لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم نے پنجاب بھر کے تھانوں میں ایک ہی طرز اور مناسب فونٹ میں کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کا ایک معیاری پیٹرن تیار کرکے صوبے بھر کے تھانوں میں مراسلہ بھجوانیکی بھی ہدایت کی،عدالت نے حکم دیا کہ ایک ہی فونٹ مقرر کیا جائے اور یہ اتنا بڑا کام نہیں، اسے ایک دو روز میں مکمل ہونا چاہیے، عدالت نے آئی جی پنجاب کو 29 ستمبر تک فونٹ سے متعلق اقدامات کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی،سابق ایس ایچ او چوہنگ راشد امین بٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرعدالت نے چھوٹے فونٹ میں ایف آئی آر لکھے جانے پر اظہار برہمی کیا ،عدالت نے ریمارکس دیئے آپ نے دیکھی ہے ایف آئی آر؟ عینک کے ساتھ بھی نہیں پڑھی جا رہی،ہم ایف آئی آر پڑھیں گے یا اسے سمجھیں گے؟ ہر کیس میں یہی مسئلہ نظر آ رہا ہے، ایف آئی آر اس طرح لکھی جا تی ہے ؟ جب تین صفحات کا کام ایک صفحے پر کیا جائے گا تو فونٹ تو چھوٹا ہی ہوگا،کہتے ہیں کہ ہم پیپر بچا رہے ہیں، صفحات بچاتے بچاتے ہماری آنکھیں ختم ہو گئی ہیں ،ایک ایک صفحے پر مشتمل ایف آئی آر ناکافی ہے، آئی جی پنجاب عبد الکریم نے عدالت کو بتایا کہ جلد ہی ایف آئی آر کے لئے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کا نفاد کر رہے ہیں ، ایف آئی آرز کا فونٹ بڑھانے کے لیے چیئرمین پی آئی ٹی بی کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے
بریکنگ نیوز
- نیب اور سکوائر نائن انٹرنیشنل انٹرنیشنل کا کٹھ جوڑ متاثرین انصاف کیلئے دربدر
- لاکھوں کی وارداتیں شہری زیورات نقدی موبائل فونز گاڑیوں سے محروم
- اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہوا ہوں کا راج
- اسلام آباد پولیس نےجدید نیٹ لانچرزمتعارف کروا دیا
- سینٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اجلاس’سنگین معاملات سامنے آ گئے
- لاہور ہائیکورٹ’ پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، ڈی سی نے عدالت میں معافی مانگ لی
- سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کے موقع پر امریکہ کی سفیر نٹالی اے بیکر سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر سے تبادلہ خیال کررہی ہیں۔
- لاہور ہائیکورٹ کی کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ گیا
- نارووال’ الشفاء انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میںورلڈ فارماسسٹ ڈے پر تقریب
- پنجاب کے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم ہدایات جاری
- آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری’12اکتوبر کو پولنگ ہوگی
- برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو کمی
- پنجاب حکومت کی کفایت شعاری مہم سوالیہ نشان بن گئی
- لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے قانونی شکنجہ تیار غیر مجاز اجتماع پر 3سال تک قید
- PTI رہنمائوں کو ہراساں نہیں کیا، اسلام آباد پولیس اسلام آباد ہائیکورٹ
- حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے، مقررین
- سرگودھا پولیس کے کانسٹیبل فضل احمد فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید
- نیپالاہور کے وفد کا آئی ٹی سروسز کمپنی کا دورہ Devsinc
- لگتا ہے میئر کراچی کی سیٹنگ اپ سیٹ ہونے والی ہے :فاروق ستار
