Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے بارشوں کے باعث صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے ہیں۔ انٹر بورڈ نے آج ہونے والے تمام پرچے بھی ملتوی کر دیئے۔ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس سے قبل آل سندھ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے تمام نجی سکول و کالجز کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں

ماسکو: (ویب ڈیسک) ماسکو میں جاری بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس کے موقعے پر ماسکو میں موجود فلسطینی فوجی جنرل اور روس کے ڈپٹی وزیر دفاع کے درمیان فوجی اور انٹیلیجنس معاملات میں تعان پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی ڈپٹی وزیر دفاع الیگزینڈرفومن اور فلسطینی سکیورٹی فورسرز کے میجر جنرل نضال ابو دخان کے درمیان ملاقات کے دوران ممکنہ فوجی اور انٹیلیجنس تعاون پر گفتگو کی گئی ہے۔ غیر ملکی ادارے کی خبر کے مطابق دونوں حکام کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات مغربی پابندیوں کے شکار روس کے اتحادیوں کےساتھ ماسکو…

مزید پڑھیں

آسٹن: (ویب ڈیسک) امریکا سے تعلق رکھنے والے 3 دوستوں نےکم وقت میں امریکا کی تمام 50 ریاستیں گھوم کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست آسٹن سے تعلق رکھنے والے پیٹر نے اپنے 2 دوستوں پاشا اور عبدالاہی صالح کے ہمراہ 5 دن ،13 گھنٹے اور 10 منٹ میں امریکا کی تمام 50 ریاستوں کا سفر مکمل کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ تھامس کینن اور جسٹن مورس نے بنایا تھا، جنہوں نے تمام امریکی ریاستوں کا سفر مکمل کرنے میں 5 دن، 16 گھنٹے اور 20 منٹ لگائے تھے۔ اطلاعات کے مطابق…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی اسلام آباد پولیس کے حوالے ہونے اور ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کا رد عمل آ گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ پاکستان بنانا ری پبلک بنتا جا رہا ہے، مہذب دنیا ہماری بربریت کے سامنے حیران رہ جائے گی۔ سب سے بری بات یہ ہے تشدد کے ذریعے اور منصفانہ ٹرائل کے بغیر مثال بنانے کے لیے ایک آسان ہدف کو منتخب کیا گیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سابق وزیراعظم نواز…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں مزید بارش کی پیش گوئی کے بعد سندھ حکومت نے کل تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور 19 اگست تک شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد سندھ حکومت نے کل تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ وزیرتعلیم سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کو چھٹی دینے کی ہدایت دی ہے۔ بارش کے باعث کراچی میں انٹربورڈ نے کل ہونے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو پمز اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔ طبیعت خرابی کے باعث شہباز گل کو پمز اسپتال اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم شہبازگل کا طبی معائنہ کرے گی، میڈیکل ٹیم میں شعبہ میڈیسن، نیوروفزیشن اور کارڈیک ڈاکٹرز شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازگل کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت ہے، شہبازگل کے چیک اپ کیلئے ماہر امراض سینہ کو اڈیالہ جیل بھی بھجوایا گیا تھا، میڈیکل ٹیم معائنہ کرکے میڈیکل سرٹیفکیٹ پولیس کے حوالے کریگی۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت…

مزید پڑھیں

کابل: (ویب ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل کی مسجدمیں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد میں دھماکا نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا۔ ترجمان کابل پولیس خالد زادران کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد افراد کی اموات کا خدشہ ہے، دھماکامسجد کےاندر ہوا ہے، دھماکے میں ہونے والی اموات اور زخمیوں کی تعداد ابھی معلوم نہیں، دھماکے کی شدت سے قریب کی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔ طلوع نیوز کے مطابق دھماکا کابل کے علاقے پی ڈی 17 میں ہوا۔ اسپتال…

مزید پڑھیں

برسلز: (ویب ڈیسک) نیٹو کے چیف سٹولٹنبرگ کا کہنا ہے کہ سربیا اور کوسوو کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تو نیٹو مداخلت کر سکتی ہے۔ سربیا اور کوسوو کے سربراہاں سے ملاقات کے بعد نیٹو چیف نے فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی کو ہوا نہ دینے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی کشیدگی سے امن کو نقصان پہنچا تو نیٹو کی امن فوج حرکت میں آئے گی۔ خیال رہے کہ کوسوو 2008 میں سربیا سے الگ ہوگیا تھا، تاہم سربیا کوسوو کی آزادی کو تسلیم نہیں کرتا جس کے باعث وقتا فوقتاً…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے 9 حلقوں سے ایک ہی طرح کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 8 حلقوں سے کاغذات منظور ہوگئے، آر او فیصل آباد نے بلاجواز کاغذات مسترد کر دیے، فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ آر او نے پہلے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیاتھا، آٹھ حلقوں سے کاغذات مسترد نہیں ہوئے انھوں نے کردیے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ریمانڈ کے معاملے پر اسلام آباد اور پنجاب پولیس میں ٹھن گئی جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز طلب کیے جانے کے بعد اڈیالہ جیل انتظامیہ نے گِل کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ اڈیالہ جیل میں ڈرامائی صورت حال رہی اور عدالتی حکم ساتھ لانے والی اسلام آباد پولیس کا شہباز گِل کو ساتھ لے جانے پر مُصر رہی لیکن جیل انتظامیہ نے گِل کو حوالے کرنے سے صاف انکار کیا۔ اس دوران اڈیالہ جیل…

مزید پڑھیں