارفی خاندان فراہم کیا جائے، کھانے اور صاف پانی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم نے جنوبی سندھ میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہارکرتےہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال میں پہلی ترجیح متاثرہ لوگوں کا ریسکیو اور انکی فوری امداد ہے۔ متاثرین کو رہائش…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کے تحائف چھپانے پر عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس میں تحریک انصاف کے وکیل کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22اگست تک ملتوی کر دی۔ توشہ خانہ تحائف چھپانے پر عمران خان کی نااہلی کے ریفرنس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، محسن شاہنواز رانجھا سمیت پانچ حکومتی ایم این ایز نے آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا تھا۔ حکومتی اتحاد کی جانب سے وکیل خالد اسحاق پیش ہوئے،تحریک انصاف کی جانب سے علی ظفر کے معاون وکیل پیش ہوئے، بیرسٹر علی ظفر مصروفیت کے…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ30اگست کو غریب پر10روپے فی لیٹر کی مزید چھری پھرے گی۔ معاملات بگاڑ کی جانب جار ہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو لکھ کر دیا کہ پیٹرول پر لیوی بڑھائیں گے۔30اگست کو غریب پر10روپے فی لیٹر کی مزید چھری پھرے گی۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آصف زرداری نے بھی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہاہے کہ غریب مہنگائی میں جل رہا ہے اور حکمران بانسری بجا رہے ہیں۔ حکمرانوں نے نوٹ بینک بچانے کے لیے ووٹ بینک کو قربان…

مزید پڑھیں

واشنگٹن : (ویب ڈیسک) پاکستان کے سفیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ ملک وقوم کے لئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنا پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاک فوج کی تاریخ وطن کےلیے گراں قدر قربانیوں سے عبارت ہے۔پاک فوج کے افسران اورجوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں کی بدولت قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔ مسعود خان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پر جب…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ فواد چودھری چالاک سیاستدان ہیں، لیکن وہ عمران خان کی کرپشن گھما نہیں سکتے۔ 190 ملین پائونڈ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہے، میڈیا کو بتانا چاہیے کہ عمران خان نے زمین کے بدلے پیسے کیوں واپس کیے؟ اپنے ٹوئٹ میں مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فواد چوہدری عمران خان اور شہزاد اکبر کی واضح کرپشن کو نہیں گھما سکتے، 190 ملین پائونڈ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہے، میڈیا کو بتانا چاہیے کہ عمران خان نے زمین کے بدلے پیسے کیوں واپس…

مزید پڑھیں