All posts by Khabrain News

پاکستان کو فاتح عالم بنے تیس برس مکمل، پی سی بی نے ٹرافی قذافی سٹیڈیم میں رکھ دی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کو فاتح عالم بنے تیس برس مکمل ہو گئے، شاندار فتح کو ایک بار پھر یادگار بنانے کے لیے پی سی بی نے ورلڈکپ کی ٹرافی قذافی سٹیڈیم میں رکھ دی۔
پچیس مارچ انیس سو بانوے کی عظیم فتح کی یادیں تازہ کرنے کے لیے پی سی بی نے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کے آخری روز انیس سو بیانوے ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کر دی ہے۔
پاکستانی کرکٹرز نے بھی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، انیس سو بیانوے ورلڈکپ کے فائنل کی تصویری جھلکیوں پر مشتمل سلائیڈ شو بھی سارا دن جاری رہے گا۔

ای الیون تشدد کیس: عثمان مرزا سمیت 5 ملزمان کو عمر قید

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیشن کورٹ نے ای الیون عثمان مرزا کیس کا فیصلہ سنا دیا، عثمان مرزا سمیت پانچ ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی.
عدالت نے ملزم عثمان مرزا، محب بنگش، ادارس قیوم بٹ،حافظ عطاء الرحمن اور فرحان شاہین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
مقدمے کا ٹرائل ساڑھے 5 ماہ تک چلتا رہا ہے، مقدمے میں 21 گواہان پر وکلا نے جرح کی، جبکہ متاثرہ جوڑا 11 جنوری کو اپنے بیان سے منحرف ہوچکا تھا۔
مقدمے میں ایف آئی اے کی خاتون سمیت تین اہلکار بطور گواہ شامل ہیں، 6 جولائی کو سیکٹر ای الیون میں لڑکا لڑکی کی ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

قومی اسمبلی اجلاس آج ملتوی ہونے پراپوزیشن کا احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی اجلاس آج ملتوی ہونے پراپوزیشن نے احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہناہے کہ ہمیں یہی اندازہ ہے سپیکر آج اجلاس ملتوی کر دیں گے، رکن کی وفات پر اجلاس ایک دن کے لیے ملتوی ہوتا ہے، اگر یہ آج اس روایت پر اجلاس ملتوی کرتے ہیں تو کوئی اعتراض نہیں۔
گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی رکن خیال زمان کی وفات پر فاتحہ خوانی کی روایت برقرار رکھی جائے گی، فاتحہ خوانی کے بعد اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش ہوگی۔

تحریک انصاف کا اجلاس: وزیر اعظم کے بیانات، شہباز شریف کو خون ریزی کا خدشہ

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ کر خون ریزی کے خطرے سے آگاہ کر گیا۔
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور آئی جی اسلام آباد کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جیسا کے آپ کو معلوم ہے اپوزیشن نے 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پالیمنٹ میں جمع کرائی تھی، اسی دن قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن بھی جمع کرائی گئی، تحریک عدم سے متعلق قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے آئین اور قانون واضح ہے، اور ہر رکن قومی اسمبلی کا حق ہے کہ وہ اجلاس میں شریک ہو سکے۔
24 مارچ کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم، وفاقی وزراء اور وزیراعظم کے مشیران کے علاوہ بعض دیگر ذمہداران نے اراکین کو روکنے سے متعلق بیان دے رکھے ہیں، اس ضمن میں غیر پارلیمانی زبان بھی استعمال کی جا رہی ہے، وزیراعظم نے ایک جلسے میں اپوزیشن لیڈر کو دھمکی بھی دی کہ انہیں دیکھ لونگا، وزیر اعظم نے ڈی چوک پر 10 لاکھ لوگ اکٹھے کرنے کا بیان دے رکھا ہے۔
خط کا متن میں کہا گیا ہے کہ آپ کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا نتیجہ سیکٹری اسمبلی کی طرف سے فراہم کردہ صورت میں جاری کرنا ہو گا، تحریک عدم اعتماد کے مکمل ہونے تک آپ قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کر سکتے، ایوان کا کسٹوڈین ہونے کے ناطے تمام ارکین کی حفاظت اور ان کی ایون میں موجودگی یقینی بنانا آپ کی زمہ داری ہے۔
آج دعائے مغفرت کے بعد آئینی طور پر ضروری ہے کہ ہمارا عدم اعتماد کی تحریک کو لیا جائے، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قرداد پر تین دن بعد اور سات دن سے پہلے ووٹنگ ہو۔

خوبصورت گھونگھے نے عالمی مقابلہ حسن جیت لیا

برلن : (ویب ڈیسک) برلن میں گھونگھے کا عالمی مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا، جس میں کیوبا کے گھونگھے کو اس سال کا خوبصورت ترین snail قرار دیا گیا ہے۔
مقابلے کے لیے آن لائن ووٹنگ کی گئی ، جس میں اس گھونگھے کو 10 ہزار ووٹ ملے ہیں جبکہ مجموعی ووٹوں کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ تھی۔
جرمن تحقیقی ادارے ’سینکنبرگ‘ کی جانب سے اس کا اعلان کیا گیا ، عالمی مقابلہ حسن میں ابتدائی طور پر 50 انواع منتخب کی گئی جن میں سے صرف 5 کا انتخاب آخری اور فیصلہ کن مرحلے کےلیے ہوا۔
جس کے بعد ان پانچوں کی تصاویر ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئیں، اور فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا گیا۔
25 فروری سے 15 مارچ تک جاری رہنے والے اس آن لائن سروے میں 16 ہزار سے کچھ زیادہ ووٹ ڈالے گئے، جن میں سے 62 فیصد جیتنے والے گھونگھے کو ملے۔
اس کی لمبائی 20 سے 30 ملی میٹر تک ہے جبکہ یہ صرف مشرقی کیوبا کی تنگ ساحلی پٹی کے بارانی جنگلوں سے لے کر انتہائی خشک مقامات پر پایا جاتا ہے۔
عالمی مقابلہ حسن جیتنے کے بعد ادارہ اس رنگین گھونگھے کی جینیاتی سلسلہ بندی بھی کرے گا جبکہ اس کے تحفظ کی کوششوں میں بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

