All posts by Khabrain News

انسٹاگرام میں فالوونگ اور فیورٹس کرونولوجیکل فیڈ فیچرز متعارف

انسٹاگرام میں اس فیچر کی دوبارہ واپسی ہوئی ہے جس کی خواہش متعدد صارفین کو تھی۔

کرونولوجیکل یا ترتیب وار پوسٹس کا فیچر ایک بار پھر انسٹاگرام میں واپس آیا ہے اگر آپ استعمال کرنا چاہے تو۔

میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ نے نیوز فیڈ میں اسکرولنگ کے 2 طریقے متعارف کرائے ہیں فالوونگ اور فیورٹس۔

فالوونگ کو ان ایبل کرنے پر صارفین اپنے تمام فالووڈ اکاؤنٹس کی پوسٹس دیکھ سکیں گے یا ریورس کرونولوجیکل آرڈر میں ایسا ممکن ہوگا۔

یہ نئے فیچر اسٹینڈرڈ ہوم ایکسپرینس سے ہٹ کر ہوں گے اور صارفین آسان سے ہوم، فالوونگ یا فیورٹ فیڈ اسٹائلز پر سوئچ کرسکیں گے۔

فالوونگ کو سلیکٹ کرنے پر صارفین ہر اس فرد کی پوسٹس دیکھ سکیں گے جس کو وہ فالو رکرہے ہوں گے اور فیڈ کا آغاز تازہ ترین پوسٹ سے ہوگا۔

فیورٹ فیچر کو ان ایبل کرنے پر بھی کرونولوجیکل آرڈر کام کرے گا مگر فیڈ آپ کے منتخب کردہ زیادہ سے زیادہ 50 اکاؤنٹس تک محدود ہوگی مگر اسے کسی بھی وقت اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔

فیورٹ لسٹ کی پوسٹس ہمیشہ ایک اسٹار آئیکون کے ساتھ ڈسپلے ہوں گی اور ہوم فیڈ پر اوپر نظر آئیں گی۔

اس وقت انسٹاگرام پر نیوزفیڈ کے لیے الگورتھمز پر مبنی مواد ڈسپلے کیاجاتا ہے اور یہ الگورتھم اس کا تعین اس پر کرتے ہیں کہ آپ کیا زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں، یہ اب بھی بائی ڈیفالٹ ہوگا۔

مگر آپ مختلف طریقہ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو نئے فیچرز آپ کے لیے ہی متعارف کرائے گئے ہیں۔

دوسری کشتی میں چھلانگ لگانے والے کو سیٹ سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ دوسری کشتی میں چھلانگ لگانے والے کو سیٹ سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں صدارتی ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں دی گئی آبزرویشن بہت اہمیت کی حامل ہے۔
اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ عوام کا مینڈیٹ ایوان میں اجتماعی حثیت میں سامنے آتا ہے اور سیاسی جماعتیں عوام کے لیے ایوان میں قانون سازی کرتی ہیں۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ووٹ کا حق اراکین اسمبلی کو ہے نہ کہ پارٹی اراکین کو۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ 4 مواقع پر اراکین اسمبلی کے لیے پارٹی ڈسپلن کی پابندی لازمی ہے اور پارٹی ڈسپلن کی پابندی لازمی بنانے کے لیے ارٹیکل 63اے لایا گیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کس کس حد تک ہے ؟ تو اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ پارٹی میں بات نہ سنی جا رہی ہو تو مستعفی ہوا جا سکتا ہے اور مستعفی ہو کر رکن اسمبلی دوبارہ عوام میں جا سکتا ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ٹکٹ لیتے وقت امیدواروں کو پتہ ہوتا ہے کہ وہ کب آزادی سے ووٹ نہیں دے سکتے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دوسری کشتی میں چھلانگ لگانے والے کو سیٹ سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا کسی رکن کو پارٹی کے خلاف فیصلے کے اظہار کا حق ہے؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیا دوسری کشتی میں چھلانگ لگا کر حکومت گرائی جاسکتی ہے؟ زیادہ تر جمہوری حکومتیں چند ووٹوں کی برتری سے قائم ہوتی ہیں۔ کیا دوسری کشتی میں جاتے جاتے پہلا جہاز ڈبویا جاسکتا ہے؟
جسٹس منیب اختر نے کہا کہ چھلانگیں لگتی رہیں تو معمول کی قانون سازی بھی نہیں ہوسکتی۔

