Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، ایسے اہداف طے کیے جائیں جنہیں تبدیل نہ کیا جاسکے، حکومت کے پاس ایک سال تین ماہ کا وقت ہے، لانگ ٹرم پالیسیاں نہیں بنا سکتے، صوبوں سے مل کر جامع معاشی پلان بنائیں گے، پالیسیوں میں تسلسل کیلئے میثاق معیشت ناگزیر ہے، ہم نے بڑے سخت فیصلے کیے ہیں جو آسان نہیں تھے۔ اسلام آباد میں بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تاجروں اور ماہرین کی خدمات قابل ستائش ہیں، حکومت دی گئی اچھی تجاویز…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے پشاور، صوابی اور مالا کنڈ سمیت گرد و نواح میں محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طینہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں و دفاتر سے باہر نکل آئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے حوالے سے تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں چیتے نے خونخوار چیتے رات گئے گھر میں گھس کر پالتو کتے پر حملہ کردیا، واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل دہلا دئیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیتے کا گھر میں گھس پر کتے پر حملہ کرنے کا واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناسک میں پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گھر کی باؤنڈر وال پر کتا بٹھا ہوا ہے کہ اچانک چیتا منظر میں داخل ہوتا ہے اور کتے پر حملہ…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے عدالتی حکم پرطبی ٹیسٹ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق دعا زہرا کی ہڈیوں کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔ دعا زہرا کی عمر کا انداز لگانے کیلئے میڈیکل ٹیسٹ سول اسپتال کراچی میں کیا گیا،چیف ریڈیالوجسٹ سول اسپتال ڈاکٹر صباء جمیل کے مطابق دعا زہرا کی ہڈیوں کی عمر 17 سال کے زیادہ قریب ہے۔ دعا زہر کی عمر کا اندازہ لگانے کیلئے جانچ سول اسپتال کراچی کی وومن میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر لاریب گل نے کی۔ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے دعا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک میں آنے اور مریم نواز لندن جانے کیلئے نئی ڈیل چاہتے ہیں۔ فواد چودھری نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان معاملات پر ڈیل اور ڈھیل دونوں ہی اداروں کی آبرو کیلئے خطرہ ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ احتیاط لازم ہے، شہباز شریف کو ڈیل دےکر پہلے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے 900 ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے، چشمہ رائٹ بینک کینال اور این۔25 کو دو رویہ کرنے سمیت متعدد بڑے منصوبوں کو شامل کیا گیا ہے، ایم ایل ون منصوبہ ایک سال کی مدت میں آپریشنل ہو جائے گا۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) اور نئے مالی سال کیلئے حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے حوالہ سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکورکا کہنا ہےکہ نا اہلی کے باعث رہ جانے والے عازمین کا اضافی خرچہ بینک خود برداشت کریں گے اور انہیں حج پر بھجوائیں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا ہےکہ متاثرین کا احتجاج حق بجانب ہے، بینکوں نے غیر ذمہ دارانہ کام کیا ہے اور اپنی غلطی مانی ہے، بینکوں میں آن لائن نظام خراب ہوا لیکن انہوں نے لوگوں سے پیسے وصول کیے۔ مفتی عبدالشکور کا کہنا ہےکہ آج تمام بینک والوں کو بلایا تھا، اسٹیٹ بینک سے بھی رابطے میں ہیں، سرکاری کوٹا نہیں ہےلیکن انہیں پرائیویٹ…

مزید پڑھیں

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانیوالی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ بدھ کو ملتان میں کھیلا جائے گا، تین میچز کی سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈین قائد نکولس پوران نے ٹرافی تھامے تصاویر بنوائیں۔ پی سی بی کے مطابق ملتان سٹیڈیم…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے رضاکارانہ طور پر اپنی سکیورٹی پر مامور گاڑیوں میں 50 فیصد کمی کردی۔ وفاقی وزرا کو بھی مہیا سکیورٹی گاڑیوں میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل کابینہ نے وزرا اور سرکاری ملازمین کے پیٹرول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آسان حریف نہیں لیں گے، آہستہ آہستہ سب ٹیمیں یہاں آئیں گی، میرا پہلا ہدف یہی ہوتا ہے کہ میچ جیتنا ہے۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سمیت دنیا بھر کی ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں، کل ہم نے پریکٹس کی، ہمیں اتنی گرمی نہیں لگی، اچھی بات یہ ہے کہ ہوا بھی چل رہی ہے، وکٹ پر تھوڑا گھاس ضرور ہے، کل دوبارہ پچ…

مزید پڑھیں