دنیا کی مہنگی ترین چائے کی پتی 3 کروڑ روپے

ہانگ کانگ: (ویب ڈیسک) چائے زندگی کا اہم حصہ ہے، صبح ہو یا رات چائے کی بنا گزارا مشکل ہے، لیکن کیا آپ دنیا کی سب سے مہنگی چائے کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں، جو صرف 3 کروڑ 35 لاکھ روپے کی ہو گی۔
چین اور ہانگ کانگ میں دنیا کی مہنگی ترین اور بہترین چائے فروخت ہوتی ہے جس کی ایک کلو گرام پتی کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار ڈالر ہے۔
چینی کمپنی گلاس بیلی اس چائے کو فروخت کرتی ہے، ان میں ایک چائے کا نام روگائی ہے، دوسری قسم کی پتی چین کی وویائی پہاڑیوں پر اگتی ہے اور اسے چٹان والی چائے بھی کہا جاتا ہے تاہم چٹانی چائے کی مزید کچھ اقسام ہیں۔
ان میں سب سے مہنگی چائے کا نام ’نائی لین کینگ روگائی‘ ہے جو پہاڑیوں کے دشوار گزار حصوں پر اگتی ہے۔
اس چائے کی 25 گرام پتی کی قیمت 4560 ڈالر اور ایک کلو گرام قیمت 1 لاکھ 84 ہزار ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ اس چائے کو مخصوص سند یافتہ افراد ہی بناتے ہیں اور ایک کپ 3500 سے 4000 ڈالر تک میں فروخت ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کہیں چائے کے پتے نایاب ہیں تو کسی پودے کی جڑ لازمی ہوتی ہے اور کہیں چائے قدرتی حالت میں دور دراز مقامات سے لائی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دنیا کی مہنگی ترین چائے کی پتیوں میں شمار ہوتی ہیں۔

قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس، زرداری، شہباز اور بلاول پارلیمنٹ پہنچ گئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، قومی اسمبلی اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئیں گے۔
اراکین پارلیمنٹ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سابق صدر آصف علی زرداری، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ پہنچ گئے۔
آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آج سیاست انتہائی اہم موڑ پر آچکی ہے، صدر آصف زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ اب کیا ہوگا؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ بہتر ہوگا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج عوام کی فتح کا دن ہے، ہم اپنی محنت کررہے ہیں،عمران خان اپنی اکثریت کھو چکے ہیں۔
وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ وفات پا جانے والے رکن قومی اسمبلی خیال زمان کے لیے فاتحہ خوانی بھی ہو گی۔
فاتحہ خوانی کے بعد اراکین اسمبلی وفات پا جانے والے رکن سے متعلق اظہار خیال کریں گے۔
ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ ایوان کی رائے ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، 152 ارکان وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتمادکی قرارداد پیش کریں گے۔

لاہورٹیسٹ کا فیصلہ کن روز، شاہینوں کی ایک وکٹ کے نقصان پر بیٹنگ جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز351 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان نے آخری روز بغیر کسی نقصان کے تہتر رنز سے اننگز کا آغاز کیا، ستتر رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی، عبداللہ شفیق ستائیس رنز بنا کر کیمرون گرین کی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ گذشتہ آسٹریلوی ٹیم نے دوسری اننگز میں دو ستائیس رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی، آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ ایک سو چار رنز بنا کر نا قابل شکست رہے۔

فیفا ورلڈکپ یورپ کوالیفائرز، پرتگال نے ترکی کو تین ایک سے شکست دے دی

پورٹو: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈکپ 2022 یورپ کوالیفائرز میں پرتگال نے ترکی کو تین ایک سے شکست دے دی ۔
پرتگال کے شہر پورٹو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ملک نے پہلے ہاف میں دو اور آخری لمحات میں ایک گول سکور کر کے مہمان ٹیم پر سبقت حاصل کی جبکہ ترکی کی جانب سے واحد گول 25 ویں منٹ میں سکور کیا گیا۔
اہم مقابلے میں فتح کے بعد پرتگال کے قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ تک رسائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

سپریم کورٹ: آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس کی آج پھر سماعت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس کی آج پھر سماعت ہو رہی ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ مقدمہ سنے گا۔
منحرف ارکان تاحیات نااہل ہونگے یا دوبارہ الیکشن لڑ سکیں گے؟ عدالت عظمی میں آج پھر سماعت ہو رہی ہے۔ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے تمام صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کئے تھے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ معلوم نہیں عد م اعتماد پر ووٹنگ کب ہوگی؟ چاہیں گے سیاسی جماعتیں آئین کے دفاع میں کھڑی ہوں، عدالت کا کام خالی جگہ پر کرنا نہیں،آرٹیکل کی روح کو نظر انداز نہیں کرسکتے، ایسے معاملات ریفرنس کے بجائے پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئیں۔ عدالت عظمیٰ نے ٹائیگر اور ڈنڈا بردار فورسز پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