172ووٹوں کا پتہ ان کے ہاتھ میں نہیں ہے،احسن اقبال

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت ایک ہی پتہ ہے وہ تحریک عدم اعتماد کا ہے۔172ووٹوں کا پتہ ہے جو ان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ 172 ووٹوں کا پتہ ان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ یہ ایکی دوکی کے پتوں کو کنگ اور کیون بنا کر پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستانی ٹرمپ ہیں اور ان کا حال بھی وہی ہوگا۔تحریک عدم اعتماد سے نکلنا مطلب آپ کو برطرف کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کل کے اجلاس کے بعد 24 نہیں تو 72 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروایں گے۔ آئین میں لکھا ہے کہ تین دن میں ووٹنگ کرائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا شودے باز لیڈر ہے۔عمران خان نے کرپشن کی اور دوسروں کو کرپٹ کہتے ہیں۔جو خود بھگوڑا ہے وہ دوسروں کو بھگوڑا کہتا ہے۔کلی فورنیا کی عدالت اور الیکشن کمیشن سے کون بھاگا ہے؟

ضمیر فروشی کا بند ہونا ضروری ہے، فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ضمیر فروشی کا بند ہونا ضروری ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔ پہلے سندھ ہاؤس کے معاملے پر بات ہوئی ہے اور سندھ ہاؤس میں جو عمل ہوا اس کا مداوا نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت ہارس ٹریڈنگ کو بند کرے اور ضمیر فروشی کا بند ہونا ضروری ہے۔ اٹارنی جنرل کا مؤقف ہے کہ رکن قومی اسمبلی کا ووٹ پارٹی کا ہے اور ابھی اٹارنی جنرل نے بینظیر بھٹو کیس کا ذکر کیا ہے تاہم اسپیکر فیصلہ کریں گے کہ وہ ووٹ گنا جائے گا یا نہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ یہ کیس پاکستان کی سیاست کی بنیاد ہے۔ یوسف رضا گیلانی کے معاملے میں ووٹ خریدنے کی ویڈیوز سامنے آئیں اور ویڈیوز کو بطور ثبوت الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا لیکن ویڈیوز پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح ووٹ خریدنے کا اسٹاک ایکسچینج لگا ہوا ہے اس کو روکنا ضروری ہے اور ووٹ خریدنے کی روک تھام کے لیے سپریم کورٹ کا فیصلہ اہم ہے۔
وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ یہ جانتے ہیں کہ 2018 میں ووٹ عمران خان کو ملے اور اب ووٹ کو خرید کر یہ لوگ اپنی حکومت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے اس معاملے میں سپریم کورٹ اہم فیصلہ کرے گی۔ میرا ووٹ میری ذات کو نہیں بلکہ میری جماعت اور اس کے انتخابی نشان کو ملا۔

اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 8 ہزار رنز بنانے میں کامیاب

لاہور : (ویب ڈیسک) اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 8 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ 32سالہ بیٹسمین نے لاہور ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کھیلتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل کر لیے۔
اسٹیو اسمتھ اپنا85واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے 151 اننگز میں 8000 رنز مکمل کیے۔
اسٹیو اسمتھ سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا کے پاس ہے جنہوں نے 152 اننگز میں 8 ہزار رنز بنا رکھے ہیں۔
سنگاکارا ہی ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار، 10 ہزار، 11 اور 12 ہزار رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام کو ایک دن کےلیے جلسے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد انتظامیہ نے دونوں پارٹیوں کو جلسے کے لیے این او سی جاری کر دیے۔ ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کو 25 مارچ کو ایچ نائن اتوار بازار کے علاقے میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو 27 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دے دی گئی۔دونوں سیاسی جماعتیں رات تک جلسہ گاہ کو خالی کرنے کی پابند ہوں گی۔

گورنر ہاؤس میں سول ایوارڈ زتقسیم کر نے کی تقریب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مختلف شعبوں سے وابستہ 12شخصیات کو سول ایوارڈز دئیے۔

گورنر  پنجاب نے فلم سٹار صائمہ نور کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔غلام عباس‘فلم شاہد‘نور محمد جرال‘ شہر یار زیدی  کو صدارتی ایوارڈ بر ائے حسن کارکردگی ملا ۔چوہدری محمد سرور نے نیلو بیگم کو  بعد از مرگ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا جو فلم سٹار شان نے وصول کیا ہے

چوہدری محمدسرور کی بہتر ین کارکردگی پر ایوارڈ حاصل کر نیوالی تمام شخصیات کو مبارکباد ۔

خیبرپختونخوابلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ،1318کونسلرزبلامقابلہ منتخب

خیبرپختونخوا: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوابلدیاتی الیکشن کے دوسرےمرحلے میں 18اضلاع سے ایک ہزار 318کونسلرزبلامقابلہ منتخب ہو گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ویلج ونیبرہڈکونسلز میں جنرل نشستوں پر 351امیدواربلامقابلہ منتخب ہوئے۔
خواتین نشستوں پر 533،مزدورکسان کی نشست پر 151 کونسلرزبلامقابلہ منتخب ہوئے۔
نوجوانوں کی نشستوں پر 233،اقلیتی پر 50 امیدواربلامقابلہ منتخب ہوگئے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ 31 مارچ کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 14سے 18فروری تک وصول کیے جائیں گے۔

حزب اختلاف کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف والے عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں ان کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
او آئی سی اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہترین او آئی سی کانفرنس ہوئی اور او آئی سی کانفرنس کے شرکا نے پاکستان کی تعریف کی۔ او آئی سی کانفرنس میں وزیراعظم نے حالیہ معاملات پر بات کی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم نے روس یوکرین، کشمیر، فلسطین اور اسلامو فوبیا سے متعلق بات کی اور پوری امہ میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس یوکرین تنازع میں پاکستان کا کردار غیرجانبدارانہ ہے جبکہ چینی وزیر خارجہ نے دورے کی دعوت دی ہے۔

‘27 مارچ کو قوم میرا ساتھ دے کر بتائے کہ ہم بدی نہیں نیکی کے ساتھ ہیں‘

وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے مختصر پیغام میں کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ پوری قوم 27 مارچ کو میرا ساتھ دے اور بتائے کہ ہم بدی کے ساتھ نہیں ہیں بلکہ نیکی کے ساتھ کھڑے ہیں

وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو 27 مارچ کے جلسے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ قرآن میں اللہ پاک حکم دیتا ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، برائی سے لڑنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 30 سال سے ڈاکوؤں کا ایک ٹولہ ملک میں کرپشن کر رہا ہے اور ملک کو لوٹ رہا ہے اس نے اکٹھے ہوکر پارلیمانی نمائندوں کی ضمیر کی قیمتیں لگائی ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ لوگ عوامی نمائندوں کو کھلے عام خرید رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ 27 مارچ کو پوری قوم میرے ساتھ نکلے اور بتائے کہ ہم اس ملک میں جمہوریت کے خلاف، عوام کے خلاف اور قوم کے خلاف ہونے والے جرم کی مخالفت کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ انہیں بتائیں کہ چوری کے پیسوں سے جو تم عوامی نمائندوں کے ضمیر خرید رہے ہو قوم اس کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سارے پاکستان کو یہ علم ہونا چاہیے کہ کسی کی ہمت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ اس طرح سے ہارس ٹریڈنگ کر کے عوامی نمائندوں کے ضمیر خریدے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد حکومت کی جانب سے بھی ڈی چوک پر تاریخی جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں وزیر اعظم کی جانب سے سماجی ویب سائٹس پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا تھا کہ’ارضِ پاک پاکستان کی روح کےتحفظ کی لڑائی میں عوام کی شرکت کےپہلےتمام ریکارڈز توڑ ڈالے جائیں‘۔